SWAB

SWAB SWAB (Social Welfare Association (Sardi) Bhalgran) charity has been founded by Aisha Begum, Manzoor Masood & Mehmood Akhtar.

The sole aim of this charity organisation is to assist the people of Sardi Bhalgran. The sole aim of this charity organisation is to assist the poor people of Sardi Bhalgran. Our goal is to alleviate their financial distress in this time of inflation, job crisis and economic stagnation. We aim to bring a smile on the faces of orphans, students with fragile backgrounds and vulnerable people. Our ch

arity organisation believes that a small help from us can make a huge impact in their lives which will in-effect improve the overall environment and the standard of living within the area. We are kindly requesting you to cherish this noble cause and help bring in a meaningful change in Sardi Bhalgran. Earn “SWAB” by helping us make a positive & long lasting change within the area. Our programme will consist of the following:
- Educational Projects
- Clean Water Projects
- Sanitation projects
- Ending poverty and hunger projects

We will utilise this platform to keep you up-to-date with all the latest developments.

27/03/2026

اس بچے کی ہمت اور حوصلہ قابلِ دید ھے ماشااللہ

19/03/2026

سردی بھالگراں تحصیل تھوراڑ کی فلاحی تنظیم “ ثواب “ نے اس سال بھی رمضان سہولت پروگرام کے تحت ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوے تئیس لاکھ روپے (2300000.00)سے زائد رقم ایک سو اٹھاہتر (178)ضرورت مند افراد و خاندانوں میں تقسیم کر کے مہنگائی کے اس طوفان میں بیواوں یتیموں نادار معذور اور سفیدپوش افراد کی دادرسی کی کوشش کی ہے

اس احسن عمل کو تکمیل تک پہنچانے میں ہمارے مستقل ڈونرز نے ماضی کی طرح اس سال بھی ہماری اپیل پر اصل و بنیادی کردار ادا کیا ہے اور بڑی فیاضی کے ساتھ بھرپور عطیات پیش کئے ہیں اور رمضان و عید کے بابرکت موقعوں پر اپنے علاقے کے کم آسودہ اور مالی تنگدستی کے شکار افراد کی دلجوئی و تشفی کی کامیاب کوشش کی ہے
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک سب کی زندگیوں میں خیر و برکت لاۓ اور انہیں ہر قسم کی ابتلا و مصائب سے محفوظ رکھے اور انہیں مزید مالی وسعت و ترقی دے

ثواب کی طرف سے تمام اہل وطن اور پردیس میں میقم بھائیوں اور بہنوں کو بہت بہت عید مبارک

28/11/2025
الحمدُ للہ ثواب کا تجویز کردہ مین روڈ کا پراجیکٹ مکمل ہو گیا ۔ پہلے فیز میں پوری روڈ کی کشادگی اور دیواروں کی تکمیل کی گ...
21/11/2025

الحمدُ للہ ثواب کا تجویز کردہ مین روڈ کا پراجیکٹ مکمل ہو گیا ۔ پہلے فیز میں پوری روڈ کی کشادگی اور دیواروں کی تکمیل کی گئی تھی دوسرے مرحلے میں تقریبا گیارہ سو فیٹ کے حصے کی سولنگ اور روڑی کمپیکٹ کروائی گئی تھی اور کل اسفالٹ ڈال دیا گیا ۔کوشش ہو گی کہ شولڈرز کاکام بھی ہو جاۓ جس کی ذمہ داری کچھل والوں پر لگائی گئی ھے کہ کچھ اخراجات کے لیے وہ بھی لوکل اور گاڑیوں والوں سے رقم اکٹھی کریں
گل ضمیر ، شفقت ، ادریس ، عمر اور محمود اسفالٹ کے دوران مسلسل موقع پر موجود بھی رہۓ اور کام بھی کرتے رہے جو کہ لائق تحسین ہے ۔ اس کے علاوہ پروفیسر ظہور صاحب ، اعجاز سجاول ، ظہور ، اور کچھل سے منشاد بھی موجود رہے ان سب احباب کو سلام ہے
کل سے ٹھکیدار اپنا کام شروع کروا رہا ہے مسجد کے اوپر والےحصے پر ۔ پبلک سےگزارش ہے کہ کام پرنظررکھیں اور جہاں کہیں کمی کوتائی ہو رہی ہو نشاندہی کریں ۔
تمام خواتین و حضرات کے لیے نیک تمناہئں اور دعا جن کےتعاون سے یہ راستہ ہموار ہو ا جو صدقہ جاریہ ہے ۔

21/11/2025
16/11/2025

جناب ممبران “ثواب” ، نوجوانان علاقہ اور معزز خواتین و حضرات
ملک میں شاندار انٹرٹینمنٹ کا ماحول ہے جہاں ایک طرف ستائسویں ترمیم کا میلہ سجا ہے جیسے اسکے حامی میگنا کارٹا قرار دے رہے ہیں جبکہ اسکے مخالف ظلمت کی طویل اور نہ ختم ہونے والی کالی رات سے تشبیہ دیے رہے ہیں کچھ جج سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی کے مصدق استعفے دے کر شہیدوں میں نام لکھوانے کی سعی کرتے ہوے ماحول کو گرما رہے ہیں وہاں آزادکشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طربیہ ڈرامہ کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوے اگلے سٹیج کی طرف بڑھ رہا ہے ، تھوراڑ تاجر الیکشنز جو اپنی تاثیر میں امریکی صدارتی انتخاب سے کم دلچسپی و اہمیت کے حامل نہیں سرپرائز نتائج سے سٹاک مارکیٹس گریس کرنے کی پوزیشن میں ہیں اور سردی کرکٹ کپ بھی اپنی پوری جولانی اور آب و تاب دیکھاتے ہوئے اپنے ساتھ سب کچھ بہا کر لے گیا اس طرح کے ماحول میں جب آپ بھرپور لطف لینے کے عروج پر ہیں میرا ارادہ رنگ میں بھنگ ڈالنے کا نہیں بلکہ میں بھی آپ کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شامل ہوں اور لطف اندوز ہو رہا ہوں
گرچہ مجھے احساس ہے کہ اس مستی اور رنگ ترنگ کے ماحول میں بدمزہ بے کیف اور بیزار کر دینے والا موضوع چھیڑنا کچھ زیادہ دانائی نہیں مگر مجبوری یہ آن پڑی ہے کہ سردیوں کی آمد آمد ہے اور تھوراڑ بھالگراں روڈ پر اسفالٹ ڈالنے کا کام اس ہفتے متوقع ہے آپ لوگوں نے ثواب کی اپیل پر روڈ کے خراب ترین حصے کی مرمتی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا جس کے نتیجے میں ہم نے اس سڑک کے ایک حصے کو کشادہ کیا روڑی بجری بچھائی نصف درجن کے قریب دیواریں تعمیر کی جو حکومتی کے تعمیری معیار سے بھی بہتر اور مضبوط ہیں اور اخراجات بھی بہت کم آے روڑ کو فوری طور پر پکا نہ کئے جانے کی وجہ بہت سے عوامل اور درپیش مسائل تھے اب ہمیں یہ بتاتے ہوے دلی مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ یہ پروجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے
عطیہ مہم کی کامیابی میں دیگر افراد کے علاوہ کلیدی رول عزیزم شفقت بھالگراں کا ہے جس نے ہمارے کشمیر پار اور سمندر پار نوجوانوں سے عطیات حاصل کرنے کے لئے ذاتی رابطے کئے اکثر لوگوں نے اپنے اعلان کردہ عطیات متعلقہ اکاؤنٹ میں بھیج دیے تھے مگر ایک اچھی تعداد ایسے افراد کی بھی ہے اور جن کے نام و پہچان کی تفصیلات ہمارے پاس محفوظ ہیں کسی وجہ سے اپنے عطیات کے اعلانات کو عملی جامہ نہیں پہنا سکے یہ رقم چھ لاکھ روپے سے زائد ہے جو تاحال ہم تک نہیں پہنچ سکی ان تمام افراد سے گزارش ہے کہ اس مناسب موقع پر اپنا سماجی فریضہ ادا کرتے ہوے اعلان شدہ رقم اکاؤنٹ میں بھیجیں اور ہمیں شکریہ کا موقع فراہم کریں
علاوہ ازیں وہ حضرات جو کسی وجہ سے اُس وقت راستہ بنانے کے نیک کام کے لئے مدد کرنے سے قاصر رہے تھے انکے لئے بھی یہ نادر موقع ہے کہ وہ اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے اس صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالیں جب تک یہ روڈ ہے انکو اسکا ثواب ملتا رہے گا
پاکستان اور بیرون دنیا میں مستقل طور پر رہائش پذیر ہمارے علاقے کے معروف و خوشحال لوگ جو گرمیوں کا سیزن گزارنے ایک دو ماہ کے لئے گاؤں تشریف لاتے ہوتے ہیں اور جن کی موجودگی ہمیں شہری تہذیب سے بھی روشناس کروانے میں معاون و مددگار ہوتی ہے اگر ان حضرات میں سے کسی نے تاحال روڈ پروجیکٹ کے لئے اپنا حصہ نہیں ڈالا تو ان سے بھی پرزور گزارش ہے کہ وہ بھی ہمارے اس کارواں کا حصہ بنیں تاکہ پختہ و ہموار سڑک پر انہیں اور انکی قیمتی گاڑیوں کو آرام و آسائش کی سہولت میسر ہو سکے
اگر روڈ کے لئے جمع شدہ فنڈز نے اجازت دی تو اسفالٹ کے بعد excavator کے زریعے موڑوں والے علاقے میں بڑی نالی بنانے کا پروگرام ہے تاکہ بارش کے پانی سے سڑک کو ہونے والی تباہی کی روک تھام ہو سکے اور اسے لمبے عرصہ تک محفوظ اور قابل رفتار رکھا جا سکے روڈ کے اس حصے کی پختگی کے ساتھ ہی ہماری روڈ تھوراڑ سے دوبیرن تک عمدہ حالت میں آ جائیگی
تہذیب و ترقی ہمیشہ پختہ سڑکوں سے ہی دوردراز علاقوں تک رسائی حاصل کرتی ہے بوڑھے بیمار حاملہ خواتین معذور اور سکول کالج کے بچوں بچیوں کی ایک بڑی تعداد اسی سڑک کے زریعے روزانہ سفر کرتی ہے۔ آپ کا عطیہ آپ کی ذاتی سہولت پر خرچ ہو رہا ہے ہم یہ سب کرتے ہوے ایک دوسرے پر احسان نہیں کر رہے بلکہ اپنے، اپنے کنبے اور علاقے کی بہتری کے لئے سہولت فراہم کرنے میں حصہ ڈال رہے ہیں
سردی بھالگراں کے نوجوانوں سے خصوصی درخواست ہے کہ وہ اس طرح کے کاموں میں ماضی کی روایات کے عین مطابق بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
اپنی بات ختم کرنے سے پہلے میں اپنی اور ثواب کی طرف سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس پروجیکٹ میں مالی حصہ ڈالا ، دلچسپی لی اور اپنا وقت دیا ہم گل ضمیر اور اس کے ساتھ دیگر تمام عزیزوں نوجوانوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جن کی محنت و کاوش سے یہ پروجیکٹ کامیابی سے اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے جس کی تکمیل کے بارے میں ایک وقت شدید شہبات و تعصبات کا اظہار کیا جا رہا تھا اور کچھ لوگ مخصوص طنز و تشنیع کے زریعے مایوسی کی دھند پھیلانے کے ساتھ ساتھ ثواب کی کارکردگی کو شعوری طور پر ملعون کر رہے تھے آپ لوگوں کی یکجہتی ایثار اور اخلاص ہی ہمارے علاقے کا سب سے بڑا اثاثہ ہے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کے لئے کشائش و آسانیاں پیدا کرے آمین
مسعود احمد خان

سوشل ویلفیر ایسوسی ایشن (سردی ) بھالگراں  “ ثواب “ کا خصوصی اجلاس مورخہ 24 اگست 2025 بروز اتوار تنظیم کے مرکزی دفتر بمقا...
17/09/2025

سوشل ویلفیر ایسوسی ایشن (سردی ) بھالگراں “ ثواب “ کا خصوصی اجلاس مورخہ 24 اگست 2025 بروز اتوار تنظیم کے مرکزی دفتر بمقام بھالگراں تحصیل تھوراڑ ضلع پونچھ زیر صدارت ریٹائرڈ پرنسپل انور حسین منعقد ہوا جس میں عہدیداران کے علاوہ انتظامی باڈی کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری جنرل منظور مسعود نے تنظیم کی سال بھر کی کارگردگی کی تفصیل پیش کرنے کے علاوہ پچھلے چند سالوں کی مجموعی کارکردگی کا اجمالی خاکہ بھی پیش کیا
ممبران تنظیم اور حاضرین مجلس نے” ثواب “ کی اعلیٰ کارکردگی پر اسکے عہداران اور ذمہ داران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکی اعلی اور بے لوث خدمات پر انہیں دل کھول کر داد دی
یہ اجلاس تنظیم کے نئے عہدیداران کے انتخاب کے لئے خصوصی طور پر منعقد کیا تھا جس میں ممبران نے بڑی تعداد میں جوش و خروش سے حصہ لیا انتخابات کی نگرانی پروفیسر ( ر ) انور حسین صاحب نے کی جن خواتین و حضرات کو سال 2025–26 کے لئے مختلف عہدوں کےلئے منتخب کیا گیا انکے نام اور عہدے درج ذیل ہیں
۱۔ سرپرست اعلی محمد ارشاد خان
۲۔ چیرپرسن عائشہ بیگم
۳ صدر محمود اختر
۴ سنئیر نائب صدر محمد فیض خان
۵ نائب صدر منظور مسعود
۶ نائب صدر دوئم وومن صائمہ راشد
۷ سیکریٹری جنرل محمد رئیس
۸ ڈپٹی سیکریٹری جنرل وومن روبینہ شاہین
۹ سیکریٹری مالیات مسعود احمد خان
۱۰ سیکریٹری نشرواشاعت خرم جاوید

اجلاس میں نئے سال کے لئے خدمات اور منصوبوں کے اہداف مقرر کئے گئے جن پر ممبران نے سیر حاصل بحث کی اس موقع پر مقررین نے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ، نئے منصوبہ جات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نئی انتظامیہ اپنی بھرپور صلاحیتوں سے تنظیم کے لئے مزید کامیابیاں و کامرانیاں لاے گی اجلاس کا اختتام دعایہ کلمات سے ہوا

29/03/2025

بیرون ممالک میں مقیم تمام اہل وطن کو عید مبارک!!

25/03/2025

معزز ممبران و ڈونرز “ ثواب ”
اسلام علیکم امید ہے ماہِ رمضان میں آپ اللہ پاک کے کرم سے رحمتیں و برکتیں سمیٹ رہے ہونگے اس سال بھی آپ نے حسب سابق زکواۂ، عطیات اور صدقات دینے میں غیرمعمولی فیاضی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے اور ہماری مختصر سی اپیل پر اُنتیس لاکھ انچاس ہزار دوسو نوے روپے (2949290.00) عطیہ کئے ہیں جبکہ پچھلے سال رمضان اپیل پر پچیس لاکھ روپے سے زائد رقم جمع ہوئی تھی اس طرح گزشتہ سال کی نسبت چار لاکھ روپے سے زیادہ رقم موصول ہوئی ہے
اس سال ایک سو چھپن (156) مستحق افراد یا گھرانوں میں انیس لاکھ بیالیس ہزار روپے( 1942000.00 ) کی خطیر رقم تقسیم کی گئی جبکہ پچھلے سال 124 خاندانوں میں تقسیم کی جانے والی رقم اٹھارہ لاکھ سے زائد تھی آپ کی دلجوئی مہربانی، ایثار اور ہمدردی سے ہمارے یہ ضرورت مند بہن بھائی اس سال بھی اچھے طریقے سے عید کی خوشیوں میں بھرپور شریک ہو سکیں گئے جو ہم سب کے لئے ایک اعزاز اور سعادت کی بات ہو گی
اللہ تعالئ آپ کی زندگی صحت کاروبار اور دنیا و آخرت کے معاملات میں برکت عطا فرماے اور آپ کو اپنے خصوصی کرم کی چھاؤں تلے رکھے
کل عطیہ سے دس لاکھ سات ہزار روپے دو سو نوے روپے،(1007290.00) باقی بچ جانے والی رقم “ ثواب” سارا سال غریب مریضوں کے علاج معالجے پر َصرف کرے گی اس کے علاوہ خود انحصاری پروگرام کے تحت بیرون ملک روزگار کے لئے جانے والوں اور ذاتی کاروبار کرنے والوں کو بھی اسی رقم سے قرض حسنہ دیا جاے گا امید ہے اس طرح آپ احباب کو بار بار زحمت دینے کی ضرورت نہ رہے گی اور تنظیم کے معاملات بھی احسن انداز سے چلتے رہیں گے
ذیل میں دیے گئے ڈونرز نے انفرادی رابطے پر تصدیق کی ہے کہ انکا حالیہ عطیہ صرف صدقہ و خیرات کی مَد میں ہے ان کی رضامندی و اجازت سے “ ثواب” نے انکے دئیے گئے ڈونیشن کو اس سال علاج معالجے ،قرض حسنہ اور ہنگامی امداد کے لئے تصرف میں لانے کا فیصلہ کیا ہے یہ رقم اگلے رمضان تک “ثواب” کیمونٹی کے ضرورت مندوں پر خرچ کی جاتی رہے گئ جس کی تفصیل مندرجہ ذیل میں درج ہے

محمود اختر اسلام آباد. 100000.00
فہد اخلاق کینیڈا 100000.00
عائشہ بیگم 100000.00
طارق ارشاد 76500.00
صباح منظور 72000.00
بیگم و بہزاد مسعود 60000.00
خالد حسین 50000.00
مسعود خان / سحر زبیر 50000.00
منظور مسعود. 50000.00
یاسر اخلاق 50000.00
ادریس علی احمد۔ 50000.00
نوشاد ارشاد 40000.00
فرحان صغیر۔ 30000.00
رشید احمد چٹی تراڑ 25245.00
پروفیسر انور حسین 25000.00
شمشاد اختر 20000.00
اشتیاق احمد سردی 20000.00
خاور شہنواز ناروے 20000.00
ہشام سعید 15000.00
خاور سعید 12000.00
مسز منظور مسعود 10000.00
مسز انور حسین 10000.00
مسز عاطف منظور 10000.00
سجاد اشرف۔ 10000.00
پروفیسر ظہور صاحب 50000
میزان 1010745.00

ایک بار پھر آپ تمام ڈونرز کا تہہ دل سے شکریہ،

Address

Thora

Telephone

+923130588627

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SWAB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to SWAB:

Share