23/07/2026
ڈاکٹر انجم کنڈی مرحوم —
سینئر ایگزیکٹو کونسل ممبر کنڈی ویلفیئر فورم۔
خدمت، خلوص اور انسان دوستی کی ایک روشن مثال
ڈاکٹر انجم کنڈی مرحوم کا تعلق کنڈی قبیلے کے شاخ ببر تاجوخیل گاوں پائی سے تھا جبکہ موجودہ رہائش ڈیرہ اسماعیل خان کینٹ میں تھی۔ 1996 میں اپ ڈیرہ اسماعیل خان کے واحد آرتھوپیڈک سرجن کے طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد شفاء ہسپتال میں پرائیویٹ کلینک شروع کی جہاں عام دنوں میں غریبوں کا مفت علاج کرتے تھے جبکہ جمعہ کے دن ڈاکٹر صاحب سب کا مفت علاج کرتے تھے۔ اپکے والد اٹل خان مرحوم اپنے وقت کے یعنی 1970 کے جانے مانے ٹھیکےدار تھے۔ جبکہ اپکے دادا شاہ عالم خان پورے علاقے کے نامور ملک اور زمیندار تھے۔ ڈاکٹر صاحب کی فیملی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اہم سرکاری عہدوں پر ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ہیں۔ اپکے چچا ربنواز خان 1970 میں تحصیلدار کے پوسٹ پر اور اپکا دوسرا چچا بہادر خان بھی تحصیل دار کے پوسٹ پر ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ہیں۔ اپکےچچا بادشاہ خان المعروف ستر خان شاہ عالم خان کے وفات کے بعد علاقے کے بڑے زمیندار اور سیاسی لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے ائے اور سیاست میں کافی متحرک رہے۔ باچا خان بابا کے اہم ساتھی اور اہم خدائی خدمت گار کے طور پر سیاسی جیل کاٹی ۔
اپنے اخلاق، خدمت اور پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے ڈاکٹر انجم کنڈی مرحوم کو ایک باوقار اور انسان دوست شخصیت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھاجائےگا۔
بطور آرتھوپیڈک سرجن، انہوں نے بے شمار مریضوں کو صحت اور امید دی۔ ان کی عاجزی، خوش اخلاقی، مریضوں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اور اپنے پیشے سے لگن انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی تھی۔ وہ نہ صرف ایک قابل ڈاکٹر تھے بلکہ ایک بہترین انسان بھی تھے جنہوں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
ڈاکٹر انجم کنڈی کی وفات سے کنڈی خاندان اور طبی شعبہ ایک مخلص اور باصلاحیت معالج سے محروم ہو گیا ہے، لیکن ان کی خدمات، اچھا کردار اور لوگوں کی دعائیں ہمیشہ ان کی یاد کو زندہ رکھیں گی۔
اچھے لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں، مگر اپنے کردار اور خدمات کی خوشبو ہمیشہ چھوڑ جاتے ہیں:؛
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر انجم کنڈی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
تحریر و تحقیق
رفیع کنڈی
صدر کنڈی ویلفیئر فورم