Pakistan Food Workers Federation

  • Home
  • Pakistan Food Workers Federation
Call Directions Contact the organization

Pakistan Food Workers Federation Pakistan Food Workers Federation works for the rights of workers in the food and beverages sector

27/07/2026

Thank you, Brother Tim Kennedy, for your years of dedicated service and unwavering solidarity. Your contributions will always be remembered.

Our Union, Our Power ✊

پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر محمد احمد کھوکھر، چیئرپرسن واصف حسین شاہ، جنرل سیکریٹری خائستہ رحمان اور آئی یو ایف پی ...
19/07/2026

پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر محمد احمد کھوکھر، چیئرپرسن واصف حسین شاہ، جنرل سیکریٹری خائستہ رحمان اور آئی یو ایف پی سی سی کے جنرل سیکریٹری قمرالحسن نے نیشنل ٹی ورکرز یونین کے سال 2026–28 کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

رہنماؤں نے پرامن، شفاف اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر یونین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور کارکنوں کو سراہا کہ انہوں نے جمہوری عمل کو کامیاب بنانے میں مثبت کردار ادا کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران اتحاد، دیانتداری اور بھرپور لگن کے ساتھ محنت کشوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور بہتر مستقبل کے لیے مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

رائزنگ سٹار یونین کے جنرل سیکرٹری میاں محمد جبران کی سربراہی میں یونین کے وفد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر، ساہیوال ج...
15/07/2026

رائزنگ سٹار یونین کے جنرل سیکرٹری میاں محمد جبران کی سربراہی میں یونین کے وفد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر، ساہیوال جناب قبوص گریوال سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ورکرز کو درپیش مسائل، مزدوروں کے حقوق، بہتر کام کے ماحول اور فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نے مسائل کو غور سے سنتے ہوئے ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور محکمۂ لیبر کی جانب سے مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے رائزنگ سٹار یونین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونین ورکرز کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، اور محکمۂ لیبر اس مثبت جدوجہد میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

ملاقات میں فنانس سیکرٹری وسیم اکرم، محمد سلیم اور ذیشان جٹ بھی شریک تھے۔

20/06/2026

پنجاب میں کم از کم اجرت میں اضافہ نہ کرنا محنت کشوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کا حکومت پنجاب سے فوری نظرِ ثانی کا مطالبہ۔

نیسلے اپنے شیئر ہولڈرز کو بھاری منافع ادا کرتی ہے، لیکن اسی دوران ہم میں سے بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ کمپنی کی گفتگو ...
20/06/2026

نیسلے اپنے شیئر ہولڈرز کو بھاری منافع ادا کرتی ہے، لیکن اسی دوران ہم میں سے بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ کمپنی کی گفتگو میں اب "لوگ" (People) ترجیح نہیں رہے۔ نیسلے! ہماری بات سنو، ہمیں مت بھولو!

ماضی میں نیسلے اپنے ملازمین کو "ہمارے لوگ" کہہ کر مخاطب کرتی تھی اور ان کی فلاح و بہبود کو اہمیت دیتی تھی، لیکن اب یہ لفظ ش*ذ و نادر ہی سننے کو ملتا ہے۔ نیسلے! ہماری آواز سنو، ایک اچھی کمپنی وہ ہوتی ہے جو اپنے لوگوں کو اولین ترجیح دے، نہ کہ انہیں تنہا چھوڑ دے!

نئی پالیسیاں، بڑھتی ہوئی کارکردگی اور مسلسل بہتر ہوتے نتائج اپنی جگہ، لیکن "لوگوں" کی بات آہستہ آہستہ غائب ہوتی جا رہی ہے۔ ہم میں سے بہت سے کارکن خود کو غیر محفوظ اور نظرانداز شدہ محسوس کرتے ہیں۔ نیسلے! ہماری بات سنو، ہم ہی ہر نیسلے پراڈکٹ کی قدر اور کامیابی میں اضافہ کرتے ہیں، کیا ہمیں ہی فراموش کر دیا جائے؟





پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن لاہور ریجن کے زیرِ اہتمام اہم مشاورتی نشستپاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن لاہور ریجن کے زیرِ اہتمام ...
19/06/2026

پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن لاہور ریجن کے زیرِ اہتمام اہم مشاورتی نشست

پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن لاہور ریجن کے زیرِ اہتمام سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں مزدوروں کو درپیش مسائل کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی۔

اس موقع پر جناب عرفان احمد علوی (ممبر PESSI گورننگ باڈی پنجاب و چیئرمین سینیٹیشن ورکرز فیڈریشن پنجاب، لاہور ڈویژن) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

نشست میں مختلف اداروں کی ٹریڈ یونینوں کے نمائندگان اور فیکٹری ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں پیپسی کو امن ورکرز یونین، شیزان انٹرنیشنل سی بی اے یونین، جے اینڈ پی کوٹس سی بی اے یونین، آل قصور پاور لومز ورکرز یونین، بھٹہ مزدور یونین، گرین کلین ستھرا پنجاب لیبر یونین لاہور، ٹیکسٹائل پاور لومز اینڈ گارمنٹس ورکرز فیڈریشن، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن، متحدہ لیبر فیڈریشن، پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن اور دیگر تنظیموں کے نمائندگان شامل تھے۔

شرکاء نے سوشل سیکیورٹی پنجاب کے مختلف شعبوں میں مزدوروں کو روزانہ کی بنیاد پر پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے متعدد تجاویز پیش کیں۔

جناب عرفان احمد علوی نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ وہ تمام مسائل اور تجاویز کو PESSI گورننگ باڈی کے اجلاس میں پیش کریں گے اور معزز وزیرِ محنت، کمشنر PESSI اور سیکرٹری لیبر سے ان تجاویز پر عملدرآمد کے لیے بھرپور انداز میں بات کریں گے۔

اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مزدوروں کے مسائل کے حل اور مؤثر رابطہ کاری کے لیے آئندہ بھی اس نوعیت کی مشاورتی نشستوں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے گا۔

مزدوروں کے حقوق، بہتر سہولیات اور باوقار روزگار کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

🎉 نیشنل ٹی ورکرز یونین کی تاریخی کامیابی 🎉الحمدللہ! نیشنل ٹی ورکرز یونین اور لپٹن پاکستان مینجمنٹ کے درمیان چارٹر آف ڈیم...
18/06/2026

🎉 نیشنل ٹی ورکرز یونین کی تاریخی کامیابی 🎉

الحمدللہ! نیشنل ٹی ورکرز یونین اور لپٹن پاکستان مینجمنٹ کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ 2024-25 کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب لپٹن کے خانیوال پلانٹ میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر محمد احمد کھوکھر، جنرل سیکریٹری خائستہ رحمان، IUF-PCC کے جنرل سیکریٹری قمر الحسن اور IUF ایشیا پیسفک کے ریجنل سیکریٹری ڈاکٹر محمد ہدایت گرین فیلڈ نے نیشنل ٹی ورکرز یونین کی قیادت اور تمام ممبران کو دلی مبارکباد پیش کی۔

رہنماؤں نے گزشتہ دو سال کے دوران چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے یونین کی مسلسل جدوجہد، ثابت قدمی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لیے نیشنل ٹی ورکرز یونین گزشتہ دو سال سے مسلسل جدوجہد اور احتجاج کر رہی تھی۔

کامیاب معاہدے پر یونین کے صدر راؤ محمد راشد اور جنرل سیکریٹری مختیار احمد نے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن (PFWF) اور IUF کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طویل جدوجہد کے دوران دونوں تنظیموں نے بھرپور تعاون، رہنمائی اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

🎉 A Historic Achievement for the National Tea Workers Union 🎉

The National Tea Workers Union and Lipton Pakistan Management have successfully reached a settlement on the Charter of Demand 2024–25. The agreement signing ceremony was held at the Lipton Khanewal Plant.

On this occasion, Muhammad Ahmad Khokhar, President of the Pakistan Food Workers Federation (PFWF), Khaista Rehman, General Secretary of PFWF, Qamar-ul-Hassan, General Secretary of IUF-PCC, and Dr. Mohammed Hidayat Greenfield, Regional Secretary of IUF Asia-Pacific, congratulated the leadership and members of the National Tea Workers Union on this significant achievement.

The leaders highly appreciated the union’s determination, unity, and perseverance during its two-year struggle to secure approval of the Charter of Demand. It is worth noting that the National Tea Workers Union had been continuously campaigning and protesting for the past two years in pursuit of its legitimate demands.

Following the successful agreement, Rao Muhammad Rashid, President of the National Tea Workers Union, and Mukhtiar Ahmad, General Secretary, expressed their sincere gratitude to PFWF and IUF for their unwavering support, solidarity, and assistance throughout this struggle.



پاکستان شیزان انٹرنیشنل لیبر یونین کے وفد کا کوکاکولا بیوریجز پاکستان کراچی پلانٹ کا دورہمورخہ 17 جون 2026 کو پاکستان فو...
17/06/2026

پاکستان شیزان انٹرنیشنل لیبر یونین کے وفد کا کوکاکولا بیوریجز پاکستان کراچی پلانٹ کا دورہ

مورخہ 17 جون 2026 کو پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خائستہ رحمن کی خصوصی دعوت پر پاکستان شیزان انٹرنیشنل لیبر یونین کے عہدیداران نے کوکاکولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ کراچی پلانٹ کا دورہ کیا۔

وفد کی قیادت یونین کے صدر عبدالمجید اور جنرل سیکرٹری سید شہزاد الحسن کر رہے تھے۔ اس موقع پر کوکاکولا بیوریجز ورکرز یونین کے نائب صدر شیراز احمد، جوائنٹ سیکرٹری انور شاہ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خائستہ رحمن نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مزدوروں کے حقوق، یونین سرگرمیوں اور کارکنوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کوکاکولا بیوریجز ورکرز یونین نے شیزان یونین کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا، جبکہ دونوں یونینوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، بہتر کام کے حالات اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گی۔

Under the banner of the Pakistan Food Workers Federation, the National Tea Workers Union organized a peaceful protest on...
09/06/2026

Under the banner of the Pakistan Food Workers Federation, the National Tea Workers Union organized a peaceful protest on June 8, 2026, outside the main gate of the Lipton Tea Factory in support of the approval of the Charter of Demand and the protection of workers' rights.
A large number of workers participated in the demonstration, expressing their concerns over the management’s unfair attitude and prolonged delay in addressing workers' issues. Protesters raised slogans in support of their demands and demonstrated strong unity and solidarity.
Addressing the gathering, union leaders stated that the Charter of Demand has been continuously ignored for the past two years, depriving workers of salary increases, benefits, and other essential facilities. They described the situation as a violation of workers' legal, constitutional, and collective bargaining rights and called for immediate negotiations and acceptance of the workers' legitimate demands.
The protest was led by Union President Rao Rashid Ali. joint Secretory Shahzad Saleem and.Finance Secretary M.Zahid .The union leadership reaffirmed its commitment to continue the struggle until the legitimate demands of the workers are accepted.

مورخہ 8 جون 2026 بروز منگل کو نیشنل ٹی ورکرز یونین کے ممبران نے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام لپٹن پاکستان لمیٹڈ ٹی فیکٹری خانیوال کے مرکزی گیٹ کے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری اور محنت کشوں کے بنیادی حقوق کے حق میں ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج میں فیکٹری کے محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انتظامیہ کے غیر سنجیدہ اور مزدور مخالف رویّے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور اتحاد و یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یونین قائدین نے کہا کہ گزشتہ 29 ماہ سے چارٹر آف ڈیمانڈ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کے باعث محنت کش تنخواہوں میں اضافے، مراعات اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے اس صورتحال کو مزدوروں کے قانونی، آئینی اور اجتماعی سودے بازی (Collective Bargaining) کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری مذاکرات اور مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کی قیادت یونین کے صدر راشد علی جوائنٹ سیکرٹری شہزاد سلیم اور محمد زاہد فنانس سیکرٹری نے کی۔ یونین قیادت نے اعلان کیا کہ مزدوروں کے جائز مطالبات کی منظوری تک جدوجہد اور احتجاجی تحریک جاری رکھی
جائے گی۔

Address


Telephone

+923002147462

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Food Workers Federation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Food Workers Federation:

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed non profit organization?

Share