دعا ویلفیئر سوسائٹی ساروکی

دعا ویلفیئر سوسائٹی ساروکی Dua welfare society is a group of voluntary members who have come together for realizing the idea for prosperity of saroki

🌙✨ دعا ویلفیئر سوسائٹی ساروکی کی طرف سے آپ سب کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک! ✨🌙آپ کی محبت، تعاون اور قربانی کی بدولت ہم م...
20/03/2026

🌙✨ دعا ویلفیئر سوسائٹی ساروکی کی طرف سے آپ سب کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک! ✨🌙

آپ کی محبت، تعاون اور قربانی کی بدولت ہم مستحق خاندانوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
رمضان میں اور ہر وقت، ہماری ٹیم نے بے شمار لوگوں کی مدد کی اور ضرورت مندوں کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔

یہ کامیابی آپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھی۔
عید کے اس پُرخلوص موقع پر، دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کی زندگی میں خوشیاں، سکون اور برکتیں عطا فرمائے۔

عید مبارک! 🌸💖

01/03/2026

دعا ویلفیئر سوسائٹی ساروکی کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام مخیر حضرات کے لیے آج خصوصی دعا کی گئی۔
اللہ کریم ان سب احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے جن کے تعاون سے یہ خدمت کا سفر جاری ہے۔ یا رب! ان کے رزق میں برکت، کاروبار میں ترقی، جان و مال میں حفاظت اور زندگی میں آسانیاں عطا فرما۔ انہیں دنیا و آخرت کی عزتوں سے نواز دے اور ان کے ہر خفیہ و علانیہ صدقے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔ آمین
الحمدللہ راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
رات کی تاریکی میں خاموشی کے ساتھ مستحق اور ضرورت مند گھرانوں کی دہلیز تک راشن پہنچایا جا رہا ہے، تاکہ ان کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو اور وہ باوقار طریقے سے مستفید ہو سکیں۔
یہ سب آپ احباب کے اعتماد اور تعاون کا ثمر ہے۔
اللہ پاک اس کارِ خیر کو تادیر قائم رکھے اور ہمیں اخلاص کے ساتھ خدمت کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین

21/02/2026

الحمدللّٰہ
دعا ویلفیئر سوسائٹی ساروکی کی جانب سے اہلِ ثروت و محبت کے تعاون سے ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے مستحق گھرانوں کی دہلیز تک باوقار انداز میں راشن پہنچایا جارہا ہے۔ ان شاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
سوسائٹی کے ذمہ داران نہایت احتیاط، دیانت اور ذمہ داری کے ساتھ ہر محلہ کے مستحق گھرانوں کی فہرست مرتب کرتے ہیں، اور احباب کے عطیات سے معیاری و ضروری اشیائے خورد و نوش (چاول، چینی، دالیں، گھی، کھجور وغیرہ) کی خریداری و پیکنگ کے بعد مکمل رازداری کے ساتھ مستحق گھرانوں تک رمضان راشن پہنچانے کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔
رمضان راشن کی پیکنگ و لوڈنگ کے مراحل کی تصاویر صرف ترغیب اور شفافیت کے پیشِ نظر شیئر کی جاتی ہیں، جبکہ مستحق افراد و گھرانوں کی تصاویر بنانے اور نشر کرنے سے ابتدا ہی سے مکمل اجتناب کیا جاتا ہے تاکہ ان کی عزتِ نفس کا بھرپور تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

سوسائٹی کے ذمہ داران اس کارِ خیر میں شامل تمام معاونین اور کرداروں کے لیے دعا گو ہیں۔ اللہ کریم سب کو عظیم اجر و برکت سے نوازے۔ آمین۔ 🌹

18/02/2026

الحمدللہ ربّ العالمین
دعا ویلفئیر سوسائٹی ساروکی کے معزز ممبر جناب محمد شبیر احمد رحمانی صاحب نے اپنے والدِ محترم کے ایصالِ ثواب کے لیے مستحق خاندانوں میں تقسیم کرنے کی خاطر راشن پیکٹس عطیہ کیے۔ یہ نہایت قابلِ تحسین اور صدقۂ جاریہ کا عمل ہے جو مرحوم کے درجات کی بلندی کا سبب بنے گا، ان شاء اللہ۔
راشن تقسیم سے قبل منعقدہ دعائیہ تقریب میں جناب شبیر احمد رحمانی صاحب اور ان کے مرحوم والدِ محترم کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اجتماعی طور پر اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
ایسے نیک اعمال نہ صرف ضرورت مند گھروں میں آسانی اور خوشی کا باعث بنتے ہیں بلکہ مرحومین کے لیے بھی اجر و ثواب کا ذریعہ بنتے ہیں۔ دعا ویلفئیر سوسائٹی ان کے اس جذبۂ خیر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
اللہ کریم جناب محمد شبیر احمد رحمانی صاحب کے کاروبار، جان و مال اور اہل و عیال میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے، انہیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق دے اور ان کے مرحوم والدِ محترم کو جنتُ الفردوس میں اعلیٰ مقام، وسیع مغفرت اور درجات کی بلندی عطا فرمائے۔ آمین یا ربّ العالمین۔

ہم نے تو بس چراغ جلائے ہیں راستوں میںجس کو جلن ہو اُس سے کہیں روشنی نہ دیکھے
18/02/2026

ہم نے تو بس چراغ جلائے ہیں راستوں میں
جس کو جلن ہو اُس سے کہیں روشنی نہ دیکھے

18/02/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌹🌹الحمدللہ!دعا ویلفئیر سوسائٹی ساروکی گزشتہ سالوں سے اپنے گاؤں ساروکی میں مستحق اور نادار خاندانو...
17/02/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌹🌹

الحمدللہ!
دعا ویلفئیر سوسائٹی ساروکی گزشتہ سالوں سے اپنے گاؤں ساروکی میں مستحق اور نادار خاندانوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ ہمارا مقصد صرف وقتی مدد فراہم کرنا نہیں بلکہ عزتِ نفس کے ساتھ سہارا دینا اور آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

ہر سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہم وسیع پیمانے پر مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرتے ہیں تاکہ وہ سکون اور اطمینان کے ساتھ روزے رکھ سکیں اور اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اس مقدس مہینے کی برکتوں سے فیض یاب ہو سکیں۔

الحمدللہ! سارا سال بھی ایسی 11 مستحق فیملیز ہیں جن کی کفالت دعا ویلفئیر سوسائٹی کے ذمہ ہے۔ ہم ان کے بچوں کی اسکول فیس، یونیفارم، آٹا، علاج معالجہ اور دیگر بنیادی ضروریات میں مالی تعاون فراہم کرتے ہیں۔ یہ خدمت ہمارے لیے اعزاز بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔

اس سال ہم نے ایک نیا اور اہم قدم اٹھانے کا ارادہ کیا تھا۔ ہم “راشن خیال سے روشن خیال” کی طرف بڑھنا چاہتے تھے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ خصوصی طور پر بچیوں اور خواتین کو ہنر مند بنایا جائے، جن میں سلائی کڑھائی، بیوٹیشن کورسز، کمپیوٹر کورسز اور دیگر فنی تربیت شامل ہیں، تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور مستقبل میں محتاجی سے نکل کر اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں۔

لیکن جیسے جیسے رمضان المبارک کی آمد قریب آئی، ہمیں متعدد مستحق خاندانوں کی کالز موصول ہوئیں۔ ان کی آوازوں میں امید تھی، اعتماد تھا اور گزشتہ سال کی خوشیوں کی جھلک بھی۔ وہ کہہ رہے تھے کہ پچھلے رمضان انہوں نے سکون سے روزے رکھے کیونکہ دعا ویلفئیر نے انہیں راشن فراہم کیا تھا، اور اس سال بھی وہ ہماری طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

یقیناً یہ سب خاندان واقعی مستحق ہیں۔ ان کی امید ہمارے لیے ایک ذمہ داری ہے۔ میں نے اپنے رفقاء اور دوستوں سے مشاورت کی، اور ہم سب نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ان شاء اللہ اس سال بھی رمضان المبارک میں راشن تقسیم کیا جائے گا اور یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ساتھ ہی ہم اپنے “روشن خیال” مشن کو بھی جاری رکھیں گے، تاکہ وقتی مدد کے ساتھ ساتھ مستقل خود کفالت کا راستہ بھی ہموار کیا جا سکے۔ ہمارا یقین ہے کہ راشن وقتی سہارا دیتا ہے، جبکہ ہنر مستقل روشنی فراہم کرتا ہے ۔ اور ہمیں دونوں کی ضرورت ہے۔

ہم اپنے تمام ڈونرز، مخیر حضرات اور دعا ویلفئیر کی پوری ٹیم کے بے حد شکر گزار ہیں جن کے تعاون اور اعتماد سے یہ سب ممکن ہوتا ہے۔ آپ کا دیا ہوا ہر روپیہ کسی کے گھر کی خوشی، کسی ماں کی دعا اور کسی بچے کی مسکراہٹ میں بدل جاتا ہے۔

آئیں! اس رمضان المبارک میں بھی ہم مل کر مستحق خاندانوں کے چہروں پر خوشی بکھیرنے کا ذریعہ بنیں اور ساتھ ہی روشن مستقبل کی بنیاد بھی رکھیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص، استقامت اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

دعاگو!
رانا محمد سہیل
ممبر دعا ویلفیئر سوسائٹی ساروکی

قبرستان، جنازہ گاہ اور عیدگاہ تک آنے جانے کے لیے پہلے کوئی باقاعدہ راستہ موجود نہیں تھا۔یہ سہولت اہلِ علاقہ کے لیے ممکن ...
03/02/2026

قبرستان، جنازہ گاہ اور عیدگاہ تک آنے جانے کے لیے پہلے کوئی باقاعدہ راستہ موجود نہیں تھا۔
یہ سہولت اہلِ علاقہ کے لیے ممکن بنانے میں جن معزز شخصیات نے عملی کردار ادا کیا، وہ قابلِ تحسین ہیں۔

جناب رانا محمد وکیل
جناب رانا محمد اقبال (پنجاب پولیس)
جناب محمد عباس چیمہ صاحب
اور جناب رانا محمد عارف

ان حضرات کے تعاون سے راستہ ممکن ہوا، جس سے اہلِ ساروکی کو ایک دیرینہ سہولت میسر آئی۔
اللہ تعالیٰ ان سب کو اس نیک کام کا بہترین اجر عطا فرمائے۔

03/02/2026

ہمارے ممبر رانا محمد افضل عیدگاہ ساروکی والے قبرستان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے،
قبرستان کی صفائی، ترتیب اور احترام کے حوالے سے اہم پیغام دیتے ہوئے۔
دعا ویلفیئر سوسائٹی کے نوجوانوں کی یہ کاوش ایک مثبت مثال ہے۔

02/02/2026

✍️: رانا محمد سہیل (ممبر دعا ویلفیئر سوسائٹی ساروکی)
عیدگاہ ساروکی والے قبرستان کی حالت طویل عرصے سے نہایت ناگفتہ بہ ہوچکی تھی۔ کانٹے دار درختوں، بے قابو گھاس اور عدم توجہی کے باعث یہ مقدس مقام اپنی اصل شناخت اور وقار کھوتا جا رہا تھا۔ حالات اس نہج تک پہنچ چکے تھے کہ لوگ اپنے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کے لیے وہاں جانے سے بھی ہچکچاتے تھے، جو ایک افسوسناک حقیقت تھی۔

ایسے حالات میں نئی قائم ہونے والی کمیٹی اور بالخصوص دعا ویلفیئر سوسائٹی ساروکی کے نوجوانوں نے غیر معمولی ذمہ داری اور اجتماعی شعور کا مظاہرہ کیا۔ ان نوجوانوں نے دن رات مسلسل محنت کے ساتھ پورے قبرستان کی جامع صفائی کروائی۔ غیر ضروری اور کانٹے دار درختوں کو کٹوایا گیا، جھاڑ جھنکار اور گھاس کو مکمل طور پر صاف کیا گیا، اور تمام قبروں پر ازسرِ نو مٹی ڈال کر انہیں مناسب شکل دی گئی۔

قبرستان کی مجموعی خوبصورتی اور ترتیب کے لیے قبروں پر نصب تختیوں کو باقاعدہ رنگ کیا گیا اور وائٹ چونا سے انہیں صاف ستھرا اور نمایاں بنایا گیا، تاکہ یہ مقام دوبارہ احترام، سادگی اور وقار کی علامت بن سکے۔ مزید برآں قبرستان کی حفاظت کے لیے کانٹے دار تار کے ذریعے باڑ لگائی گئی، جبکہ ان شاء اللہ مستقبلِ قریب میں مکمل چار دیواری کی تعمیر بھی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ اقدام محض صفائی یا تزئین و آرائش تک محدود نہیں، بلکہ یہ سماجی ذمہ داری، دینی شعور اور خدمتِ خلق کا عملی مظاہرہ ہے۔ دعا ویلفیئر سوسائٹی کے نوجوانوں نے ثابت کیا کہ خلوصِ نیت، ٹیم ورک اور مستقل مزاجی کے ذریعے محدود وسائل میں بھی بڑے اور دیرپا کام انجام دیے جا سکتے ہیں۔ ان کی یہ کاوش نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ دیگر فلاحی تنظیموں اور معاشرتی حلقوں کے لیے ایک مثالی نمونہ بھی ہے۔

قبرستان ہماری آخری آرام گاہ اور آخرت کی یاد دہانی ہے۔ اس کی دیکھ بھال دراصل اپنے معاشرتی اور اخلاقی فرض کی ادائیگی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دعا ویلفیئر سوسائٹی ساروکی کے ان نوجوانوں کی اس خدمت کو صدقۂ جاریہ بنائے، ان کی محنت قبول فرمائے، اور انہیں مستقبل میں بھی ایسے ہی فلاحی اور اصلاحی کاموں کی توفیق عطا فرمائے۔

01/04/2025

دعا ویلفیئر سوسائٹی ساروکی کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔تنویر اسلم راجپوت۔
فلاحی کاموں کو خوب سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Address

Saroki Cheema
Wazirabad
52000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دعا ویلفیئر سوسائٹی ساروکی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share