Dard dilon ke kam ho jate mai aur tum agar hum ho jate

  • Home
  • Qatar
  • Doha
  • Dard dilon ke kam ho jate mai aur tum agar hum ho jate

Dard dilon ke kam ho jate   mai aur tum agar hum ho jate ishq ne hum ko nikamma kar diya * warna hum bhi aadmi the kaam ke

میں نے دل دے کر اسے کی تھی وفا کی ابتدااس نے دھوکہ دے کے یہ قصہ مکمل کر دیا
09/10/2025

میں نے دل دے کر اسے کی تھی وفا کی ابتدا

اس نے دھوکہ دے کے یہ قصہ مکمل کر دیا

یہ تو ممکن ہی نہیں ہے کہ شکایت کریں ہم ہمیں آتا ہی نہیں ظلم تمہارے گننا
26/04/2025

یہ تو ممکن ہی نہیں ہے کہ شکایت کریں ہم

ہمیں آتا ہی نہیں ظلم تمہارے گننا

تڑپ کیا ہوتی ہے ہم سے پوچھو میری جان نمبر ہوتے ہوئے بھی تمہیں کال نہیں کر سکتے
17/04/2025

تڑپ کیا ہوتی ہے ہم سے پوچھو میری جان

نمبر ہوتے ہوئے بھی تمہیں کال نہیں کر سکتے

تمہارا یوں مکر جانا ، اچانک یوں بدل جانا...تو مطلب مجھ کو خوابوں میں اشارے ٹھیک ملتے ہیں!ہمیں تو جو ملا اپنا، وہی ڈسنے م...
17/04/2025

تمہارا یوں مکر جانا ، اچانک یوں بدل جانا...
تو مطلب مجھ کو خوابوں میں اشارے ٹھیک ملتے ہیں!

ہمیں تو جو ملا اپنا، وہی ڈسنے میں ماہر تھا..
نجانے کیسے لوگوں کو سہارے ٹھیک ملتے ہیں!

محبت کے بڑے ہم نے عجب دستور دیکھے ہیں..
محبت تو نہیں ملتی خسارے ٹھیک ملتے ہیں!!!

یہ نہ سمجھو کہ ہمیں ان سے گلہ کچھ بھی نہیںبات ایسی ہے کہ دانستہ کہا کچھ بھی نہیںہم سمجھتے تھے کہ مر جائیں گے جب وہ بدلےو...
16/04/2025

یہ نہ سمجھو کہ ہمیں ان سے گلہ کچھ بھی نہیں
بات ایسی ہے کہ دانستہ کہا کچھ بھی نہیں

ہم سمجھتے تھے کہ مر جائیں گے جب وہ بدلے
وہ بدلتے ہی گئے ہم کو ہوا کچھ بھی نہیں

جب جیے ہم تو ہوا راز یہ افشاء سارا
زیست ناکام تمنا کے سوا کچھ بھی نہیں

غیر محسوس طریقے سے ہوئی عمر تمام
اور محسوس یہ ہوتا ہے جیا کچھ بھی نہیں

جتنے دن رات ملے جتنے ماہ و سال کٹے
یونہی بے کار گئے اور کیا کچھ بھی نہیں

ہاتھ اٹھے تھے تمناؤں کی یلغار بھی تھی
ہونٹ ہلتے رہے اور حرفِ دعا کچھ بھی نہیں

جانے کس بات کا رنج ان کو رہا زندگی بھر
یاد پڑتا ہے ہمیں ایسا کیا کچھ بھی نہیں

اپنی غلطی کہ انھیں ہم نے مثالی سمجھا
وہ بھی اوروں کی طرح ہی تھے جدا کچھ بھی نہیں

اک تعلق تھا نبھانا تھا، نبھاتے گزری
عشق، ایثار، وفا اور جفا کچھ بھی نہیں

ہم نے تمہارے بعد نہ رکھی کسی سے آساک تجربہ بہت تھا بڑے کام آ گیا
14/04/2025

ہم نے تمہارے بعد نہ رکھی کسی سے آس

اک تجربہ بہت تھا بڑے کام آ گیا

‏اپنے معیار سے نیچے تو میں آنے سے رہاشیر بھوکا ہو مگر گھاس تو کھانے سے رہاکر سکو تو میری چاہت کا یقیں کر لینااب تمہیں چی...
12/04/2025

‏اپنے معیار سے نیچے تو میں آنے سے رہا
شیر بھوکا ہو مگر گھاس تو کھانے سے رہا

کر سکو تو میری چاہت کا یقیں کر لینا
اب تمہیں چیر کے میں دل تو دِکھانے سے رہا

یہ الگ بات ہے ساقی کہ مجھے ہوش نہیںہوش اتنا ہے کہ میں تجھ سے فراموش نہیں
10/04/2025

یہ الگ بات ہے ساقی کہ مجھے ہوش نہیں

ہوش اتنا ہے کہ میں تجھ سے فراموش نہیں

زخم جو تم نے دیا وہ اس لیے رکھا ہرازندگی میں کیا بچے گا زخم بھر جانے کے بعد
09/04/2025

زخم جو تم نے دیا وہ اس لیے رکھا ہرا

زندگی میں کیا بچے گا زخم بھر جانے کے بعد

آنکھ نے رات جب ایک چاند مکمل  دیکھاپھر سمندر کو  بھی ہوتے ہوئے پاگل دیکھارات پھر دیر تلک کی تیری باتیں خود سےرات بھر سام...
09/04/2025

آنکھ نے رات جب ایک چاند مکمل دیکھا
پھر سمندر کو بھی ہوتے ہوئے پاگل دیکھا

رات پھر دیر تلک کی تیری باتیں خود سے
رات بھر سامنے چہرہ تیرا پل پل دیکھا

آج یادوں کی گھٹا ٹوٹ کے برسی دل پر
آج ہم نے بھی برستا ہوا بادل دیکھا

آتا رہا ہوں یاد میں اس کو تمام عمراس زاویے سے عشق میں ناکام کب ہوا 💔
07/04/2025

آتا رہا ہوں یاد میں اس کو تمام عمر

اس زاویے سے عشق میں ناکام کب ہوا 💔

Address

Doha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dard dilon ke kam ho jate mai aur tum agar hum ho jate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share