Saraiki Student Council Ibadat International University

Saraiki Student Council Ibadat International University شناخت، اتحاد اور مثبت جدوجہد ہماری پہچان

🎓 Admissions Open – Fall 2026 | Ibadat International University IslamabadThe Saraiki Students Council, Ibadat Internatio...
17/08/2026

🎓 Admissions Open – Fall 2026 | Ibadat International University Islamabad

The Saraiki Students Council, Ibadat International University Islamabad, warmly welcomes aspiring students to begin their academic journey with an institution committed to excellence, innovation, and character building.

At Ibadat International University Islamabad, education goes beyond the classroom. Students are provided with a dynamic learning environment, experienced faculty, modern facilities, and opportunities that prepare them for successful professional careers and meaningful contributions to society.

🏆 National Rank: 42nd (Out of 107 Universities)
🌍 Global Rank: 829th (Out of 1745 Universities)
🌱 Recognized in the prestigious UI GreenMetric Rankings
🎓 Wide range of undergraduate and postgraduate programs
🤝 Student-centered support and guidance

As the Saraiki Students Council, our mission is to support, guide, and facilitate students throughout their academic journey. We take pride in helping prospective students connect with the relevant departments, receive authentic admission information, and become part of a welcoming university community. Whether you are seeking guidance regarding admissions, programs, scholarships, or campus life, our team is here to assist you.

✨ Take the first step towards a brighter tomorrow.
✨ Invest in your future with confidence.
✨ Join a community that believes in your success.

📩 For admission guidance and queries, feel free to inbox the Saraiki Students Council. We will connect you with the relevant admission coordinators and provide accurate information to help you make the right decision.

Your Future. Our Support.

جشن آزادی🇵🇰یہ وطن صرف زمین کا ٹکڑا نہیں، ہماری پہچان، ہماری غیرت اور ہمارے خوابوں کی تعبیر ہے۔آزادی اُن بے شمار قربانیوں...
13/08/2026

جشن آزادی🇵🇰
یہ وطن صرف زمین کا ٹکڑا نہیں، ہماری پہچان، ہماری غیرت اور ہمارے خوابوں کی تعبیر ہے۔
آزادی اُن بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے ہمیں ایک آزاد وطن دیا؛ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

✨ سرائیکی اسٹوڈنٹس کونسل، عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد اس عزم کے ساتھ جشنِ آزادی منا رہی ہے کہ ہم علم کو طاقت، اتحاد کو اپنی پہچان اور خدمتِ وطن کو اپنا مشن بنائیں گے۔
ہم اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک ایسے پاکستان کے لیے کھڑے ہوں گے جہاں نوجوان بااختیار ہوں، تعلیم عام ہو، امن قائم ہو اور ہر پاکستانی کو آگے بڑھنے کا برابر موقع ملے۔

آج آزادی کا جشن ہے، کل پاکستان کی تعمیر کا عہد ہے۔
سبز ہلالی پرچم ہماری شان ہے، پاکستان ہماری جان ہے۔ 🇵🇰💚

خون دل دے کے نکھاریں گے رخ برگ گلاب
ہم نے اس گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

جشنِ آزادی مبارک — پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

سرائیکی اسٹوڈنٹس کونسل | عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آبا

سرائیکی وسیب کے 20 بچوں کو ڈوبے ہوئے چوتھا روز شروع ہوگیا ہے مگر انتظامیہ کو پراوہ نہیں ہے کیونکہ وہ غریب تھے اور سرائیک...
13/08/2026

سرائیکی وسیب کے 20 بچوں کو ڈوبے ہوئے چوتھا روز شروع ہوگیا ہے مگر انتظامیہ کو پراوہ نہیں ہے کیونکہ وہ غریب تھے اور سرائیکی علاقے سے ہونا ان کا جرم تھا۔ ڈی سی کوٹ ادو بلال سلیم کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری کو بریفنگ دے رہے ہیں آپ ان کے آپریشن کی منیجمنٹ کی اناہلی کا انداہ لگائیں کہ جس نہر پر فوٹو سیشن کروا رہے ہیں اس نہر کے پانی کی سپیڈ کی رفتار چیک کریں۔ کیا اس تیز رفتار پانی میں جہاں زندہ بندہ بھی نہیں رک سکتا مردہ لاش رک سکتی ہے؟

بشیر خان مشوری جن کا بیٹا رکشہ چلا رہا تھا ان کو پولیس و انتظامیہ پریشر میں لاکر اپنے حق میں بیان دلوا رہی ہے کہ انتظامیہ تعاون کر رہی ہے مگر ایسا نہیں ہے انتظامیہ کی نااہلی وہ خود بتا رہی ہے۔ وہ دکھوں سے بھرا شخص جس نے 15 جنازہ گلے لگائے ہیں وہ جوان بیٹے کے جیل میں جانے کے ڈر سے ان کے حق میں بیان دے رہا ہے حالانکہ اسی فیملی کی لوگوں نے بتایا کہ رسیکیو حکام تعاون نہیں کر رہے سوئے ہوئے ہیں اہل علاقہ تعاون کر رہا ہے۔

ڈی سی صاحب نے بڑے فخر کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ لگا دی ہے کہ ڈی جی خان سے واٹر ریسکیو ٹیم کوٹ ادو پہنچ گئی ہے، جس نے ہیڈ کالو کے قریب سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔آپریشن کے لیے اسکوبا سرچ ٹیم اور پٹرولنگ ٹیم تعینات کی گئی ہیں۔جو آج سے آپریشن شروع کریں گی۔

لوگوں نے آج اپنی مدد آپ کے تحت علاقائی لوگوں کو بلایا اور نہر میں قطار کی شکل میں چلنا شروع کیا مگر نہر کا پانی بند نہیں ہوسکا۔اگر پہلے دن نہر کا پانی 1500 کیوسک کیا جاتا عام تارا بھی اس نہر میں تلاش کرنے میں مدد کرتا تو پہلے دن تمام لاپتہ افراد مل جاتے۔ مگر انتظامیہ فوٹو سیشن تک رہی اور تین روز گزرنے کے بعد ڈی جی خان سے ٹیم منگوائی گئی۔

وسائل پہلے دن کیوں بروئے کار نہیں لائے گئے؟ پانی بند کرنے سے متعلق غلط فیصلے کیوں کیے گئے؟ ماہر ٹیم کو فوری طور پر کیوں نہیں بلایا گیا؟ بنیادی سرچ آپریشن کس نے پلان کیا؟ اور اگر تاخیر ہوئی تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ حادثہ ہونا ایک الگ معاملہ ہے، حادثے کے بعد ریاستی مشینری کتنی تیزی سے حرکت کرتی ہے، یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ جس میں انتظامیہ نااہل ہوچکی ہے۔

سرائیکستانہم کسی کے حق پر قبضہ نہیں مانگتے، ہم صرف اپنا آئینی حق مانگتے ہیں۔ سرائیکی وسیب کی دہائیوں پر محیط محرومیاں، و...
05/08/2026

سرائیکستان
ہم کسی کے حق پر قبضہ نہیں مانگتے، ہم صرف اپنا آئینی حق مانگتے ہیں۔ سرائیکی وسیب کی دہائیوں پر محیط محرومیاں، وسائل کی غیر مساوی تقسیم اور ترقی سے محرومی اس بات کی متقاضی ہیں کہ سرائیکی صوبے کے مطالبے کو سنجیدگی سے سنا جائے۔ ہمارا مقصد نفرت نہیں، انصاف ہے؛ تقسیم نہیں، بہتر انتظام اور عوامی خوشحالی ہے۔ ایک مضبوط پاکستان وہی ہوگا جہاں ہر خطے کو عزت، شناخت اور برابر کے حقوق حاصل ہوں۔ سرائیکی صوبہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ 🇵🇰💚
#صوبہ #سرائیکستان #

سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد دی طرفوں چیئرمین صاحب تے انہاں دی کابینہ کوں لکھ لکھ مبارکامید...
28/06/2026

سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد دی طرفوں چیئرمین صاحب تے انہاں دی کابینہ کوں لکھ لکھ مبارک
امید ہے انہاں دی قیادت اچ وفاقی اردو یو نیورسٹی دی سرائیکی سٹوڈنٹ فیڈریشن اپنڑی ما بولی تے اپنے سرائیکی بھراویں کو رج کے سپورٹ کریسی،ثقافت دے فروغ واسطے موثر کردار ادا کریسی تے سرائیکی سٹوڈنٹ دے تعلیمی،سماجی تے ثقافتی حقاں دی حفاظت کریسی۔ اللہ تعالیٰ انہاں کوں ایہ ذمہ داری احسن طریقے نال نبھاون دی توفیق عطا فرمائے

17/06/2026

یکم محرم الحرام
یومِ شہادتِ امیر المؤمنین
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ

جب عدل کی بات ہوتی ہے تو تاریخ احترام سے ایک نام لیتی ہے، اور وہ نام عمرِ فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہے۔

وہ عظیم خلیفہ جن کے عدل و انصاف کی گواہی صرف مسلمانوں نے ہی نہیں بلکہ مخالفین نے بھی دی۔ جن کی ہیبت سے باطل کے ایوان لرز اٹھتے تھے، جن کی نگاہِ حق شناس کے سامنے ظلم سر نہیں اٹھا سکتا تھا اور جن کے دورِ حکومت میں قانون امیر و غریب، حاکم و محکوم سب کے لیے یکساں تھا۔

فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ مردِ حق تھے جنہوں نے حق و باطل کے درمیان ایسی واضح لکیر کھینچ دی کہ قیامت تک آنے والی نسلیں انہیں "فاروق" کے لقب سے یاد کرتی رہیں گی۔ آپ کے دورِ خلافت میں اسلامی ریاست نے بے مثال وسعت حاصل کی، مگر فتوحات سے بھی زیادہ درخشاں آپ کا عدل، تقویٰ اور احساسِ ذمہ داری تھا۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے:

"اگر فرات کے کنارے ایک کتا بھی بھوک سے مر گیا تو عمر سے اس کے بارے میں سوال ہوگا۔"

یہ ایک حکمران کا نہیں، بلکہ ایک ایسے خادمِ امت کا احساس تھا جو اپنی رعایا کے ہر فرد کو اللہ تعالیٰ کی امانت سمجھتا تھا۔

یکم محرم الحرام ہمیں اس عظیم انسان، عادل حکمران، مرادِ رسول ﷺ اور خلیفۂ راشد کی شہادت کی یاد دلاتا ہے، جس نے پوری زندگی حق، عدل اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کر دی۔

ترمن خبر غم 💔موذی مرض کینسر کے قاتلانہ وار جاری ۔مرزا سیال مرحوم کی بیٹی کینسر کے خلاف ایک طویل جنگ لڑنے کے بعد بالآخر ا...
28/05/2026

ترمن خبر غم 💔
موذی مرض کینسر کے قاتلانہ وار جاری ۔
مرزا سیال مرحوم کی بیٹی کینسر کے خلاف ایک طویل جنگ لڑنے کے بعد بالآخر اپنے رب کے حضور پہنچ گئیں
اناللہ واناالیہ رجعون ۔
کینسر ایک ناسور ہے جس کے حملوں سے نہ بچے محفوظ ہیں نہ جوان بوڑھے اور نہ ہی خواتین ۔
سوال اٹھائیں ہمیں کینسر کی وجوہات بتائی جائیں اور تونسہ کو ریسرچ سنٹر ،لیب اور فوری طور پر کینسر وارڈ دیا جائے ۔
خاموش رہنے والا اور سوال نہ کرنے والا ہر شخص مجرم ہے🌡️💔😢👍🚨

فخر سرائیکی  ملک ساجد سلیم ملانہ ( PMS )کوں  محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ خیبرپختونخوا اچ  اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تعینات...
27/05/2026

فخر سرائیکی ملک ساجد سلیم ملانہ ( PMS )کوں محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ خیبرپختونخوا اچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تعینات تھیوݨ تے نو لکھ مبارخ ۔

13/05/2026

Maryam Nawaz Sharif

کم از کم ہمارے سرائیکی وسیب کو جینے کی سہولت ہی دے دیں۔۔۔۔

‏ وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں PMLN ایم پی اے مننان خان (پی پی 56 )ناروال کے میڈیکل بلز کی مد میں
‏پچاس لاکھ ستاسی ہزار کی منظوری ٹاپ ایجنڈے پر ہے۔ ایم پی اے کو علاج کے لیے پچاس لاکھ روپے کی منظوری رولز کو ریلکس کر کے ادا کی جائے گی۔

‏پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی کو بھی میڈیکل بلز کی مد میں دس لاکھ روپے کی منظوری دی جائے گی۔

‏ریٹائرڈ ایڈیشنل سیکرٹری سبحان بٹ کو بھی ان کے میڈیکل بلز کی مد میں پانچ لاکھ روپے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

‏اور دوسری طرف یہ باپ لاہور میں اپنی کینسر کی مریضہ بیٹی کو مناسب علاج نہ ملنے پر واپس گاؤں لے گیا کہ بیٹی نے کہا بابا میں تھک گئی ہوں۔مجھے واپس اپنے گھر لے جائو۔

‏⁦‪

10/05/2026

ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کے قدموں تلے جنت رکھی گئی، جس کی محبت بے غرض، دعا بے مثال اور قربانی لازوال ہوتی ہے۔ حضرتِ آدمؑ کے زمانے سے لے کر آج تک انسانیت کی تہذیب، اخلاق اور کردار کو سنوارنے میں ماں کا کردار سب سے نمایاں رہا ہے۔ ایک ماں ہی وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کے دکھ کو اپنا دکھ اور اس کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھتی ہے۔

ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت، شفقت، صبر اور ایثار کا ایسا پیکر ہے جو اپنی پوری زندگی اولاد کی کامیابی اور خوشیوں کے لیے وقف کر دیتی ہے۔ وہ راتوں کی نیند قربان کرکے بچوں کے خواب سنوارتی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ڈھال بن کر ساتھ کھڑی رہتی ہے۔

مدرز ڈے دراصل اس عظیم ہستی کی محبتوں، قربانیوں اور بے لوث دعاؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ماں کی عظمت کو صرف ایک دن میں سمیٹا نہیں جا سکتا، کیونکہ ماں تو وہ نعمت ہے جس کا ہر دن احترام اور محبت کا تقاضا کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر ماں کو سلامت رکھے اور ہمیں ان کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Al Aziziya Jeddah
Jeddah

Telephone

+923471977812

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saraiki Student Council Ibadat International University posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Saraiki Student Council Ibadat International University:

Shortcuts

Share