Rural Education Support

Rural Education Support Rural Education Support is a movement to ensure the provision of quality education and health facilities to unpreviliged rural area children especially girls.

23/03/2026
Residents of a coastal village in Badin district have expressed concern over the closure of a government primary school ...
09/03/2026

Residents of a coastal village in Badin district have expressed concern over the closure of a government primary school for the past five years, leaving local children without access to basic education.

The Government Primary School located in the village of Sheikh Qarehio Bhandari, the last settlement of Union Council Bhugra Memon in the coastal belt of Badin, remains non-functional. The school building, described by residents as a hut-like structure in a dilapidated condition, has been lying abandoned for years.

Locals say the absence of teachers and the deteriorating state of the structure reflect neglect by the education department and other relevant authorities.

Residents stated that due to the prolonged closure of the school, children from the village are forced to travel to distant areas to receive an education - a difficult task for younger students and often not feasible for many families.

They pointed out that while the government frequently announces initiatives to promote education and recruit teachers, several schools in rural areas remain closed, which they say indicates administrative inefficiency and lack of attention by the authorities.

Villagers have urged senior officials of the education department, the district administration and elected representatives to take immediate steps to restore the school, repair the building and appoint teachers so that children in the village can resume their education.

کمفرٹ زون (سہل پسندی) کیا ہے؟کمفرٹ زون ایک ایسی ذہنی حالت ہے جس میں آپ نئے چیلنجز قبول کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ اس میں رہتے ہ...
16/01/2026

کمفرٹ زون (سہل پسندی) کیا ہے؟

کمفرٹ زون ایک ایسی ذہنی حالت ہے جس میں آپ نئے چیلنجز قبول کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ اس میں رہتے ہوئے ،آپ زندگی کو بہتر بنانے یا پروفیشنل لائف میں ترقی کرنے ، آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی نہیں کرتے۔ آپ ایک خاص لیول تک کامیابی ، اپنے مقاصد حاصل کر چکے ہوتے ہیں لیکن اگلے لیول پر جانے کی کوشش نہیں کرتے۔
کمفرٹ زون میں رہتے ہوئے آپ آرام طلب اور سست ہو جاتے ہیں۔ اس میں چیزیں آپ کے لیے آسان بن چکی ہوتی ہیں۔ جو عادات پختہ ہو چکی ہوتی ہیں زندگی بس ان کے اردگرد گھوم رہی ہوتی ہے ۔ چیزیں آٹو پائلٹ پر ہوتی ہیں۔ آپ کی زندگی میں ایک روٹین اور یکسانیت ہوتی ہے۔
کمفرٹ زون میں زیادہ عرصہ رہنا آپ کے لیے خطرناک ہے۔ یہ آپ کو اعتماد اور خوشی سے محروم کر دے گا۔ آپ کی زندگی کی کوالٹی کو نقصان پہنچائے گا۔ اس سے آپ کی صلاحیتیں ماند پڑنے لگیں گی۔ ہمیں اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہم صرف اسی وقت اچھا محسوس کریں گے جب ہمارے پاس چیلنج ہوں گے، جب ہم grow کر رہے ہوں گے۔
سیلف امپروومنٹ کے مطابق اگر آپ grow کرنا چھوڑ دیں گے ، تو آپ زوال کی طرف جانا شروع کر دیتے ہیں۔ grow کرنے کے لیے آپ کو کمفرٹ زون سے باہر نکلنا پڑتا ہے۔ جب آپ کوئی نیا اور مشکل کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھتے ہیں۔
یہ نیا کام کوئی skill یا مہارت ہو سکتی ہے جیسے پبلک سپیکنگ یا کسی نئی زبان میں مہارت حاصل کرنا۔
یہ نیا کام کوئی نئی عادت ہو سکتی ہے جیسے ٹائم مینجمنٹ سیکھنا۔
یہ نیا کا م کوئی رویہ ہو سکتا ہے جیسے دوسرے کے بارے میں اپنا تنقیدی رویہ کم کرنا یا زیادہ سوشل اور ملنسار بننا۔
کیسے پتا چلے گا کہ ہم کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھتے ہیں یا نہیں ؟ یاد رکھیں کہ کمفرٹ زون سے باہر جو بھی کام ہو گا وہ آپ کےلیے کچھ مشکل ہو گا۔
جب آپ اس کو کرنے کا سوچیں گے تو یہ آپ کو خوف سے بھر دے گا۔ اس میں رسک ہو گا کہ شاید آپ ناکام ہو جائیں گے۔ اس میں ناکامی کی صورت میں آپ کو مذاق کا نشانہ بنایا جا سکتا ہیں۔ کمفرٹ زون سے باہر جو بھی کام ہو گا اس کے لیے آپ کو اپنی ہمت جمع کرنی پڑے گی ، خود کو بار بار قائل کرنا پڑے گا۔ آپ کو سٹریس میں سے گزرنا پڑے گا۔ آپ کو خود کو stretch کرنا پڑے گا۔ خود کو بدلنا پڑے گا۔ آپ کو پورا زور لگانا پڑے گا۔ اس کے لیے آپ کو اپنا علم بڑھانا ہو گا۔ نئی منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ تخلیقی صلاحیت کو جگانا پڑے گا۔
اپنا جائزہ لیں کہ کیا آپ سیلف امپروومنٹ کے لیے کچھ نیا سیکھنے یا کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ جو آپ کے لیے چیلنج ہو۔
نئے خوابوں ، نئے منصوبوں پر کام شروع کریں۔ نئے لیول پر جانے کی تیاری کریں۔ اپنی زندگی کو جامد نہ ہونے دیں، اس میں نیا ولولہ ، نیا جوش لے کر آئیں۔
زندگی کا مزا اسی میں ہے کہ کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھا جائے۔ کمفرٹ زون سے باہر ایک شاندار زندگی آپ کی منتظر ہے۔
منقول

29/11/2025

چند روز قبل ایک سکول ٹیچر نے اپنے عملی کام کی بنیاد پر بہت اہم نکتہ اٹھایا تھا جو کسی طرح بھی نصاب اور پالیسی ساز جادو گروں تک نہیں پہنچ پائے گا۔ کیونکہ بیچ میں احکامات کو نافذ کرنے کیلیے افسران کی ایک فوج حائل ہے۔ ٹیچر کہتی ہیں کہ کتنی غیر منطقی بات ہے کہ ایک بچے کو ہم گریڈ ون ٹو تھری اور فور میں انگلش الفاظ و گرائمر کیساتھ فقرے کا سٹرکچر مشکل سے سمجھا رہے ہوتے ہیں اور اسی وقت ہم اس بچے کو سائنس میتھ ہسٹری جیوگرافی وغیرہ مشکل انگلش میں پڑھا کر اس سے کونسیپچوئل انڈرسٹینڈنگ کا تقاضا کررہے ہوتے ہیں۔ کیا ہی بہتر ہوکہ جب تک بچہ ایک خاص حد تک انگلش عبور حاصل نہ کرلے سرکار بنیادی تعلیم استاد پر چھوڑ دے کہ وہ بچے کی مادری زبان میں اسے سمجھا دے

02/11/2025

حکومت پنجاب نے کل ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی اسکول صبح 8:45 سے پہلے نہیں لگے گا۔ انشاءاللہ ہم اس حکم کی پابندی کریں گے۔ اس کی وجہ بتائی گئی ہے کی اسکولز میں جب بچے آتے ہیں تو ان کی ٹرانسپورٹ سے سموگ کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔

آج اتوار ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں میں آپ کے سامنے صبح نو بجے کی نیوز ہیڈ لائنز رکھ رہا ہوں اس سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ اسکولز اور بچوں کی تعلیم اس سموگ کی وجہ نہیں ہے وجہ کچھ اور ہے۔

آج چھٹی ہے اور پنجاب کا ائیر کوالٹی انڈکس اپنے عروج پر ہے۔ میں حکومت پنجاب سے درخواست کرتا ہوں کہ کہ وہ اسکولز پر پابندیاں نہ لگائے بلکہ ایس۔ او۔ پیز بنائے جس سے تعلیمی سفر جاری رہے۔
کریڈٹ: چیمبر آف ایجوکیشن سیالکوٹ

ایسے بچے جنہوں نے کسی ٹیکنکل ادارے سے باقاعدہ کورس نہیں کیا مگر کسی ورکشاپ  یا فیلڈ میں کام پر عبور حاصل کیا ہے وہ نیوٹک...
01/11/2025

ایسے بچے جنہوں نے کسی ٹیکنکل ادارے سے باقاعدہ کورس نہیں کیا مگر کسی ورکشاپ یا فیلڈ میں کام پر عبور حاصل کیا ہے وہ نیوٹک کے ریجنل سنٹرز میں رجسٹریشن کروا کر ٹیسٹ دیں اور گورنمنٹ سرٹیفکیٹ حاصل کریں اس سرٹیفیکیشن سے اندرون اور بیرون ملک جاب کے بہترین مواقع دستیاب ہیں

یہ کہانی بہت پُرانی ہے میری اُردو کی اِک کلاس تھی وہ !ایک بچے سے جانچ کی خاطر پُوچھا " سائبان " کا مطلب ؟ اُس نے بولا کہ...
20/10/2025

یہ کہانی بہت پُرانی ہے
میری اُردو کی اِک کلاس تھی وہ !
ایک بچے سے جانچ کی خاطر
پُوچھا " سائبان " کا مطلب ؟
اُس نے بولا کہ سر "" یتیم ہوں میں ""
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عابی مکھنوی

زیادہ تر طلباء کو چائنہ میں ایک دو اسکالرشپ کا ہی پتہ ہوتا ہے جیسے چائنیز گورنمنٹ سکالرشپ جو کہ بہت مشہور ہے چونکہ اب چا...
16/10/2025

زیادہ تر طلباء کو چائنہ میں ایک دو اسکالرشپ کا ہی پتہ ہوتا ہے جیسے چائنیز گورنمنٹ سکالرشپ جو کہ بہت مشہور ہے چونکہ اب چائنیز گورنمنٹ سکالرشپ ایک وقت میں صرف ایک ہی یونیورسٹی پر اپلائی کیا جا سکتا ہے اس کی وجہ سے ہمارے طلبہ بس ایک ہی یونیورسٹی میں اپلائی کر کے بیٹھ جاتے ہیں لیکن چائنہ میں انٹرنیشنل طلباء کے لیے ڈھیروں اور بھی اسکالرشپ موجود ہیں جن پر آپ اپلائی کر کے اسکالرشپ جیتنے کا چانس بہت بڑھا سکتے ہیں
کچھ مشہور اسکالرشپ کے نام نیچے دیے گئے ہیں
✅ سی ایس سی (Chinese Government Scholarship - CSC)
✅ ای این ایس او (Alliance of International Science Organizations - ANSO) اسکالرشپ
✅ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اسکالرشپ (Confucius Institute Scholarship)
✅ بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ (Belt and Road Scholarship)
✅ ایم او ایف کام اسکالرشپ (MOFCOM Scholarship)
✅ صوبائی اسکالرشپس (Provincial Scholarships) جیسے بیجنگ، شنگھائی، جیانگ سو وغیرہ
✅ یونیورسٹی اسکالرشپس (University Scholarships)


Thnx to Rehan Baqar

28/09/2025

میرے بیٹے عبدالہادی کی روائتی سکولنگ نہ ہونے کی وجہ سے میں نے اسکی اساتذہ سے آؤٹ آف دی وے سلیبس کروانے کی ریکوئسٹ کی ہوئی ہے آج مجھے اسکی ٹیچر ایکسکیوز کررہی تھی کہ سر مجھے اسے زبانی سبق کروانے کا وقت نہیں مل رہا تو میں نے کہا شکر ہے بیٹا اپکو سبق زبانی یاد کروانے کا وقت نہیں مل رہا۔ نہیں تو پہلے ہی دو تین رٹوں کے سیشن میں اسکے دماغ کا بیڑہ غرق ہوجاتا میں نے انہیں بتایا ہےکہ میں نے بھی دوران طالبعلمی قرآنی آیات نماز اور دعاؤں کے علاؤہ کوئی مضمون سٹوری لیٹر یا اشعار و متن کی تشریح یاد نہیں کی بلکہ خود سے لکھا ہے۔ میں اپنے بیٹےکیلیے بھی یہی ریکوئسٹ کرونگا کہ اسے موضوع کو سمجھائیں اور نگلش اردو میں میں خود سے لکھنے کے قابل بنادیں۔ اور یہ سینس مجھے میرے دیہات کے گورنمنٹ سکول کے اساتذہ نے مجھے عنائت کی ہے وہی دیہاتی سکول جسے اب کمتر سمجھ کر ہم بچے کو داخل نہیں کرواتے میری والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچے کو زبانی یاد کروانے کے کلچر سے نکالیں اسکو کونسیپچوئل اور پریکٹیکل طریقے سے سمجھا دیں اور زبانوں میں اس قابل کردیں کہ وہ درست املاء اور گرائمر کیساتھ اپنی کلاس کے لحاظ سے لکھ سکے

CTIs may apply to their respective colleges according to following schedule
12/09/2025

CTIs may apply to their respective colleges according to following schedule

Address

Zafarwal

Telephone

+923007166549

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rural Education Support posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rural Education Support:

Share