08/01/2026
ٹنڈو باگو وارڈ نمبر 2، میر محلہ کے رہائشی علاؤالدین پٹھان نے اپنے بیٹوں کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے نافرمان ہو چکے ہیں اور ان پر تشدد کرتے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ بدسلوکی اور ناروا سلوک بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بار بار انہیں ہراساں کرتے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے متعدد مرتبہ تھانے میں شکایات درج کرائیں، مگر انہیں تاحال کوئی انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔
علاؤالدین پٹھان نے ایس ایس پی بدین اور ایس ایچ او ٹنڈو باگو سے پرزور مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر وہ انتہائی تنگ آ کر کوئی غلط قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔