Pakistan lover organization

Pakistan lover organization we tells us every day happened in Pakistan.We also tells about islamic News and Working for social services. We adds videos about health and medical
��

مجھے نہیں معلوم کہ یہ الفاظ کس نےلکھےھیـــــں اگر وقت ھے تو پڑھ لیں پلیز           """""""""""""""""مرد کے کپڑوں میں عور...
18/07/2025

مجھے نہیں معلوم کہ یہ الفاظ کس نےلکھےھیـــــں اگر وقت ھے تو پڑھ لیں پلیز

"""""""""""""""""
مرد کے کپڑوں میں عورت کی صفائی دکھائی دیتی ھے
عورت کے لباس میں مرد کی مردانگی ظاھر ھوتی ھـــــے۔۔۔
اور لڑکیوں کے لباس میں ماں کے اخلاق نظر آتے ھیـــــں...
ھم محبت، رواداری، وفاداری، احترام اور تمام اعلیٰ اقدار پر پلی ھوئی نسل ھیـــــں۔۔۔
ھم ان مردوں اور عورتوں کے درمیان رھتے تھے جو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے، لیکن انہوں نے تعلقات اور احترام میں مہارت حاصل کی تھی...
انہوں نے ادب نہیں پڑھا لیکن ھمیں ادب سکھایا۔۔۔
انہوں نے فطرت کے قوانین اور حیاتیات کا مطالعہ نہیں کیا، لیکن انہوں نے ھمیں شائستگی کا فن سکھایا۔
انہوں نے رشتوں کی ایک بھی کتاب نہیں پڑھی لیکن اچھا سلوک اور احترام سکھایا۔۔۔
انہوں نے مذھب کا گہرائی سے مطالعہ نہیں کیا لیکن ھمیں ایمان کا مفہوم سکھایا۔۔۔
انہوں نے منصوبہ بندی کا مطالعہ نہیں کیا، لیکن انہوں نے ھمیں دور اندیشی سکھائی...
ھم میں سے اکثر کو گھر میں اونچی آواز میں بولنے کی ھمت نہیں ھوئی...
ھم وہ نسل ھیں جو گھر کے صحن میں بجلی بند ھونے پر سو جاتے تھے...
ھم آپس میں ایک دوسرے سے بات کرتے تھے مگر ایک دوسرے کے بارے میں باتیں نہیں کرتے تھے...
میری دلی محبت اور تعریف ان لوگوں کے لیئے جنہوں نے ھمیں یہ سکھایا
کہ والدین کی عزت ھوتی ھـــــے...
استاد کی عزت ھوتی ھـــــے...
محلے دار کی عزت ھوتی ھـــــے...
رفاقت کی عزت ھوتی ھـــــے...
اور دوستی کی عزت ھوتی ھے...
ھم ساتویں پڑوسی کی عزت کرتے تھے.. اور بھائی اور دوست کے ساتھ اخراجات اور راز بانٹتے تھـــــے...
ان لوگوں کے لیئے جنہوں نے وہ خوبصورت لمحات گزارے، اور اس نسل کے لیئے جس نے ھمیں پرورش اور تعلیم دی، اور میں ان سے کہتا ھوں :کہ آپ میں سے جو زندہ ھیـــــں اللہ رب العـــــزت ان کی حفاظت اور صحت عطا فرمائـــــے
جو ھمیں چھوڑ کر اس دنیا فانی سے چلے گئے ان کی بخشش فرمائـــــے۔۔۔آمین

09/07/2025

Facebookviral

Good evening
09/07/2025

Good evening

دریاؤں کی تازہ ترین صورتحال Facebookviral
09/07/2025

دریاؤں کی تازہ ترین صورتحال
Facebookviral

📣 چیئرمین ایف بی آر کا  اعلان:"ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے!"🤔 یہ سن کر ایک پرانا مگر سبق آموز لطیفہ یاد آ گیا...دو بھائ...
08/07/2025

📣 چیئرمین ایف بی آر کا اعلان:
"ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے!"

🤔 یہ سن کر ایک پرانا مگر سبق آموز لطیفہ یاد آ گیا...

دو بھائی تھے:
ایک بھگوان کو مانتا تھا، دوسرا اس کا مذاق اڑاتا تھا۔

ایک رات بھگوان، ماننے والے بھائی کے خواب میں آیا:
"تیرا بھائی میری پوجا نہیں کرتا، اسے راضی کر،
ورنہ کل تک اگر وہ میری پوجا نہ کرے تو میں تمھاری ٹانگیں توڑ دوں گا!"

😨 پریشان بھائی بولا:
"پر بھگوان جی! قصور تو اس کا ہے، ٹانگیں اس کی توڑیں نا!"
بھگوان ہنستے ہوئے بولا:
"بیٹا! وہ مجھے مانتا ہی نہیں… اس پر میرا زور نہیں چلتا!
تم مانتے ہو، اس لیے سزا کے اہل بھی تم ہی ہو!"

💥 یہی حال ہمارے "ریاستی بھگوانوں" کا ہے…

💰 جو بڑے مگرمچھ ہیں، جو آف شور کمپنیوں کے مالک،
جن کی جائیدادیں دبئی، لندن اور نیویارک میں ہیں —
وہ “ریاستی بھگوان” کو مانتے ہی نہیں…
اس لیے ان پر ایف بی آر کا کوئی اختیار نہیں!

🧾 اور جو عام تنخواہ دار، چھوٹے کاروباری، پنشنر، یا دیہاڑی دار ہیں —
وہ بیچارے ریاست کے قانون کو مانتے ہیں،
اسی لیے ہر بجٹ، ہر نوٹس، ہر قانون
اور ہر دھمکی ان کے لیے ہی ہوتی ہے!

🔨 انصاف کا ہتھوڑا ہمیشہ وہیں گرتا ہے، جہاں سے آہ نکلے… آواز نہیں
Facebookviral

جن لوگوں کے دم سے دنیا میں بہار ہے وہ یہاں زندہ رہنا نہیں چاہتے اور جن لوگوں کی وجہ سے دنیا میں ساری خزائیں ہیں وہ یہاں ...
08/07/2025

جن لوگوں کے دم سے دنیا میں بہار ہے وہ یہاں زندہ رہنا نہیں چاہتے اور جن لوگوں کی وجہ سے دنیا میں ساری خزائیں ہیں وہ یہاں سے کبھی جانا نہیں چاہتے، کبھی مرنا نہیں چاہتے -

ذہین قابل اور اچھے انسان اس دنیا کو اپنا سب کچھ دیتے ہیں اور بدلے میں دنیا سے کچھ نہیں چاہتے - یہ لوگ دنیا سے کٹ کر، الگ ہوکر کنارہ کشی کی زندگی جیتے ہیں - کچھ تو اس دنیا میں مزید زندہ رہنا بھی پسند نہیں کرتے - انھیں یہ بھی گوارا نہیں ہوتا کہ اس دنیا میں وہ مزید سانسیں لیں - اس لیے وقت سے پہلے اپنی زندگی خود ہی ختم کر لیتے ہیں -

جب کہ برے لوگ اپنی پوری زندگی اس دنیا سے سب کچھ لیتے رہتے ہیں اور اس حصول کے لیے ہر ناجائز ذریعہ اختیار کرتے ہیں -
اور بدلے میں اس دنیا کو کچھ بھی دینا نہیں چاہتے- جتنا زیادہ لوگ ان کو برا سمجھتے ہیں، ان سے نفرت کرتے ہیں، اتنا ہی زیادہ انھیں زندہ رہنے کا شوق ہوتا ہے - مکافات عمل کی وجہ بستر مرگ پر ایڑھیاں گھٹنے رگڑتے ہیں، کسمپرسی کی حالت میں مبتلا ہوتے ہیں اور اس وقت بھی انھیں زندگی سے اتنا ہی زیادہ پیار ہوتا ہے جتنا کہ پہلے تھا -

اچھے لوگوں کی نظر میں موت ان کی کامیابی اور نجات کا راستہ ہے
جبکہ برے لوگوں کے نزدیک موت ناکامی اور ذلت کا راستہ ہے -

ہمیں آخرت میں عامرؔ وہی عمر کام آئی
جسے کہہ رہی تھی دنیا غم عشق میں گنوا دی
(مولانا عامر عثمانی)

تحریر: Musa Pasha
Facebookviral

دریائے ستلج کی تازہ ترین صورتحال
08/07/2025

دریائے ستلج کی تازہ ترین صورتحال

Address

Vehari

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan lover organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share