DOPA Virtual Hujra

DOPA Virtual Hujra حجرہ پشتون معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ یہ فورم ہمارے معاشرے میں اس ثقافت کو واپس لانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

15/09/2024
06/07/2024

پختون معاشرے میں حجرے کے بغیر کسی گاؤں کا تصور ممکن نہیں ہے۔ حجرہ مرد حضرات کے لیے مخصوص ایک ایسی کثیر المقاصد جگہ ہوتی ہے جس کا انتظام اجتماعی طور پر پورے گاؤں کے ذمے ہوتا ہے۔
معروف پشتو شاعر اباسین یوسف زئی کے مطابق پختونوں کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے اور حجرے کی تاریخ بھی اتنی ہی پرانی ہے جتنی پختونوں کی تاریخ۔ حجرے کی ابتدا بھی پختونوں کی سماجی زندگی کے ساتھ ہوئی ’کیونکہ مہمان نوازی ان کی فطرت کا حصہ ہے اور مہمان نوازی کے لیے انہیں حجرے کی ضرورت تھی .
مہمانوں کی مہمان نوازی کے علاوہ لوگ حجرے میں اخلاقیات سیکھا کرتے تھے جیسے کہ بڑوں کا احترام کرنا اور فضول باتیں نہ کرنا۔ جو شخص حجرے کے ضابطوں سے بخوبی واقف ہوتا اسے حجرہ پاس کہا جاتا ۔ ہمارے بزرگوں کے بقول اگر کوئی شخص پی ایچ ڈی ہی کیوں نہ ہو لیکن اگر اسے حجرے کے ضابطوں کا معلوم نہ ہو تو اسے ایک ایسا شخص سمجھا جاتا ہے جسے پختون ثقافت کا بخوبی علم نہ ہو‘۔ پختونوں کے لیے حجرہ ایک طرح کی پارلیمنٹ کا کام کرتا ہے جہاں وہ اجتماعی معاملات ، جیسے کسی کی تدفین کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب اور حفاظت کے مسائل کو حل کرتے ہیں، نوجوان یہاں تنازعات کو حل کرنے کا ہنر سیکھتے ہیں ۔
اپنی اس طویل تاریخ اور افادیت کے باوجود پختونوں کا یہ اہم معاشرتی ادارہ حجرہ اب خطرات کا شکار ہے۔ ایک طرف کئی پختون علاقوں میں نامور اور تجربہ کار افراد نے حجروں کی سرپرستی کرنا چھوڑ دی ہے ہر کسی نے اپنے لیے اپنے گھر سے پیوست الگ الگ بیٹھک بنائے ہوئے ہیں جوکہ صرف ان کے اپنے مہمانوں اور رشتہ داروں کے انے پر ہی کھلتے ہیں ۔ تو دوسری طرف آج کے جدید دور میں حجروں کا استعمال کم ہوتا جا رہا ہے ۔ چونکہ گزشتہ دور میں ریڈیو، ٹی وی اور موبائل فون نہیں ہوتے تھے اس لیے لوگوں کے پاس وقت بھی زیادہ ہوتا تھا اور لوگ یہ وقت حجروں میں گزارتے تھے ۔ لیکن جیسے جیسے ریڈیو ، ٹی وی اور موبائل فون انا شروع ہوئے تو بزرگوں اور نوجوانوں کا حجرے میں انا اور ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر وقت گزارنا بلکل ہی ناپید ہوتا جا رہا ہے جس سے حجرے کا تصور تقریبا ختم ہوچکا ہے ۔
حجرے کے افادیت اور اس کے وجود کو درپیش خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے دیر اوور سیز پاکستانی ایسوسیشن نے ان لائن حجرہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جسمیں ہمارے بزرگوں اور نوجوانوں کو ورچول حجرہ کے ذریعے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا جہاں پر ہمارے بزرگ اور نوجوان ایک ساتھ بیٹھ کر گپ شپ بھی لگائے گے اور ان بزرگوں کے تجربات اور قیمتی ارا سے یہ نوجوان طبقہ مستفید بھی ہوگا ۔ انشاءاللہ مستقبل میں دیر اوور سیز پاکستانی ایسوسیشن کا یہ ان لائن حجرہ نوجوانوں کی اخلاقی تربیت ، منشیات کے لعنت سے چھٹکارا ، محبت اور بھائی چارے کو فروغ ، دور حاضر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سمیت بہت سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔
❤🇵🇰✌

06/07/2024

It is an honor to introduce the distinguished members of the DTT and DOPA Board of Directors approved by Sir Rahim Shah Akhunkhel, the founder. We are confident that their visionary leadership will propel us towards our goals and make a significant impact in our field.
Let’s join hands in welcoming and supporting our new Board of Directors as they embark on this exciting journey with us. Together, we are poised for greatness!

Stay tuned for more updates and initiatives from DOPA and DTT.

06/07/2024

آپ کہاں کہاں سے آن لائن ہیں ؟

د کلی ژوند د جنت ژوند وي...!!د ښار په ژوند کي سړئې ستړی ستړی وينه.💔 #ماسخوتن   #تیاره
06/07/2024

د کلی ژوند د جنت ژوند وي...!!
د ښار په ژوند کي سړئې ستړی ستړی وينه.💔

#ماسخوتن #تیاره

Address

University Town

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DOPA Virtual Hujra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DOPA Virtual Hujra:

Share