10/02/2026
https://www.facebook.com/share/p/1AxUwAtQKY/?mibextid=wwXIfr
کرب سینے میں بسایا نہیں جاتا مجھ سے
اُس کو بھولوں تو بھلایا نہیں جاتا مجھ سے
کتنا رسوا مجھے دنیا کے تعاقب نے کیا
بار اب اس کا اٹھایا نہیں جاتا مجھ سے
تجھ سے فرقت کا سبب بنتا ہے جو میرے لیے
ایسا سپنا تو دکھایا نہیں جاتا مجھ سے
جس کے ہونے سے مرے خواب ہوا کرتے تھے
اُس کو آنکھوں سے لگایا نہیں جاتا مجھ سے
جس میں منزل کا تعین نہیں ہوتا انور
ایسا وہ خواب دکھایا نہیں جاتا مجھ سے