Aal E Aba Foundation

Aal E Aba Foundation We are here to serve.

26(03) 08🚩بِس٘مِ اللّٰهِ رَبِ ال٘حُسَيِن🚩أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ ...
02/04/2026

26(03) 08
🚩بِس٘مِ اللّٰهِ رَبِ ال٘حُسَيِن🚩

أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لامَّةٍ°
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍؑ وَاٰلِ مُحَمَّدٍؑ °

الحمداللّٰہ تعالیٰﷻ بفضلِ مولا پاکؑ
آلِ عبا فاؤنڈیشن میدانِ خدمت عزا میں مسلسل سرگرم عمل ہیں بروز ہفتہ 8 شوال 28 مارچ2026
بمقام : بوسن ہاؤس بحریہ انکلیو اسلام آباد
مجلسِ چہلم بسلسلہ شہادتِ فرمان علی بوسن،
علی نقی بوسن ، شہیدانِ مسجدِ خدیجہ الکبریٰ ترلائی کلاں اسلام آباد ۔
اس مجلس عزا کہ محفاظت کہ فرائض آلِ عبا فاؤنڈیشن کے چاک و چوبند سکاؤٹس نے ادا کئے ۔
سلامت رہیں حسینیؑ رضاکار و عزادار جو ہر دم ہر گھڑی تیار و کامران ہوتے ہیں
ہم لفاظی نہیں کرتے بلکہِ میدانِ عمل میں اعمال بھی ادا کرتے ہیں خدا تعالیٰﷻ آپ سب کہ اِس جذبہ کو قائم و دائم رکھیں اور اِسمیں مزید ہمت و استقامت عطاء فرمائے حاسدوں کہ شر سے اپنی پناہِ عظیم میں رکھے ہم سے ہر وہ کام لے کہ جن سے محمدﷺو آل محمدﷺ راضی ہوں اور
کبھی کسی غم سے ہمکنار نہ کریں
سوائے غمِ حسینؑ ۔
الہیٰ آمین 🚩















❤️
21/03/2026

❤️

21/03/2026

اہلِ اسلام کو عید مبارک

20/03/2026

25 رمضان المبارک بمطابق 15 مارچ مجلسِ ترحیم و چہلم شھدائے سانحہ مسجد خدیجۃ الکبری ترلائی کلاں اسلام آباد بمقام ضریح امام حسین ع فراش ٹاؤن اسلام آباد

17/03/2026

چہلم شھدائے سانحہ مسجد خدیجۃ الکبری ترلائی اسلام آباد

Syed Mohsin Raza Kazmi Syed Hasnain Haider Subzwari

26(03)07بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِوَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللّٰهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ...
16/03/2026

26(03)07

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللّٰهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ (القرآن)

الحمدللّٰہ تعالیٰ ﷻ محمدؐ و آلِ محمدؐ کے فضل و کرم سے مجلسِ ترحیم و شہیدِ مسجدِ خدیجہ الکبریٰ ترلائی کلاں، الحاج زوار سید گل انداز حسین شاہؒ اور دیگر شہداء کا مرکزی چہلم امام بارگاہ ابو تُراب (ضریح امام حسینؑ و غازی عباس علمدارؑ) فراش ٹاؤن اسلام آباد میں زیرِ انتظام آلِ عبا فاؤنڈیشن منعقد ہوا۔

اس مجلس کے تمام تر انتظامات خانوادۂ سید امتیاز حسین شاہ سبزواری مرحوم، فرزندانِ شہید گل انداز حسین شاہ سید عدنان حیدر سبزواری اور سید حسنین حیدر سبزواری کے تعاون سے آلِ عبا فاؤنڈیشن نے انجام دیئے۔

مجلس کے دوران سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات آلِ عبا فاؤنڈیشن کے حسینی سکاؤٹس نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھرپور تعاون سے سرانجام دیئے۔

اس بابرکت مجلس میں ملک کے طول و عرض سے محبانِ محمدؐ و آلِ محمدؐ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قائد ملت جعفریہ سید ساجد علی نقوی کے فرزند جناب ڈاکٹر عون ساجد نقوی اور مجلس وحدت المسلمین کے وائس چیئرمین جناب سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی فرمایا۔

مجلس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد حدیثِ کساء پڑھی گئی۔ معروف منقبت خواں حضرات نے بارگاہِ اہلِ بیتؑ میں سلام و منقبت کا نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

بعد ازاں عالمِ اسلام کے جید علمائے کرام نے خطاب فرمایا جن میں معروف عالمِ دین علامہ محسن رضا کاظمی اور بزرگ عالمِ دین جناب شفا نجفی صاحب شامل تھے، جبکہ اختتامی خطاب اور دعا جناب سید زاہد حسین جعفری صاحب نے فرمائی۔ ان خطابات اور ذکرِ محمدؐ و آلِ محمدؐ نے حاضرینِ مجلس کے قلوب و اذہان کو منور کر دیا۔

مجلس کے اختتام پر نوحہ خوانی اور پرسہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جب تک ہمارے جسموں میں خون کا ایک قطرہ بھی باقی ہے ہم محمدؐ و آلِ محمدؐ کے نام پر قربانیاں دیتے رہیں گے اور عزاداریِ سید الشہداءؑ کا یہ مقدس سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مجلس کے بعد اہلِ سنت برادران کے لیے ان کے مقررہ وقت کے مطابق افطار اور نماز کا بھی انتظام کیا گیا، جبکہ نماز و افطار کے بعد تمام حاضرین کے لیے نیازِ امام حسینؑ کا وسیع انتظام بھی کیا گیا تھا۔

اس بابرکت مجلس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ذکرِ محمدؐ و آلِ محمدؐ سے اپنے قلوب و اذہان کو منور کیا۔

آخر میں بارگاہِ الٰہی میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، بالخصوص شہید الحاج زوار سید گل انداز حسین شاہؒ اور دیگر تمام شہداء کو جوارِ محمدؐ و آلِ محمدؐ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ پروردگار شہداء کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے اور ہمیں بھی شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دینِ محمدؐ و آلِ محمدؐ کی خدمت اور دفاع کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔












26(03)07 ڈیوٹی بسلسلہ سوئم امام علی علیہ السلام بمقام امامبارگاہ شہیدان کر بلا ( ٹائروں والا بازار) راولپنڈی - آل عبا سک...
14/03/2026

26(03)07

ڈیوٹی بسلسلہ سوئم امام علی علیہ السلام بمقام امامبارگاہ شہیدان کر بلا ( ٹائروں والا بازار) راولپنڈی -
آل عبا سکاوٹس

26(03)06🚩بِس٘مِ اللّٰهِ رَبِ ال٘حُسَيِن🚩أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ ك...
13/03/2026

26(03)06
🚩بِس٘مِ اللّٰهِ رَبِ ال٘حُسَيِن🚩

أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لامَّةٍ°
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍؑ وَاٰلِ مُحَمَّدٍؑ °

الحمداللّٰہ تعالیٰﷻ بفضلِ مولا پاکؑ
آلِ عبا فاؤنڈیشن کہ سکاؤٹس میدانِ خدمت عزا میں مسلسل سرگرم عمل ہیں اور اِسی سلسلے میں اپنی خدمات مجلس و جلوسِ تابوتِ امیر المومنین امام علیؑ بمقام
امام بارگاہ حفاظت علی شاہ صرافہ بازار راولپنڈی میں پیش کیں یہ ایک طویل ڈیوٹی تھی جو کہ آلِ عبا سکاوٹس نے بہترین انداز میں ادا کیں بفضلِ مولا پاکؑ بشمول
21رمضان المبارک بمطابق 11 مارچ کو مرکزی جلوسِ راولپنڈی میں یہ آلِ عبا سکاؤٹس کی لگاتار تیسری ڈیوٹی تھی سلامت رہیں حسینیؑ رضاکار و عزادار جو ہر دم ہر گھڑی تیار و کامران ہوتے ہیں
ہم لفاظی نہیں کرتے بلکہِ میدانِ عمل میں اعمال بھی ادا کرتے ہیں خدا تعالیٰﷻ آپ سب کہ اِس جذبہ کو قائم و دائم رکھیں اور اِسمیں مزید ہمت و استقامت عطاء فرمائے حاسدوں کہ شر سے اپنی پناہِ عظیم میں رکھے ہم سے ہر وہ کام لے کہ جن سے محمدﷺو آل محمدﷺ راضی ہوں اور
کبھی کسی غم سے ہمکنار نہ کریں
سوائے غمِ حسینؑ ۔
الہیٰ آمین 🚩

Address

Tarlai Kalan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aal E Aba Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Aal E Aba Foundation:

Share