25/03/2026
اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محترمہ اقصیٰ امتیاز صاحبہ کا بڑا ایکشن
اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محترمہ اقصیٰ امتیاز صاحبہ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور ریونیو آفیسر ماموں کانجن کے ہمراہ چک نمبر 498 گ ب میں قائم غیر قانونی کھالوں کی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران فیکٹری کے کاغذات اور قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا، جہاں فیکٹری بغیر اجازت اور غیر قانونی طور پر کام کرتی پائی گئی۔ موقع پر ہی فیکٹری کو سیل کر دیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ تحصیل بھر میں غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Chief Minister Punjab's Updates
Commissioner Faisalabad
Deputy Commissioner Faisalabad