۔GAT TV

۔GAT TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ۔GAT TV, Organisation caritative, Utman Khel Ambar, .

✍️ page of Ghareeb Awaz welfare Organization.
⏩GAWO is a registered non- profit Organization working to enhance lives through charitable efforts.
⏩To serve the humanity should be our first Priority.

10/10/2026

Special thanks to AID International and the District Youth Office Mohmand team for their valuable support and cooperation in making this training session on Artificial Intelligence (AI) and Youth Development a success. Your contribution to empowering our youth is truly appreciated.
Regards: Ghareeb Awaz Welfare Organization (GAWO)

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور نوجوانوں کی ترقی پر ایک روزہ تربیتی سیشن کامیابی سے اختتام پذیر الحمدللہ! آج 9 اکتوبر 2026 ک...
09/10/2026

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور نوجوانوں کی ترقی پر ایک روزہ تربیتی سیشن کامیابی سے اختتام پذیر

الحمدللہ! آج 9 اکتوبر 2026 کو گورنمنٹ ہائی سکول امبار میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی سیشن بخیر و عافیت کامیابی سے مکمل ہوا۔ اس پروگرام میں AID International کے ٹرینر نے تقریباً 180 طلباء، اساتذہ اور نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے تعارف، تعلیم و تدریس میں اس کے عملی استعمال، ڈیجیٹل مہارتوں، آن لائن روزگار کے ممکنہ مواقع اور مستقبل میں درکار جدید ہنر کے بارے میں مفید معلومات اور رہنمائی فراہم کی۔ اس سیشن کا بنیادی مقصد طلباء اور نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی سے متعلق شعور اجاگر کرنا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں مستقبل کے تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا تھا۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

ہم AID International اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند کی پوری ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے علاقے کا دورہ کیا اور امبار کے طلباء، اساتذہ اور نوجوانوں کے لیے اس اہم اور معلوماتی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ ایسے پروگرام نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ان کے لیے ترقی کے نئے راستے کھولنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم تمام منتظمین، ٹرینر، اساتذہ، طلباء اور نوجوانوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی شرکت اور تعاون سے یہ پروگرام کامیاب ہوا۔

منجانب: غریب آواز ویلفیئر آرگنائزیشن (GAWO)

مہمند کے غیور نوجوانوں کے لیے خوشخبری!مصنوعی ذہانت (AI) اور نوجوانوں کی ترقی کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی سیشننعرہ: آج کی...
08/10/2026

مہمند کے غیور نوجوانوں کے لیے خوشخبری!

مصنوعی ذہانت (AI) اور نوجوانوں کی ترقی کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی سیشن

نعرہ: آج کی مہارت، کل کے بہتر مواقع

موجودہ دور تیزی سے مصنوعی ذہانت (AI) کی جانب بڑھ رہا ہے۔ نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتیں سیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اگر آپ طالب علم، بے روزگار نوجوان، استاد ہیں یا اپنے مستقبل کو بہتر اور روشن بنانا چاہتے ہیں، تو یہ تربیتی سیشن آپ کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔

اس سیشن میں شرکاء کو درج ذیل موضوعات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی:

• مصنوعی ذہانت (AI) کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟
• مصنوعی ذہانت کے ذریعے آن لائن آمدنی کے مواقع کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں؟
• مستقبل کی ملازمتوں کے لیے کون سی جدید مہارتیں ضروری ہیں؟
• نوجوان اپنی صلاحیتوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیسے بہتر بنا سکتے ہیں؟

تاریخ: 9 اکتوبر 2026ء، بروز جمعرات
وقت: صبح 9:00 بجے تا دوپہر 2:00 بجے
مقام: گورنمنٹ ہائی سکول موسئ کور تحصیل امبار، ضلع مہمند

اہم اطلاع:
تمام نوجوانوں، طلباء اور اساتذہ کو اس اہم تربیتی سیشن میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ شرکت بالکل مفت ہے۔

زیرِ اہتمام:
اے آئی ڈی انٹرنیشنل، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند، ڈسٹرکٹ انتظامیہ مہمند اور غریب آواز ویلفیئر آرگنائزیشن، امبار، مہمند۔

اپنے دوستوں، ساتھیوں اور دیگر نوجوانوں تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں تاکہ مہمند کا کوئی بھی نوجوان اس قیمتی اور مفید موقع سے محروم نہ رہے۔
#𝐒𝐤𝐢𝐥𝐥𝐬𝐃𝐞𝐯𝐞𝐥𝐨𝐩𝐦𝐞𝐧𝐭

*🌹 5 اکتوبر — عالمی یومِ اساتذہ 🌹*آج ہم دنیا بھر کے تمام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جو اپنی محنت، علم، کردار او...
05/10/2026

*🌹 5 اکتوبر — عالمی یومِ اساتذہ 🌹*

آج ہم دنیا بھر کے تمام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جو اپنی محنت، علم، کردار اور رہنمائی سے نئی نسل کا مستقبل سنوار رہے ہیں۔

عالمی یومِ اساتذہ ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد اساتذہ کی خدمات، ان کے اہم کردار اور تعلیم کے شعبے میں ان کی محنت کو تسلیم کرنا اور معاشرے میں استاد کے مقام کو اجاگر کرنا ہے۔

ایک استاد صرف کتابیں نہیں پڑھاتا بلکہ بچوں میں اخلاق، نظم و ضبط، ذمہ داری، خود اعتمادی اور بہتر انسان بننے کی صلاحیت بھی پیدا کرتا ہے۔

ہم اپنے تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت اور مزید کامیابیوں سے نوازے اور انہیں نسلِ نو کی بہترین تربیت کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤲📚

استاد قوم کا معمار ہے؛
آج کا استاد ہی کل کے ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان، افسر اور رہنما تیار کرتا ہے۔

🌷 تمام اساتذہ کو عالمی یومِ اساتذہ مبارک! 🌷

منجانب

*ٹیم غریب آواز ویلفیئر آرگنائزیشن*

غریب آواز ویلفیئر آرگنائزیشن کے نائب صدر رضوان اللہ صاحب نے شعبۂ باٹنی، یونیورسٹی آف پشاور میں اپنی ایم فل باٹنی تھیسز ک...
02/10/2026

غریب آواز ویلفیئر آرگنائزیشن کے نائب صدر رضوان اللہ صاحب نے شعبۂ باٹنی، یونیورسٹی آف پشاور میں اپنی ایم فل باٹنی تھیسز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، علمی لگن، تحقیق سے وابستگی اور اپنے مقصد کے لیے انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہم اس شاندار کامیابی پر رضوان اللہ صاحب اور ان کے پورے خاندان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے علاقے کی خدمت کے ساتھ ساتھ علمی اور تحقیقی میدان میں ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے علاقے کے نوجوانوں کے لیے باعثِ حوصلہ اور قابلِ فخر مثال ہے۔

ہمیں امید ہے کہ یہ کامیابی ان کے علمی و تحقیقی سفر میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگی اور وہ مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں، علم اور تجربے کو علاقے کی ترقی، نوجوانوں کی رہنمائی اور معاشرے کی بہتری کے لیے استعمال کرتے رہیں گے۔

🌱 ہمیں فخر ہے کہ GAWO کی ٹیم کا ایک متحرک رکن علمی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ رضوان اللہ صاحب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ان کے علم میں برکت دے اور انہیں اپنے علاقے و معاشرے کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

منجانب:
ٹیم غریب آواز ویلفیئر آرگنائزیشن (GAWO)

گزشتہ روز تحصیل امبار ضلع مہمند میں بارشوں کے باعث کافی گھرانوں کو شدید نقصان پہنچا ہیں ۔۔۔آج Civil Defense Rescue 1122ض...
02/09/2026

گزشتہ روز تحصیل امبار ضلع مہمند میں بارشوں کے باعث کافی گھرانوں کو شدید نقصان پہنچا ہیں ۔۔۔
آج Civil Defense
Rescue 1122
ضلعی انتظامیہ اور ٹیم غریب آواز ویلفئیر آرگنائزیشن متاثرہ گھرانوں کی خدمات میں مصروف ہے اور امدادی کاروائی بھی کی جارہی ہے

02/09/2026

مالی تعاون کی اپیل

منیر خان، جس کا تعلق اورا کور، تحصیل امبار، ضلع مہمند سے ہے، گزشتہ روز شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے باعث شدید متاثر ہوئے ہیں اور ان کا گھر,مال مویشی اور دیگر سامان کی کافی نقصان پہنچا ہے۔

اس اچانک قدرتی آفت کی وجہ سے منیر خان اور ان کا خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔ اس وقت انہیں فوری مالی مدد کی ضرورت ہے۔

ضلع انتظامیہ
اور تمام اعلیٰ اخکام سے گزارش ہے کہ منیر خان کے ساتھ مالی تعاون کریں تاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنے گھر اور ضروریات کو دوبارہ سنبھال سکیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کے تعاون کو قبول فرمائے اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
03065225161
رابطہ:

12/08/2026

مدرسے کی تعمیر کے لیے زمین کے حصول میں تعاون کی اپیل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

📢 اہلِ خیر اور مخیر حضرات کے نام خصوصی اپیل
سنگرہ میاں گان، تحصیل امبار، ضلع مہمند میں دینی تعلیم کے فروغ اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے مدرسے کی زمین خریدنے کی ضرورت ہے۔
یہ ایک عظیم نیک کام اور صدقۂ جاریہ کا ذریعہ ہے، جس کا فائدہ ان شاء اللہ نہ صرف موجودہ نسل بلکہ آنے والی نسلوں تک بھی پہنچے گا۔ اسی سلسلے میں ہم تمام اہلِ خیر، مخیر حضرات، بیرونِ علاقہ مقیم بھائیوں اور صاحبِ استطاعت افراد سے مؤدبانہ اپیل کرتے ہیں کہ اس نیک مقصد میں اپنی استطاعت کے مطابق مالی تعاون فرمائیں۔
🤲 آپ کا معمولی سا تعاون بھی دینی و تعلیمی مرکز کے قیام میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس نیک مقصد میں تعاون کرنے والے تمام احباب کے مال و جان، رزق اور کاروبار میں برکت عطا فرمائے اور ان کے اس تعاون کو دنیا و آخرت میں صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

🤝 آپ کا تعاون — بچوں کے روشن دینی مستقبل کی بنیاد
آئیں! مل کر علم کا چراغ روشن کریں اور اپنی استطاعت کے مطابق اس نیک مشن کا حصہ بنیں۔ 🕌📚

📞 قاری نوید صاحب: 03045976690
📞 امان اللہ (فنانس سیکرٹری، غریب آواز ویلفیئر آرگنائزیشن): 03099656654

منجانب:
غریب آواز ویلفیئر آرگنائزیشن

#مدرسہ #امبار #تعاون

08/08/2026

📢 مالی تعاون کی اپیل

اسل خان ایک انتہائی غریب اور مستحق شخص ہیں، جن کا تعلق تحصیل صافی سے ہے۔

اسل خان اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں، لیکن موجودہ مالی مشکلات کے باعث وہ اپنے گھر کے بنیادی اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔

اسل خان نے غریب آواز ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذریعے صاحبِ استطاعت افراد سے مالی تعاون کی درخواست کی ہے۔ اسی سلسلے میں غریب آواز ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے یہ ویڈیو پیغام جاری کیا جا رہا ہے، تاکہ مخیر حضرات اور صاحبِ استطاعت افراد ان کی موجودہ حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی استطاعت کے مطابق مالی امداد اور تعاون کریں، تاکہ ان کے گھر کے ضروری اخراجات میں کچھ آسانی پیدا ہو سکے۔

🤲 آپ کا چھوٹا سا تعاون ایک ضرورت مند خاندان کے لیے بڑی مدد ثابت ہو سکتا ہے۔

📞 رابطہ نمبر: 03028187374

اللہ تعالیٰ اس نیک کام میں تعاون کرنے والے تمام افراد کو بہترین اجر عطا فرمائے اور اسل خان اور ان کے خاندان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

06/08/2026

مالی تعاون کی اپیل...

مسعود خان ایک غریب، مستحق اور بیمار شخص ہیں، جن کا تعلق تحصیل صافی سے ہے۔ اس سے قبل ان کا ایک آپریشن ہو چکا ہے، جبکہ اس وقت ان کے پاؤں پر زخم ہے اور وہ علاج کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

مسعود خان اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں، لیکن موجودہ مالی مشکلات کے باعث اپنے علاج اور گھر کے بنیادی اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔

مسعود خان نے غریب آواز ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذریعے صاحبِ استطاعت افراد سے مالی تعاون کی درخواست کی ہے۔ اسی سلسلے میں غریب آواز ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے یہ ویڈیو پیغام جاری کیا جا رہا ہے، تاکہ مخیر حضرات اور صاحبِ استطاعت افراد ان کی موجودہ حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی استطاعت کے مطابق مالی امداد اور تعاون کریں اور ان کے علاج و ضروری اخراجات میں آسانی پیدا ہو سکے۔

آپ کا چھوٹا سا تعاون ایک ضرورت مند خاندان کے لیے بڑی مدد ثابت ہو سکتا ہے۔

📞 رابطہ نمبر: 03038475662

اللہ تعالیٰ اس نیک کام میں تعاون کرنے والے تمام افراد کو بہترین اجر عطا فرمائے اور مسعود خان کو صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

Address

Utman Khel Ambar

Telephone

+923015772312

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ۔GAT TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ۔GAT TV:

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed non profit organization?

Share