29/03/2026
بہت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سینئر اسکاؤٹ لیڈر، ضلع ہری پور، خان افسر صاحب اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
وہ ایک نہایت مخلص، محنتی اور باکردار شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اسکاؤٹنگ کے ذریعے بے شمار نوجوانوں کی رہنمائی کی اور اپنی زندگی خدمتِ خلق کے لیے وقف رکھی۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
پنجکورہ اسکاؤٹس اوپن گروپ، دیر لوئر کی جانب سے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جاتا ہے۔
Sardar Ali