23/05/2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس شروع کرنے پر کام جاری ہے اور جلد اس حوالے سے اچھی پیش رفت متوقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکام یورپی روٹس بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ پاکستانی شہریوں، خاص طور پر یورپ میں مقیم کمیونٹی، کو آسان سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
اگر یہ فلائٹس شروع ہو جاتی ہیں تو پاکستان سے پرتگال سفر کرنے والوں کو دوسرے ممالک میں طویل ٹرانزٹ اور اضافی انتظار سے نجات مل سکتی ہے۔ اس وقت پاکستان سے پرتگال جانے کے لیے زیادہ تر مسافروں کو ترکی، قطر، دبئی یا کسی اور یورپی ملک کے ذریعے سفر کرنا پڑتا ہے۔
پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کافی عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ پرتگال کے لیے براہِ راست فضائی سروس شروع کی جائے کیونکہ یہاں پاکستانیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ڈائریکٹ فلائٹس سے کاروبار، سیاحت اور دونوں ممالک کے تعلقات کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔