مفتی عبدالودود صاحب

  • Home
  • مفتی عبدالودود صاحب
Directions

مفتی عبدالودود صاحب مفتي عبدالودود
رئيس دار الإفتاء وشعبة التخصص في الفقه الاسلامي و الإفتاء،جامعة العاليةاحياء العلوم بلامبت،ضلع دير

21/10/2026
02/06/2026

زندگی کے سفر میں بعض ملاقاتیں محض رسمی ملاقات نہیں رہتیں بلکہ یادوں کے بکھرے ہوئے اوراق کو پھر سے تازہ کر دیتی ہیں۔ آج کا دن میرے لیے انہی سعادتوں میں سے ایک تھا جب جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان کے معزز اساتذۂ کرام حضرت مولانا مجیب الرحمٰن صاحب شیخ الحدیث، حضرت مولانا محمد سلطان صاحب، حضرت مولانا سید آصف صاحب، حضرت مولانا بختیار صاحب اور حضرت مولانا مجیب الرحمٰن صاحب کے صاحبزادے محترم عنایت الرحمٰن صاحب جامعہ عالیہ احیاء العلوم بلامبٹ میں تشریف لائے، اور یہ آمد میرے ساتھ وہاں ایک نہایت خوشگوار اور یادگار نشست کی صورت اختیار کر گئی۔

یہ ملاقات گویا ماضی کے دریچوں کو پھر سے وا کر گئی۔ گفتگو کا رخ جب جامعہ تفہیم القرآن مردان کے اُن چھ برسوں کی طرف مڑا تو دل کی فضا یک دم بدل گئی۔ وہ ایام جب علمی صحبتیں محض درس و تدریس تک محدود نہ تھیں بلکہ ان میں اخوت، بے تکلفی، محبت اور ایک خاندانی اپنائیت کی روح جاری و ساری تھی۔ وہ نشستیں، وہ مکالمے، وہ دعوتیں اور وہ گپ شپ کے خوشگوار لمحات آج بھی ذہن کے پردے پر روشن تصویروں کی طرح موجود ہیں۔

جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان کا ذکر آیا تو دل بے اختیار احترام سے جھک گیا۔ یہ محض ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک فکری و تربیتی مرکز ہے جس نے علم کے ساتھ ساتھ کردار سازی کی ایک مکمل فضا فراہم کی۔ اس کی نسبتیں صرف تعلیمی نہیں بلکہ قلبی اور روحانی نوعیت کی ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید گہری ہوتی چلی جاتی ہیں۔

ملاقات کے دوران جامعہ کے اساتذۂ کرام، انتظامیہ اور علمی ماحول کا نہایت محبت اور قدر کے ساتھ ذکر ہوا اور اس کے استحکام، ترقی اور دینی اثر و رسوخ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اسی موقع پر جناب مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمٰن صاحب کی علمی، فکری اور دعوتی خدمات کو بھی نہایت احترام اور عقیدت کے ساتھ یاد کیا گیا، جو اس ادارے کی فکری سمت کو ایک واضح اور مضبوط رخ عطا کرتی ہیں۔

یہ نشست اس حقیقت کی تازہ یاد دہانی تھی کہ علم کے راستے میں جڑی ہوئی رفاقتیں وقتی نہیں ہوتیں۔ فاصلے اور زمانے ان کو کمزور نہیں کرتے بلکہ مزید پختہ کر دیتے ہیں۔ یہی وہ تعلقات ہیں جو دلوں کو جوڑتے ہیں اور زندگی کے سفر کو معنویت عطا کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان اور جامعہ عالیہ احیاء العلوم بلامبٹ دونوں اداروں کو اپنی رحمتوں سے نوازے، ان کے اساتذہ، طلبہ اور منتظمین کو دین کی خدمت کے لیے قبول فرمائے اور ان علمی رفاقتوں کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ آمین۔

رقم الحروف
عبد الودود

ان خوش نصیبوں میں سے ایک، جنہیں علمی صحبتوں اور دینی اداروں کی اس روحانی و فکری فضا میں یادگار لمحات گزارنے کا شرف حاصل ہوا۔

جامعہ عالیہ احیاءالعلوم بلامبٹ ضلع دیرپائن کے انتظامیہ نے شعبہ تخصص فی الفقہ الاسلامی والافتاء سال 2020 میں آغاز کیاتھا۔...
12/04/2026

جامعہ عالیہ احیاءالعلوم بلامبٹ ضلع دیرپائن کے انتظامیہ نے شعبہ تخصص فی الفقہ الاسلامی والافتاء سال 2020 میں آغاز کیاتھا۔ اس شعبہ کا نگران وبانی استاذ محترم مولانا مفتی عبدالودود صاحب ہیں ۔جو دارالعلوم کراچی سے فارغ التحصیل اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے پی ایچ ڈی سکالرز بھی ہیں،مفتی صاحب محترم نے2005 میں کراچی کے مشہور دینی درسگاہ جامعہ حنیفیہ سعوداباد کراچی میں تخصص فی الفقہ الاسلامی والافتاء کی بنیاد رکھی اور 2013 تک اس شعبے اور دار الافتاء کے نگران رہے اور پھر3 201سے2020 تک اپنے مادرعلمی دینی علوم کامرکزجامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان میں شعبہ تخصص فی الفقہ الاسلامی والافتاء کا آغاز کیا اور 2020 تک اس شعبہ کے نگران رہے۔الحمدللہ تحریکی مدارس میں تخصص فی الفقہ الاسلامی والافتاء کا رجحان تقریبا مفتی صاحب محترم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔
بہت سارے دوست واحباب کے اصرار پرمفتی صاحب نے پچھلےدو سیشن/2023/24 /2024/25
میں ایک سالہ آنلائن تخصص پروگرام کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا اب ایک دفعہ پھر فیصلہ کیا ہے کہ ملازمت پیشہ علماء کو تخصص فی الفقہ الاسلامی والافتاء کروایاجائے ۔جو کسی بھی مصروفیت کی وجہ سےبراہ راست تخصص نہیں کرپاتے ۔
💻کلاسززوم ایپ اور وٹس ایپ کے ذریعے ہوں گی۔

داخلہ کےلئے شرائط درجہ ذیل ہیں۔

1. کسی بھی دینی مدرسہ سے دورہ حدیث کیا اور اچھا رزلڈ ہولڈر ہو۔
2.پاکستان کے کسی وفاقی بورڈ سے مستند عالم ہو۔
3.بھرپور محنت کرنے والے پڑھنے میں سنجیدہ افراد ہو۔
4.مناسب رجسٹریشن فیس ادا کرسکتاہو۔
5.کسی کے پاس انٹرنیٹ سگنلز کے مسائل ہویاوہ بہت زیادہ مصروفیات رکھتے ہوں تو ایسے افراد سے بصد احترام معذرت خواہ ہوں گے۔
6: اپنا لیپ ٹاپ ہونا چاہئے بصورت دیگر متبادل انتظام کرلیں۔کمپیوٹر،لیپ ٹاپ کی ضرورت زیادہ رہے گی۔
7:داخلہ پراسس شروع کیا جارہا ہے۔متعین تاریخ کے بعد کسی صورت مزید افراد کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔19 اپریل2026 تک داخلے جاری رہیں گے ۔ 20 اپریل کو داخلہ ٹیسٹ ہوگا۔ 20 اپریل2026 کو اسباق کا اغاز ہوگا
ان شاءالله

خواہشمند افراد داخلہ کیلئے ویب سائٹ پر درجہ ذیل آنلائن فارم پُر کرنا ضروری ہے

لنک:👇
https://jiu.edu.pk/ur/admission-form/
طریقہ کار تخصص کا کچھ اس طرح ہے کہ
آنلائن تخصص فی الفقہ الاسلامی کےکورس کا دورانیہ ایک سال ہوگا ۔ یہ کورس چارحصوں پر مشتمل ہوگا۔
پہلے حصے میں نصابی کتب کے دروس ہوں گے، دوسرےحصے میں نصابی مطالعہ ہوگا،تیسرے حصے میں روزانہ کی بنیاد پر تمرینات حل کرنا ہوں گے اور باہر سے آنے والےاستفتاءٰت کے جوابات ان ہی طلباء کے زریعہ سے دئے جائیں گے تاکہ ان کا عملی مشق بھی ہوتا رہے۔جب کہ آخری حصے میں مختلف فقہی موضوعات پر مقالے لکھوائے جائیں گے۔
اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
درس مواد:
جو درجہ ذیل مادوں پر مشتمل ہوگا۔
القواعد الفقہیہ المیسرۃ، علم الرجال ودراسۃ الاسانید۔ اصول افتاءوادابہ شرح عقود رسم المفتی،ادب المفتی والمستفتی آداب فتاوی نویسی ،
آداب البحث والمناظرہ ،اصول تحقیق ، السراجی فی المیراث
جدیدمعاشیت ،قضایا الفقیہ المعاصرہ وغیرہ پڑھائے جائیں گے ۔ان شاءاللہ جدید موضوعات پرمختلف سکالرز کے لیکچرز کا انعقاد بھی ہوگا ۔اس سال تخصص فی الفقہ الاسلامی و الافتاء پروگرام میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ قانون کی کلاسز دیں گے، جبکہ شفاء تعمیر ملت کے اساتذہ تخریج، مکاتبِ فکر کے مطابق لائبریری کے استعمال اور تحقیق کے اصول سکھائیں گے۔ نیز مکتبہ شاملہ اور مکتبہ مکنون سے استفادے کا طریقہ بھی بتایا جائے گا۔"
نصاب مطالعہ:
جس میں درجہ ذیل کتب شامل ہیں ۔البدایع والصنائع ۔بدایۃ المجتھد، حجۃ اللہ البالغہ ،رسائل ومسائل (فقہی ترتیب ابواب) ،تفہیم المسائل،جدید فقہی مسائل۔فتاوی حقانیہ ۔ہرہفتے کا نصاب بنے گا جس میں فی متخصص ومتخصصہ تقریبآ 400 صفحات کا جائزہ لیا جائے گا یہ عمل ہر بدہ کے دن ہوگا ان شاءاللہ تعالیٰ
حل تمرینات:
روزمرہ کی بنیاد پر طلباء کو تمرینات حوالہ کئے جاتے ہیں، اسلام کا منہج تحقیق کوسامنے رکھتےہوئےمسائل حل کئے جائیں گے کسی بھی سوال کے حل کےلئے امھات الکتب کسی بھی فن کے کم ازکم پانچ حوالے دینے ہوں گے اور تمام تمرینات اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے ہونے چاہئے
مقالہ جات:
سیشن کے آخر میں 100 سے 150 صفحات پر مشتمل فقہی موضوعات پرمقالہ ہرمتخصص پر لازم ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لے. رابطہ: 03138971158

جامعہ احیاءالعلوم بلامبٹ، تیمرگرہ(بلمقابل ضلعی کچہری)،ضلع لوئردیر،خیبرپختونخوا

Address

Balambat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مفتی عبدالودود صاحب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed non profit organization?

Share