Ashfaq Khan Sawand

Directions

Ashfaq Khan Sawand Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ashfaq Khan Sawand, Sawand House Saraiki Abad, Tibba Sultanpur.

16/10/2026

ٹبہ سلطان پور کی تاریخ
قسط نمبر :4
کیا گاندھی جی مسلمان تھے ؟
انڈیا کے بانی مہاتما گاندھی جی کی اپنے پیر و مرشد بابا شیر محمد خان ساوند رحمتہ اللہ علیہ سے عقیدت کا دلچسپ واقعہ

تحریر و تحقیق : اشفاق خان ساوند

1818 ء میں سکھوں نے سرائیکی ریاست ملتان پر حملہ کرکے قبضہ کر لیا مسلمانوں بالخصوص سرائیکیوں کا قتل عام کیا. سکھوں نے مساجد میں گھوڑے باندھے اور انکی بے حرمتی کی اس ظلم و ستم کی وجہ سے سرائیکی قوم سکھوں سے نالاں ہو گئی.
انگریزوں کے ریاست ملتان پر حملہ میں سرائیکی قوم نے سکھوں کے خلاف انگریزی فوج کا بھرپور ساتھ دیا اور انگریز کے منظور نظر بن گئے. جب انگریز نے سکھوں سے سرائیکی ریاست ملتان فتح کی جو کہ اس وقت کے ہندوستان کی سب سے بڑی مالدار ریاست اور سب سے بڑے علاقے والی انگریز کی کمشنری تھی جہاں پر بیٹھ کر انگریز نے سارے ہندوستان پر حکمرانی کی تھی اس سرائیکی ریاست ملتان میں آدھا سندھ سکھر تک, آدھا بلوچستان, آدھا پنجاب سرگودھا, جھنگ, فیصل آباد, ساہیوال, اوکاڑہ, میانوالی, خوشاب, ڈیرہ غازی خان, لیہ, بھکر, میلسی (ٹبہ سلطان پور), لودھراں تک, آدھا کے پی کے ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک یعنی چاروں پاکستانی صوبوں کے آدھے علاقے سرائیکی ریاست ملتان میں آتے تھے.
انگریز ابتدا ہی سے ہندوستان کی تقسیم چاہتا تھا. انگریز سرکار نے سرائیکیوں پر خصوصی کرم کیا ہوا تھا. قائد اعظم محمد علی جناح صاحب کی جائے پیدائش ٹھٹہ سندھ کا علاقہ جاریک ہے اور گاندھی جی کا خاندان ڈیرہ غازی خان رہتا تھا. قائد اعظم محمد علی جناح صاحب پاکستان کے بانی تھے اور گاندھی جی انڈیا کے بانی تھے پاکستان کو مالی طور پر مضبوط بنانے والی شخصیت نواب آف بہاولپور نواب صادق محمد خان عباسی رح تھے.
پاکستان اور ہندوستان کی تاریخ ان تینوں شخصیات کے گرد گھومتی ہے اور یہ تینوں شخصیات سرائیکی قوم سے تعلق رکھتے ہیں.
آخر کیا وجہ تھی کہ جناح صاحب پاکستان کی تحریک چلانے کے دوران کبھی بھی جیل نہیں گئے. ؟
کیا وجہ تھی کہ انگریز سرکار کا سارے ہندوستان پر کنٹرول تھا سوائے سرائیکی ریاست بہاولپور کے ؟
سرائیکی نواب صادق محمد خان عباسی رح کی گاڑی جس کی نمبر پلیٹ سرخ رنگ والی ہوتی ہے, کو سارے ہندوستان میں پروٹوکول دیا جاتا تھا اور آج کے سارے پاکستان میں سرائیکی ریاست بہاولپور کے سرائیکی نواب عباسی خاندان کی گاڑی کو پروٹوکول دیا جاتا ہے .
پاکستان اور ہندوستان کی تخلیق میں ان تین شخصیات کے علاوہ ایک اور بھی شخصیت شامل تھی جو کہ تاریخ کے دبیز پردوں میں چھپی ہوئی تھی اور وہ شخصیت بابا شیر محمد خان ساوند رحمتہ اللہ علیہ کی ہے جن کا تعلق سرائیکستان کے خوبصورت شہر ٹبہ سلطان پور سے ہے. جن کی شخصیت کو انڈین مورخین اور صحافی ملتانی جادوگر بابا, ساوند بابا, ساند بابا کے نام سے تاریخ میں لکھتے ہیں.
من موہن داس کرم چند گاندھی جی جن کو مہاتما گاندھی جی کے نام سے جانا جاتا ہے. گاندھی جی نے قانون کی ڈگری حاصل کی لیکن ان کی وکالت کامیاب نہ ہو سکی پھر گاندھی جی کو سیاست میں آنے کا شوق پیدا ہوا گاندھی جی دبلے پتلے عام شخصیت کے مالک تھے انکی شخصیت میں کوئی خاص کشش نہ تھی کہ وہ عوام کو اپنی جانب متوجہ کر سکیں گاندھی جی دن رات اسی لگن میں تھے کہ کس طرح خود کو منوا سکیں پھر کسی نے انکو بتایا کہ وہ ملتان جائیں ملتان کے نواحی علاقے ٹبہ سلطان پور میں ایک بزرگ رہتے ہیں جن کا نام بابا شیر محمد خان ساوند رحمتہ اللہ علیہ ہے ان سے ملاقات کرو وہی آپکا مسئلہ حل کریں گے گاندھی جی نے رات کو رخت سفر باندھا اور صبح سویرے ٹبہ سلطان پور میں بابا شیر محمد خان ساوند رحمتہ اللہ علیہ کے آستانے پر جا پہنچے
بابا شیر محمد خان ساوند رحمتہ اللہ علیہ اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندے تھے اور سچ عاشق رسول اللہ ﷺ تھے آپ رح پیراسائیکالوجی ( Parapsychology ) مسمریزم ہپناٹزم , ٹیلی پیتھی, کشف سمعی , مراقبہ کے ماہر تھے. آپ رح کو بشارت مل چکی تھی کہ گاندھی جی نام کا ایک ہندو لیڈر انکے پاس آرہا ہے جو کہ مسلمانوں کا خیر خواہ ہے اور حکم الٰہی تھا کہ آپ نے گاندھی جی کی روحانی تربیت کرنی ہے .
گاندھی جی جب ٹبہ سلطان پور بابا شیر محمد خان ساوند رحمتہ اللہ علیہ کے آستانے پر پہنچے تو اس وقت آپ رح مراقبہ میں مصروف تھے جب ساوند بابا نے گاندھی جی کی طرف دیکھا تو گاندھی جی آپ رح کی آنکھوں کی کشش سے بے ہوش ہو گئے جب ہوش آیا تو بابا شیر محمد خان ساوند رحمتہ اللہ علیہ کے قدموں میں گر پڑے اور آپ رح کے دست مبارک کو دیوانہ وار چومنے لگے. گاندھی جی تین روز تک ٹبہ سلطان پور میں رہے روحانی تربیت حاصل کی اس زمانے میں اکثر گھروں میں چرخہ ہوتا تھا بابا شیر محمد خان ساوند رح نے چرخہ منگوایا اور گاندھی جی کے ذہن کو ہپناٹزم کے ذریعے چرخے کے تکلے کی نوک سے لاک کردیا اب گاندھی جی جب بھی چرخے کے تکلے کی نوک پر نظر جما کر چرخہ چلاتے تو فوراً ان پر ٹرانس کی کیفیت طاری ہو جاتی اور گاندھی جی کو روحانی طاقت حاصل ہو جاتی. گاندھی جی نے پینٹ کوٹ کا استعمال ترک کر دیا اور بابا شیر محمد خان ساوند رح کی دی ہوئی دو چادروں سے اپنے جسم کو ڈھانپ لیا. اب گاندھی جی کی شخصیت جاندار بن گئی تھی. اب گاندھی جی کو گرمی میں پسینہ نہ آتا تھا اور سردی میں سردی نہ لگتی تھی اور گاندھی جی کو بھوک پیاس پر کنٹرول حاصل ہو گیا تھا اور گاندھی جی اکثر برت یعنی بھوک ہڑتال کرتے رہتے تھے یہ سب کرامات بابا شیر محمد خان ساوند رحمتہ اللہ علیہ کے کیے ہوئے روحانی عمل کا نتیجہ تھا اب گاندھی جی اپنی کرشماتی شخصیت اور منفرد حلیہ کی وجہ سے ہندوؤں میں مقبولیت حاصل کر چکے تھے.
1919ء کے بعد گاندھی جی نے اپنے پیرومرشد بابا شیر محمد خان ساوند رح کے دیئے ہوئے چرخے کو اپنی سیاسی جماعت کانگریس کے جھنڈے پر چرخہ کی تصویر پرنٹ کروائی اور تمام ہندوؤں کو اپنے سیاسی جلسوں جلوسوں اور ریلیوں میں چرخے والے جھنڈے لہرانے کا حکم دیا.

قائد اعظم محمد علی جناح صاحب اور گاندھی جی نے ملکر انگریز سرکار کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک چلائی اور انگریز کے کارخانوں میں تیار کردہ کپڑے کا بائیکاٹ کیا مسلمانوں اور ہندوؤں نے مشترکہ طور پر سارے ہندوستان میں " چرخہ چلاؤ اپنا کپڑا بناؤ " مہم چلائی اس کپڑے کا نام ملتان کے مشہور زمانہ تاجر ملک خدا بخش خان انصاری کے بیٹے بہادر خان انصاری المعروف پاولی خان کے نام کی نسبت سے اس کپڑے کا نام پاولی خان رکھا یہ پاولی خان کپڑا اپنے دور کا مشہور برینڈ بن گیا تھا انگریز سرکار نے پاولی خان برینڈ کو ناکام کرنے کی بھر پور پروپیگنڈہ مہم چلائی تاکہ عوام پاولی خان برینڈ کپڑے کی بجائے برطانیہ کے کارخانوں میں تیار کردہ کپڑا خریدیں.
14 اگست 1947 ء کو جب پاکستان اور ہندوستان دو آزاد ملک بن گئے تو گاندھی جی اپنے خاندان کے ساتھ ہندوستان چلے گئے پاکستان سے جانے سے پہلے وہ بابا شیر محمد خان ساوند رحمتہ اللہ علیہ کے آستانے پر حاضری دی اور آپ رح کو ہندوستان ساتھ چلنے کی دعوت دی اور ہندوستان میں ایک بڑی جاگیر اور مراعات دینے کا اعلان کیا لیکن بابا شیر محمد خان ساوند رح نے اپنے آبائی علاقہ ٹبہ سلطان پور چھوڑنے سے انکار کر دیا.
گاندھی جی نے ہندوستان جانے کے بعد کئی بار بابا شیر محمد خان ساوند رح کو خطوط بھی لکھے جو کہ پاکستان کے میوزیم میں یادگار کے طور پر موجود ہیں. گاندھی جی مسلمانوں سے ہمدردی کی وجہ سے انتہا پسند ہندوؤں کو کھٹکنے لگے تھے. ہندوستان بننے کے بعد کانگریس کے انتہا پسند ہندو کارکنوں نے مشترکہ فیصلہ سے کانگریس کے جھنڈے اور ہندوستان کے پرچم سے بابا شیر محمد خان ساوند رح کے چرخے والا نشان ہٹوا دیا اور ہندوستانی پرچم پر راجہ اشوک سے منسوب اشوک چکر بنوا دیا اس بات پر گاندھی جی نہایت دکھی ہوئے لیکن اکثریت کے فیصلے کی وجہ سے خاموشی اختیار کر لی.
آخر کار 30 جنوری 1948ء کو ایک انتہا پسند ہندو نتھو رام گوڈسے نے گاندھی جی کو شہید کر دیا گاندھی جی بابا شیر محمد خان ساوند رح سے پہلی ملاقات میں ہی مسلمان ہو چکے تھے لیکن اس راز کو پوشیدہ رکھا ہوا تھا.
جب گاندھی جی پر حملہ ہوا تب اسی وقت ٹبہ سلطان پور میں بابا شیر محمد خان ساوند رح اپنے مریدوں کو درس دے رہے تھے کہ اچانک وہ مراقبہ میں چلے گئے کچھ دیر بعد جب آپ رح مراقبہ سے باہر آئے اور آنکھیں کھولی تو آپ رح کی آنکھوں میں آنسو بہہ رہے تھے جب خادم نے وجہ پوچھی تو آپ رح نے اپنے مخصوص انداز میں سرائیکی زبان میں بتایا کہ

ہندوستان دے مسلمان یتیم تھئی گئے ہن گاندھی پتر شہید تھئی گئے ہن "

بابا شیر محمد خان ساوند رح گاندھی جی کے آخری لمحات میں روحانی طور پر انکے ساتھ موجود تھے گاندھی جی کا سر آپ رح کی گود میں تھا اور گاندھی جی کے آخری الفاظ یہی تھے کہ " ساوند بابا جتنا مجھ سے ہو سکا میں نے اپنا وچن (وعدہ) پورا کیا ہے خدا حافظ.
گاندھی جی کی وفات پر جناح صاحب نے پاکستان کا پرچم تین دن سرنگوں رکھا اور گاندھی جی کو مسلمانوں کا خیر خواہ کہا.
سرائیکی قوم کے چار عظیم لیڈر
جناح صاحب, گاندھی جی, نواب محمد خان عباسی اور بابا شیر محمد خان ساوند رح.

بابا شیر محمد خان ساوند رحمتہ اللہ علیہ ٹبہ سلطان پور کی مشہور کاروباری و سیاسی شخصیت محترم جناب سیٹھ عبدالغفور خان ساوند صاحب کے دادا محترم ہیں.

بابا شیر محمد خان ساوند رحمتہ اللہ علیہ کا مزار اقدس ٹبہ سلطان پور کی نواحی آبادی 118/ ڈبلیو بی میں قبرستان رتھ ممبڑ میں ہے. اللہ تعالیٰ بابا شیر محمد خان ساوند رحمتہ اللہ علیہ کی قبر مبارک کو غریق رحمت کرے آمین.

ہاں یہی سچ ہے .

جاری ہے...........






#1947

ٹانک, ڈیرہ اسماعیل خان سرائیکستان کی شہ رگ ہے .اشفاق خان ساوند
16/10/2026

ٹانک, ڈیرہ اسماعیل خان سرائیکستان کی شہ رگ ہے .

اشفاق خان ساوند

09/05/2026

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور

شکریہ وفاقی وزیر جناب اورنگزیب خان کھچی صاحب

کھچی گروپ کے رہنما حاجی رجب علی شیخ کی سرائیکی قوم پرست رہنما اشفاق خان ساوند سے ملاقات.
وفاقی وزیر جناب اورنگزیب خان کھچی صاحب کی جانب سے سرائیکی آباد کیلئے سیوریج اور ٹف ٹائل کی گرانٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر سرائیکی آباد کی گلیوں کا سروے کیا گیا. وفاقی وزیر جناب اورنگزیب خان کھچی صاحب کی خصوصی ہدایت پر سرائیکی آباد میں 10 سے 15 دنوں کے دوران ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا .

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور حاجی محمد رمضان خان بھٹہ مرحوم کی زوجہ محترمہ مظہر خان بھٹہ کی والدہ محترمہ کی فاتحہ خوانی  و...
01/05/2026

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور

حاجی محمد رمضان خان بھٹہ مرحوم کی زوجہ محترمہ
مظہر خان بھٹہ کی والدہ محترمہ کی فاتحہ خوانی و تعزیت
سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس صاحب
اس موقع پر سیٹھ عبدالغفور خان ساوند صاحب
بابا محمد صادق خان ساوند صاحب
سردار امین خان بھٹہ صاحب
ودیگر علاقہ معززین .

خبر غم و اطلاع نمازِ جنازہ سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور حاجی محمد رمضان خان بھٹہ کی زوجہ محترمہ مظہر خان بھٹہ کی والدہ محت...
27/04/2026

خبر غم و اطلاع نمازِ جنازہ

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور

حاجی محمد رمضان خان بھٹہ کی زوجہ محترمہ
مظہر خان بھٹہ کی والدہ محترمہ
اور
اشفاق خان ساوند کی خالہ محترمہ
بقضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں .
اِنّالَلّٰهِ وَاِنًااِلَیّه رَاجِعُون

انکی نمازِ جنازہ آج بروز 27 اپریل 2026 ء 11 بجے
عید گاہ بستی سحر میں ادا کی جائے گی.
سب دوست و احباب سے شرکت کی اپیل ہے

19/04/2026

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے شام ہوتے ہی علاقہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ھے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ ایک نظر سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور کے مسائل کی طرف

سرائیکی وسیب سرائیکیوں کا ہے، اور رہے گا۔ہم نے اس دھرتی پر آنے والی ہر قوم پناہ گیر  کو پناہ دی، عزت دی، جگہ دی — مگر اپ...
23/03/2026

سرائیکی وسیب سرائیکیوں کا ہے، اور رہے گا۔
ہم نے اس دھرتی پر آنے والی ہر قوم پناہ گیر کو پناہ دی، عزت دی، جگہ دی — مگر اپنی پہچان اور حق کبھی کسی کے آگے گروی نہیں رکھا۔
جو لوگ تاریخ مسخ کر کے اس دھرتی کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں، وہ جان لیں کہ مہمان نوازی ہماری روایت ہے، کمزوری نہیں۔
سرائیکی وسیب کسی کے رحم و کرم پر نہیں، اپنی شناخت، اپنی تہذیب اور اپنے حق پر قائم ہے۔

ہمارا جغرافیہ، ہماری شناخت — مجوزہ صوبہ سرائیکستان کا مکمل نقشہ

سرائیکی وسیب محض ایک خطہ نہیں بلکہ ایک مکمل تہذیب اور ہزاروں سال قدیم تاریخ کا وارث ہے۔ اجداد کی زمین، اپنی زبان اور اپنے وسائل پر حقِ ملکیت کی جدوجہد کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے جغرافیائی حدود سے واقف ہوں۔

اس نقشے میں سرائیکی وسیب کے ان تمام اضلاع کو شامل کیا گیا ہے جو تاریخی، ثقافتی اور لسانی بنیادوں پر "سرائیکستان" کا حصہ ہیں:

✅ ڈیرہ جات بیلٹ: ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک

✅ تھل ریجن: میانوالی، بھکر، لیہ، خوشاب

✅ ملتان ڈویژن: ملتان، لودھراں، خانیوال، وہاڑی

✅ بہاولپور ڈویژن: بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر

✅ ڈیرہ غازی خان ڈویژن: ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ

✅ وسطی وسیب: جھنگ، چنیوٹ، سرگودھا، ساہیوال، پاکپتن، تلہ گنگ

ہماری یہ مانگ کسی کے خلاف نہیں بلکہ حق اور انصاف پر مبنی ہے۔ "سرائیکی وسیب" وہ علاقہ ہے جہاں سندھو سادی (Indus Valley) کی روح بستی ہے اور جس کے وسائل اس کے اپنے بیٹوں کا پہلا حق ہیں۔ ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن اپنی شناخت پر سمجھوتہ کرنا ہماری تاریخ میں شامل نہیں۔

ضروری نوٹ: خیبر پختونخوا میں پہاڑ پور کو نیا ضلع بنانے کا اعلامیہ جاری ہو چکا ہے، جس کے بعد وہ اب سرائیکی وسیب کا ایک مستقل ضلع بن چکا ہے۔ اس نقشے کو جلد ہی اپڈیٹ کر کے پہاڑ پور کو بطور علیحدہ ضلع ظاہر کیا جائے گا۔

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور کے مسائل          اور سرائیکی سیاستدانوں کی کارکردگی تحریر  : اشفاق خان ساوند چند روز قبل ٹبہ...
15/03/2026

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور کے مسائل
اور سرائیکی سیاستدانوں کی کارکردگی

تحریر : اشفاق خان ساوند

چند روز قبل ٹبہ سلطان کے رہائشی محترم سرفراز خان صاحب ریڈیو پاکستان نے ایک پوسٹ لگائی جس میں سرائیکی آباد (فضل آباد) ٹبہ سلطان پور کی سیوریج کی بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حلقہ کے سیاستدانوں کو سرائیکی آباد (فضل آباد) کی سیوریج کے لئے گورنمنٹ فنڈز جاری کرنا چاہیے. فضل آباد کو سرائیکی آباد اور نئی بستی سحر بھی کہتے ہیں. یہاں پر سرائیکی قوم کی اکثریت ہے.
سرائیکی آباد (فضل آباد) میں آخری بار ترقیاتی فنڈز مشرف دور میں لگائے گئے تھے اس وقت سرائیکی آباد (فضل آباد) کے مقامی سرائیکی حاجی غلام ناصر گاذر جب کونسلر بنے تھے انکا انتخابی نشان پیالہ تھا اور یہ منیس گروپ کے نامزد امیدوار تھے تب کونسلر حاجی غلام ناصر گاذر نے سرائیکی آباد (فضل آباد) میں سولنگ لگوائی اور سیوریج کے لئے پکی نالیاں اور پکے کھالے بنوائے. کونسلر حاجی غلام ناصر گاذر صاحب کے بعد تاحال آج تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے.

2015 ء کے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر منیس گروپ کے نمائندے حاجی سعید خان منیس پرانا لاری اڈا ٹبہ والے اور زاہد خان منیس نے سرائیکی آباد کے رہائشیوں سے درخواست کی کہ ہمارے نامزد امیدوار برائے کونسلر مہاجر سیٹھ یوسف شیخ کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں تب سرائیکیوں نے مہاجر ہونے کی وجہ سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا لیکن منیس گروپ کی طرف سے یقین دہانی کرائی کہ آپ سرائیکی ووٹ دے کر ہمارے نامزد امیدوار کو کامیاب کروائیں سرائیکی آباد (فضل آباد) میں ترقیاتی کام ضرور ہوں گے آخر سیٹھ یوسف شیخ سرائیکیوں کی سپورٹ سے کونسلر بن گئے یہاں پر ایک بات کی نشاندہی کرتا چلوں کہ سیٹھ یوسف شیخ اپنے گھر کے پولنگ اسٹیشن جہاں پر مہاجر شیخ برادری کے گھر ہیں وہاں سے پولنگ اسٹیشن سے الیکشن ہارے گئے تھے الیکشن جیتنے کے بعد ایک بار بھی سیٹھ یوسف شیخ نے سرائیکی آباد (فضل آباد) کا چکر نہ لگایا اور تمام ترقیاتی فنڈز اپنے پرائیویٹ ٹاؤن نزد زندہ پیر ٹبہ سلطان پور میں سولنگ اور سیوریج کی مد میں لگا دیے حالانکہ انکو چاہیے تھا کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد اپنے حلقہ میں چکر لگاتے اور اپنا تعلق بناتے اور اپنی جڑیں مضبوط کرتے لیکن انہوں نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا

ء2020 ء میں ڈاکٹر رفیع کے صاحبزادے ملک نوشیر کی قل خوانی کے موقع پر میری ایم پی اے نواب علی خان خاکوانی سے ملاقات ہوئی انکے ہمراہ محترم نواب احسن خان خاکوانی صاحب اور بھائی سردار نصراللہ خان پاندہ بھی تھے تو میں نے ان سے پوچھا کہ بستی سحر میں ترقیاتی کام سولنگ اور سیوریج کا کام ہو رہا ہے کیا فضل آباد (سرائیکی آباد) کے لیے بھی کوئی گرانٹ ہے ؟ایم پی اے نواب علی خان خاکوانی صاحب نے کہا کہ فضل آباد (سرائیکی آباد) میں سیوریج کا مسئلہ ہے اور گرانٹ بھی جاری کی ہوئی ہے جس کے انچارج مہاجر حاجی رجب علی شیخ ہیں علی خان خاکوانی نے حاجی رجب شیخ کو آواز دی اور میرے سامنے سیوریج کی گرانٹ کی نشاندہی کی حاجی رجب شیخ نے کہا کہ اشفاق بھائی گرانٹ میرے ذمہ ہے میں 2 دن بعد آپ سے ملوں گا اور پھر باہمی مشاورت سے فضل آباد (سرائیکی آباد ) میں ترقیاتی فنڈز لگائے جائیں گے لیکن حاجی رجب شیخ نہ آئے اور نہ گرانٹ لگائی گئی ایک دوبار رابطہ کیا تو جواب یہی آئیں بائیں شائیں
حاجی رجب شیخ خوش اخلاق انسان ہیں 2015 ء میں ٹبہ سلطان پور یونین کونسل کے امیدوار برائے چیئرمین تھے اور مدمقابل سرائیکی سیاستدان عاصم خان منیس صاحب تھے سرائیکیوں نے حاجی رجب شیخ کو کافی حد تک ووٹ دیے لیکن مدمقابل سرائیکی تھا اور سرائیکیوں کی اکثریت عاصم خان منیس کے ساتھ تھی یہی وجہ ہے کہ حاجی رجب شیخ الیکشن ہار گئے 2018 ء کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار ایم پی اے نواب علی خان خاکوانی اور ایم این اے اورنگزیب خان کھچی کامیاب ہوئے اس دور میں حاجی رجب شیخ کافی بااختیار تھے انکو چاہیے تھا کہ وہ اپنے حلقہ کی عوام سے رابطہ میں رہتے اور اپنی جڑیں مضبوط کرتے لیکن انہوں نے بھی عوامی مفاد کی بجائے اپنے ٹبر خاندان کے لڑکوں کو سرکاری نوکریاں دینے اور سرکاری گرانٹوں کو اپنی شیخ برادری کے من پسند لوگوں کے گلی محلوں میں لگانے کو ترجیح دی اور اپنی ذمہ داری کو ایمانداری سے نہ نبھایا اور اس طرح اپنی سیاست کا بیڑا غرق کردیا .

یہاں پر میں ایک بات کا بتاتا چلوں کہ تحصیل میلسی اور ٹبہ سلطان پور وہ حلقہ ہے جس میں سرائیکی ووٹرز 80 فی صد سے زائد ہیں یہاں پر سرائیکی قوم کی سپورٹ کے بغیر کوئی کونسلر , چیئرمین , ایم پی اے اور ایم این اے تک نہیں بن سکتا جو سیاستدان سرائیکی قوم کی سپورٹ حاصل کر لے وہ الیکشن جیت جاتا ہے اور جو سیاستدان سرائیکی قوم کو ناراض کر دے وہ سیاستدان الیکشن ہار جاتا ہے اور اس کی سیاست ختم ہو جاتی ہے .

اس وقت بستی سحر اور ممتاز آباد میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں سولنگ اور سیوریج کا کام ہو رہا ہے جبکہ سرائیکی آباد میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے اس لئے سرائیکی آباد (فضل آباد) کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کئے جائیں سرائیکی آباد میں سرائیکی قوم کی اکثریت ہے انکو انکا حق ملنا چاہیے .

Address

Sawand House Saraiki Abad
Tibba Sultanpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ashfaq Khan Sawand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share