07/09/2026
دعوت نامہ برائے پریس کانفرنس
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سے گزارش ہے کہ:
کل بروز منگل، بوقت 4 بجے بمقام پیس ھوٹل ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ رائٹ بینک کینال (CRBC) کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں سی آر بی سی کے پانی کی قلت اور عدم فراہمی کے باعث پیدا ہونے والے سنگین زرعی بحران اور کسانوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
چشمہ رائٹ بینک کینال کے پانی کی عدم فراہمی ہماری زراعت اور کسانوں کے مستقبل کو شدید متاثر کر رہی ہے۔ اس سے قبل بھی پنجاب تونسہ سے کسان مارچ ڈیرہ اسماعیل خان آیا تھا جہاں پر ضلعی انتظامیہ نے ہمارے مطالبات کو تسلیم بھی کیا اور من و عن عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی تاہم وہ نتائج کسانوں کو میسر نہ آ سکے جس کے باعث کسان اپنے تحفظات رکھتے ہیں ۔
اس ضمن میں تمام معزز صحافی حضرات، میڈیا نمائندگان اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سے بھرپور شرکت اور مؤثر کوریج کی خصوصی استدعا ہے۔
منجانب:
عزیز اللہ خان قیصرانی
سابق امیدوار صوبائی اسمبلی
و رہنما جماعت اسلامی
تونسہ شریف