Sindh Samaj Rang non political A social organaization

Sindh Samaj Rang non political A social organaization انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے کوشش کرنا

ضلع ٹنڈوالہیار میں امن بھائی چارگی لسانیت سے دور پیار محبت کی فضا قائم کرنا اور ضلع کے مسائل ضلعی و سٹی انتظامیہ سے بغیر احتجاج کے عوامی مسائل حل کرانا

11/05/2026

پریس ریلیز

ٹنڈوالہیار میں فاتح معرکہ حق ریلی ، ہندو و مسلم متحد

11 جون کو لیاقت گیٹ ٹنڈوالہیار پر تاریخی جلسہ کریں گے ۔ سکندر شاہ

ٹنڈوالہیار (۔ ) ٹنڈوالہیار میں فاتح معرکہ حق ریلی میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی ، فیلڈ مارشل کے حق میں زبردست نعرے بازی ہوئی ، شرکاء آخر تک پرجوش رہے ، ریلی کی قیادت مولانا کاشف حنفی نے کی ، ڈاکٹر آنند کمار عرف ڈاکٹر جیٹھا کمار ، عثمان مجیری قائم خانی ، کلیم اللہ قائم خانی ، کونسلر سید موسیٰ شاہ ، نعمان خانزادہ ، نبو عاقلانی ، رسول بخش ھکڑو اور محمد شاہد سندھی سمیت معززین شہر بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ، ریلی کے آخر میں آتش بازی بھی کی گئی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ترجمان سید سکندر شاہ نے کہا کہ پاک فوج کے حق میں بات کرنا آسان نہیں ہے ، ملک و اسلام دشمنوں نے مولانا ادریس کو اسی جرم میں جرم نشانہ بنایا تھا ، ہم کسی سے مرعوب نہیں ہوں گے ، ہمارا قافلہ جاری رہے گا ، 11 جون کو لیاقت گیٹ ٹنڈوالہیار پر تاریخی جلسہ کریں گے ، جلسے کے مہمان خصوصی علامہ اورنگزیب فاروقی ہوں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ برس پاکستان نے اپنی برتری ثابت کردی ہے ، آیندہ کسی نے جارحیت کی تو پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی ، پوری قوم معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر جیت کا جشن منا رہی ہے ، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ، اس موقع پر انجینئر رضوان عباسی ، سید سلیم کمانڈو ، عبدالقادر ناریجو ، عبدالرحیم معاویہ ، فاروق ٹھاکر قائم خانی ، عبدالماجد سہتو ، حاکم عاقلانی ، سید نعیم شاہ ، سید حارث اقبال و ذمہ داروں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی

09/05/2026

ایک سال کامیابی کے انڈیا کے خللاف مکمل ھونے پر پاک فوج سے اظہا یکجہتی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے میونسپل کمیٹی ٹنڈو الہ یار سٹی کے چئیرمین سید ثمر شاہ رضوی کی قیادت میں یوم بنیان مرصوص پاک فوج کے حق میں ایک بڑی ریلی شہر بھر سے گشت کر کے قیادت گیٹ پر اختتام پزیر ھوئی

ٹنڈوالہیار () چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار سید ثمر حسن شاہ رضوی کی ہدایات پر شدید گرمی اور گرم موسم کے پیش نظر شہر ک...
03/05/2026

ٹنڈوالہیار () چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار سید ثمر حسن شاہ رضوی کی ہدایات پر شدید گرمی اور گرم موسم کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں لطیف گیٹ،چمبڑ روڈ،میر واہ روڈ،موج دریا روڈ،چمبڑ ناکہ،حیدرآباد میرپور خاص روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ہیٹ ریلیف کیمپس قائم کردئیے گئے ہیں لگائے گئے کیمپس میں شہریوں کو ٹھنڈا پانی،سائے کی سہولت اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ گرمی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار سید ثمر حسن شاہ رضوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور شدید موسمی حالات میں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار شہریوں کی خدمت کےلئے ہر وقت متحرک ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ قیادت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے لوگوں کی اولین ترجیح بنیادوں پر خدمت کریں میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کی جانب سے مختلف علاقوں میں عوام کےلئے ٹھنڈے پانی اور دیگر سہولیات کےلئے کیمپس لگائے گئے جس سے عوام کو ریلیف فراہم کرسکے اور گرمی کی شدت کو کم کرسکے

21/04/2026
06/02/2026

انسانیت کی خدمت کا جذبہ وہ عظیم مشن ہے جو نہ رنگ دیکھتا ہے، نہ نسل، نہ زبان اور نہ ہی ذات پات کی کوئی دیوار مانتا ہے۔ خدمتِ خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے پیدائشی کٹے ہونٹ و تالو کے معصوم بچوں کے لیے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ انسان دوستی، ایثار اور حقیقی فلاحی جذبے کی روشن مثال ہے۔

جب اندرونِ سندھ کے دور دراز علاقوں عمرکوٹ، جھڈو، میرپورخاص اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے غریب اور بے سہارا والدین کو اپنے بچوں کے علاج کے لیے پریشان دیکھا تو دل دکھ سے بھر گیا، مگر جب انہی بچوں کو کامیاب اور مکمل مفت آپریشن کے بعد مسکراتے دیکھا تو یقین ہو گیا کہ انسانیت ابھی زندہ ہے اور خدمت کرنے والے لوگ آج بھی معاشرے کا اصل سرمایہ ہیں۔

خدمتِ خلق فاؤنڈیشن نے صرف سرجری تک محدود رہ کر نہیں بلکہ مریض بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے رہائش، کھانا اور ادویات تک مفت فراہم کر کے عملی طور پر ثابت کیا کہ حقیقی فلاحی ادارے وہ ہوتے ہیں جو انسانیت کو اپنا مذہب سمجھتے ہیں۔

میں اشفاق امجد قائم خانی بطور سوشل ایکٹیوسٹ اور اپنی سماجی تنظیم "سندھ سماج رنگ" کی جانب سے بورڈ آف ٹرسٹیز، ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹاف، رضاکاروں اور تمام مخیر حضرات کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بے بس اور مجبور خاندانوں کے بچوں کو نئی زندگی، نئی مسکراہٹ اور روشن مستقبل دیا۔

ایسے ادارے اور لوگ معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں جو بلا رنگ و نسل صرف انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنا کر امید کے چراغ روشن کر رہے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں مزید توفیق عطا کرے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ سفر جاری و ساری رہے۔








بطور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ میں، اشفاق قائم خانی،سندھ حکومت اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ سندھ کے اس منافقت پر مبنی، ظالمانہ اور دوغلے...
26/01/2026

بطور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ میں، اشفاق قائم خانی،
سندھ حکومت اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ سندھ کے اس منافقت پر مبنی، ظالمانہ اور دوغلے نظام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

یہ کون سا انصاف ہے؟
یہ کون سی حکمرانی ہے؟
یہ کون سا ریاستی نظام ہے؟

📌 اندرونِ سندھ میں آٹا سرے سے ان ریٹس پر موجود ہی نہیں
📌 گندم جان بوجھ کر فلور ملوں کو سستی نہیں دی جا رہی
📌 مخصوص علاقوں میں سستا آٹا دکھا کر تصویریں بنوائی جا رہی ہیں
📌 اور باقی سندھ کو مہنگائی کے عذاب میں جھونکا جا رہا ہے

یہ نااہلی نہیں،
یہ غفلت نہیں،
یہ کھلا ظلم اور سوچی سمجھی سیاسی سازش ہے۔

فوڈ ڈیپارٹمنٹ سندھ—
جو عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر پلتا ہے،
جو عوام کے نام پر تنخواہیں، مراعات اور پروٹوکول لیتا ہے،
وہی محکمہ آج گندم مافیا کا محافظ بنا ہوا ہے۔

❗ کیا یہی ذمہ داری ہے؟
❗ کیا یہی حلف تھا؟
❗ کیا غریب سندھ آپ کے لیے انسان نہیں؟

❌ نہ شرم باقی ہے
❌ نہ حیا باقی ہے
❌ نہ خدا کا خوف

یہ مذمتی بیان میں سوشل میڈیا پر اس امید پر لکھ رہا ہوں
کہ شاید کوئی کرسی نشین جاگ جائے،
شاید کوئی افسر اپنے ضمیر کی آواز سن لے،
اور شاید سندھ کی مظلوم عوام پر رحم کر لیا جائے—
ورنہ یہ عوام سب کچھ یاد رکھتی ہے۔

🔥 خبردار!
اگر گندم سستی فراہم نہیں کی گئی،
اگر آٹا واقعی ہر جگہ ایک ریٹ پر دستیاب نہیں ہوا،
تو یہ آواز خاموش نہیں ہوگی۔






10/01/2026

🌳 🌳
آج میں نے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو بنائی ہے
ایک قدیم برگد کے درخت کی
جس کی 70٪ جڑیں باہر آچکی ہیں

😔 افسوس کی بات یہ ہے کہ
فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نہ تو اس درخت کی سائنسی کٹنگ کر کے دوبارہ لگانے کو تیار ہے
نہ ہی اس قیمتی قدرتی ورثے کو بچانے میں دلچسپی لے رہا ہے

برگد صرف درخت نہیں ہوتا
یہ 🌿 سایہ، آکسیجن، پرندوں کا گھر اور آنے والی نسلوں کی امانت ہے

اگر آج ہم خاموش رہے
تو کل ہمارے بچے صرف تصویروں میں درخت دیکھیں گے ❗

📢 میری آواز بنیں
🔁 اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
❤️ لائک کریں
💬 کمنٹ میں لکھیں: درخت بچاؤ

شاید آپ کی ایک شیئر
کسی درخت کی زندگی بچا لے 🌱









منجانب اشفاق قائم خانی سوشل ایکٹیویسٹ ٹنڈو الہ یار

Address

Shahi Bazar
Tando Allahyar

Telephone

+923009373543

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sindh Samaj Rang non political A social organaization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sindh Samaj Rang non political A social organaization:

Share