مسلم ورلڈ لیگ

مسلم ورلڈ لیگ مکہ میں واقع عالمی تنظیم جس کے ارکان تمام اسلامی مسالک سے ہیں۔اسلام کی حقیقت کو واضح،اقوام کے مابین د

متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ براہِ راست رابطے اور تعاون سے:رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ جبوتی اور یوگنڈا میں غذائی پیکجز...
26/08/2026

متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ براہِ راست رابطے اور تعاون سے:
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ جبوتی اور یوگنڈا میں غذائی پیکجز کی تقسیم کا منصوبہ مکمل کیا، جس کے تحت بنیادی ضروریات پر مشتمل مکمل غذائی پیکجز تقسیم کیے گئے۔ ان سے اللہ کے فضل سے دسیوں ہزار غریب ونادار افراد اور یتیم بچوں کے اہلِ خانہ مستفید ہوئے۔

رابطہ عالم اسلامی کا اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں آتش زدگی کے متاثرین سے اظہارِ تعزیتمکہ مکرمہ:رابطہ عالم اسلامی نے پاکس...
26/08/2026

رابطہ عالم اسلامی کا اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں آتش زدگی کے متاثرین سے اظہارِ تعزیت

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں آتش زدگی کے واقعے، جس کے نتیجے میں متعدد بچے جاں بحق ہوئے، پراسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام، نیز جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس المناک سانحے پراسلامی جمہوریہ پاکستان اور اس کے تمام عوام، نیز جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ رابطہ کی مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ پاکستان اور اس کے عوام کو ہر قسم کے شر اور آفت سے محفوظ رکھے۔

رابطہ عالم اسلامی کی دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے شام کا نام خارج ہونے پر مبارک بادمکہ مکرمہ:رابطہ عالم اسلام...
25/08/2026

رابطہ عالم اسلامی کی دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے شام کا نام خارج ہونے پر مبارک باد

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے جمہوریہ شام کا نام دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے خارج کرنے کے فیصلے کی توثیق کے اعلان کو سراہا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس تاریخی اعلان پر جمہوریہ شام کی حکومت اور عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ شام کے اپنے نئے مستقبل کی جانب پیش قدمی اور ان شاء اللہ امید افزا سفر کے استحقاق کی حمایت ہے۔ ڈاکٹر العیسی نے شامی عوام کی امن وخوشحالی سے متعلق امنگوں کی تکمیل کے لیے حکومتِ شام کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات کے لیے رابطہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

25/08/2026

مسلم اقلیتوں کی خدمت کے فریضے کے تحت:
رابطہ عالم اسلامی نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع مسجد النور کے نمازیوں کی اپیل پر لبیک کہا، جو سات برس قبل ایک ہولناک دہشت گرد حملے کا نشانہ بنی تھی۔ سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اعلان کیا کہ تمام قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد رابطہ عالم اسلامی مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کی ذمہ داری اٹھائے گی۔

ہماری اسلامی وانسانی اقدار کی روشنی میں، جو یتیموں کی کفالت، دیکھ بھال اور عزت وکرامت کی پاسداری کی ترغیب دیتی ہیں:رابطہ...
24/08/2026

ہماری اسلامی وانسانی اقدار کی روشنی میں، جو یتیموں کی کفالت، دیکھ بھال اور عزت وکرامت کی پاسداری کی ترغیب دیتی ہیں:
رابطہ عالم اسلامی دنیا کے متعدد ممالک میں یتیم بچوں کی خصوصی دیکھ بھال اور سرپرستی کا اہتمام کرتی ہے۔ رابطہ اپنے سماجی پروگراموں کے ذریعے ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے، ان کی تعلیم میں معاونت اور مناسب دیکھ بھال فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے؛ تاکہ انہیں باوقار اور مستحکم زندگی گزارنے کے وسیع تر مواقع میسر آسکیں۔

’’سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات کم کرنے کے لیے‘‘:رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ سینیگال کے ویلنگارا  صوبے میں متعلقہ حکو...
23/08/2026

’’سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات کم کرنے کے لیے‘‘:
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ سینیگال کے ویلنگارا صوبے میں متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ براہِ راست رابطے اور تعاون سے ایک ہنگامی امدادی مہم چلائی، جس کے تحت بنیادی ضروریات پر مشتمل غذائی پیکجز تقسیم کیے گئے، جس سے الحمدللہ دسیوں ہزار افراد مستفید ہوئے۔

23/08/2026

خشک سالی اور سیلاب کی اُن بنیادی وجوہات کا مقابلہ کرتے ہوئے جو صومالی معاشرے کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں، رابطہ عالم اسلامی موسمیاتی چیلنجز کو تحفظ اور پائیدار ترقی کے مواقع میں بدلنے کے لیے کوشاں ہے۔
’’بلدوین نہری منصوبے‘‘ کے بارے میں جانیے ، جس نے لاکھوں افراد کو تحفظ اور زمین کو دوبارہ زرخیزی عطا کی۔

رابطہ عالم اسلامی کی دمشق کے نواح میں داخلی سکیورٹی کی بس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمتمکہ مکرمہ:رابطہ عالم اسلامی نے  ج...
22/08/2026

رابطہ عالم اسلامی کی دمشق کے نواح میں داخلی سکیورٹی کی بس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ شام میں دمشق کے نواح میں داخلی سکیورٹی فورسز کی ایک بس کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ایک بار پھر اس امر کا اعادہ کیا کہ رابطہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو، خواہ وہ کسی بھی شکل یا جواز کے تحت ہو، مکمل طور پر مسترد اور اس کی مذمت کرتی ہے۔ ڈاکٹر العیسی نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف شامی حکومت کی کوششوں کے لیے رابطہ کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

رابطہ عالم اسلامی کی کابل میں تعلیمی مرکز کے قریب دھماکے کی شدید مذمتمکہ مکرمہ:رابطہ عالم اسلامی نے افغانستان کے دارالحک...
21/08/2026

رابطہ عالم اسلامی کی کابل میں تعلیمی مرکز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعلیمی مرکز کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ایک بار پھر اس امر کا اعادہ کیا کہ رابطہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو، خواہ وہ کسی بھی شکل یا جواز کے تحت ہو، مکمل طور پر مسترداور اس کی مذمت کرتی ہے۔ڈاکٹر العیسی نے افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہر اس خطرے کے مقابلے میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جو اس کے امن، استحکام اور عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہو، آپ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

رابطہ عالم اسلامی کی مقبوضہ مشرقی القدس میں ’’ای ون‘‘ آبادکاری منصوبے کی شدید مذمتمکہ مکرمہ:رابطہ عالم اسلامی نے مقبوضہ ...
21/08/2026

رابطہ عالم اسلامی کی مقبوضہ مشرقی القدس میں ’’ای ون‘‘ آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے مقبوضہ مشرقی القدس کے مشرق میں واقع ’’ای ون‘‘ آبادکاری منصوبے اور اس سے متعلق تمام آبادکاری سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر مسترد کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس خطرناک منصوبے کی مذمت کی، جو ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو عملی شکل دینے کے امکانات کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں اسرائیل کی تمام غیر قانونی آبادکاری پالیسیوں، نیز فلسطینی عوام اور ان کی املاک کے خلاف آبادکاروں کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں اور تشدد کی کارروائیوں کی حمایت اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک ایسے اسرائیلی طرزِ عمل کا تسلسل ہے، جو متعلقہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی اور امن کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کرنے پر مبنی ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے تشدد اور خلاف ورزیوں کی تمام کارروائیوں، آبادکاری پالیسیوں اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی جغرافیائی اور آبادیاتی نوعیت تبدیل کرنے کے دیگر اقدامات کو فوری طور پر رکوانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مملکت سعودی عرب، مملکتِ اردن، متحدہ عرب امارات، جمہوریہ انڈونیشیا، اسلامی جمہوریہ پاکستان، جمہوریہ ترکیہ، ریاست قطر اور عرب جمہوریہ مصر کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اسے سراہا، نیز فلسطینی عوام کے ساتھ ان کی مستحکم یکجہتی اور اس کے جائز حقوق کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا، جن میں سرفہرست متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں اور دو ریاستی حل کے مطابق ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا حق ہے، جو خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔

Address

Old Jeddah Road
Mecca
21955

Opening Hours

Monday 7:45am - 2:15pm
Tuesday 7:45am - 2:15pm
Wednesday 7:45am - 2:15pm
Thursday 9am - 2:15pm
Sunday 7:45am - 2:15pm

Telephone

+966125309444

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مسلم ورلڈ لیگ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to مسلم ورلڈ لیگ:

Shortcuts

Share