Qatar pashtoon community

Qatar pashtoon community help for pashtoon community in Doha Qatar �

نہایت افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ محمود خان بنگش کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔ ان کی وفات بلاشبہ پختون قوم کے لیے ایک بہت بڑ...
17/09/2026

نہایت افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ محمود خان بنگش کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔ ان کی وفات بلاشبہ پختون قوم کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

محمود خان بنگش ایک دلیر، باوقار اور معاملہ فہم شخصیت تھے۔ وہ پختونوں کے درمیان پیدا ہونے والے بڑے بڑے مسائل کو جرگہ کے روایتی طریقۂ کار کے ذریعے حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔ ان کی خدمات، جرگہ روایات سے وابستگی اور پشتونوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے لیے ان کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

قطر پشتون کمیونٹی کے چیئرمین ملک ناور خان وزیر اور قطر پشتون کمیونٹی کے تمام ممبران، محمود خان بنگش کے اہلِ خانہ کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم محمود خان بنگش کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور تمام لواحقین و اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

(قطر پشتون کمیونیٹی )

✈️🇵🇰 قطر سے پاکستان جانے والوں کے لیے پی آئی اے کی زبردست آفر! 🇶🇦تمام پاکستانی بھائیوں کے لیے خوشخبری! ❤️پاکستان انٹرنیش...
12/09/2026

✈️🇵🇰 قطر سے پاکستان جانے والوں کے لیے پی آئی اے کی زبردست آفر! 🇶🇦

تمام پاکستانی بھائیوں کے لیے خوشخبری! ❤️

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے قطر سے پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے شاندار آفر متعارف کرائی ہے۔

🧳 50 کلو سامان کی سہولت!

اب قطر سے پاکستان سفر کرنے والے مسافر اس بہترین آفر سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے پیاروں کے لیے زیادہ سامان ساتھ لے کر جائیں۔

💰 خصوصی اکانومی کرایے:

✈️ یک طرفہ ٹکٹ: 680 قطری ریال

✈️ ریٹرن ٹکٹ: 1,430 قطری ریال

📅 سفر کی سہولت 30 ستمبر 2026 تک۔

تمام پاکستانی بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس شاندار آفر سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز — وطن کی طرف سفر، اپنوں کے قریب! 🇵🇰❤️

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰قطر پشتون کمیونٹی اور اسپیشل قطر پشتون کمیونٹی کے چیئرمین ملک ناور خان وزیر کی جانب سے تمام اہلِ و...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰

قطر پشتون کمیونٹی اور اسپیشل قطر پشتون کمیونٹی کے چیئرمین ملک ناور خان وزیر کی جانب سے تمام اہلِ وطن، بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کو 14 اگست، یومِ آزادیِ پاکستان دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، خوشحالی، ترقی اور استحکام عطا فرمائے، اور جس مقصد کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا، اللہ تعالیٰ ہمیں اس مقصد میں کامیاب فرمائے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

12/07/2026
12/07/2026

قطر اپنے والدِ امیر، حضرت شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کو آخری خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔ قوم ایک ایسے عظیم اور بصیرت رکھنے والے رہنما کو یاد کر رہی ہے جن کی قیادت اور وژن نے جدید قطر کی بنیاد رکھنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ انہیں اپنی بے شمار رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام نصیب فرمائے، اور قطر و عوام کی خدمت کے لیے ان کی زندگی بھر کی کاوشوں کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

قطر کے اس غم کی گھڑی میں قطر پشتون کمیونٹی کے چیئرمین ملک ناور خان وزیر، قطر میں موجود تمام پاکستانی قطر کی عوام کے ساتھ برابر کے شریکِ غم ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

قطر کے عظیم رہنما، عزت مآب امیر قطر کے والد "شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی" آج صبح 12 جولائی 2026ء کو 74 سال کی عمر میں قضاء ...
12/07/2026

قطر کے عظیم رہنما، عزت مآب امیر قطر کے والد "شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی" آج صبح 12 جولائی 2026ء کو 74 سال کی عمر میں قضاء الہی سے انتقال فرما گئے
إنا لله وإنا إليه راجعون
اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے، آمین يا ربــــــ العالمین

چیرمین قطرپشتون کمیونٹی ملک ناورخان وزیر کی جانب سے قطر میں مقیم تمام پاکستانی کمیونٹیز،اوورسیزپاکستانی اورتمام امت مسلم...
27/05/2026

چیرمین قطرپشتون کمیونٹی ملک ناورخان وزیر کی جانب سے قطر میں مقیم تمام پاکستانی کمیونٹیز،
اوورسیز
پاکستانی اورتمام امت مسلمہ کو اس عیدالاضہی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔اللہ پاک تمام صاحب استطاعت امت مسلمہ کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظورفرمائیں اور پوری امت مسلمہ کو کامیابی وترقی کی راہ پرگامزن کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔آمین۔۔

ایک دن۔۔۔ تین ممالکپاکستان کی سفارت کاری عروج پر
17/04/2026

ایک دن۔۔۔ تین ممالک
پاکستان کی سفارت کاری عروج پر

Public notice
10/04/2026

Public notice

🇶🇦🤝🇵🇰
09/04/2026

🇶🇦🤝🇵🇰

Address

Doha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qatar pashtoon community posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Qatar pashtoon community:

Shortcuts

Share