Star dir

Star dir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Star dir, Non-Governmental Organization (NGO), Talash.

خصوصی افراد کی بحالی کے لیے قائم سٹار تنظیم کے زیر اہتمام تاریخی قصبہ سراے پایان تالاش میں  تنظیم کے بانی فضل محمود مرحو...
16/01/2026

خصوصی افراد کی بحالی کے لیے قائم سٹار تنظیم کے زیر اہتمام تاریخی قصبہ سراے پایان تالاش میں تنظیم کے بانی فضل محمود مرحوم کی یاد میں فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا،جس میں فٹبال سے وابستہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر خصوصی افراد نے میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔تقریب سے افراہم معذوری کے لیے قائم پیراپلیجک سینٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر الیاس سید نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی کے لیے اقدامات ہم سب کی مشترکہ معاشرتی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بہترین ایونٹ کے انعقاد پر سٹار تنظیم کے ذمہ داران کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب سے جامع مسجد مکی کے خطیب مولانا حافظ امین الحق اور یوتھ کونسلر قاری حق نواز نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر تنظیم کے بانی رہنما مرحوم فضل محمد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی گئی۔

08/01/2026

تلاش الیون کی جانب سے
📍 سرائی پائین میڈل اسکول میں

معذور اور اسپیشل پرسنز کی حوصلہ افزائی، ہمت اور اعتماد بڑھانے کے لیے
ایک خصوصی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ کی تفصیلات:
🔹 کل 16 ٹیمیں رجسٹر ہوں گی
🔹 ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا
🔹 یہ ایک 8-سائیڈ (Eight-Side) فٹبال ٹورنامنٹ ہوگا

انعامات:
🏆 ہر میچ میں مین آف دی میچ ٹرافی دی جائے گی
🏆 فائنل میچ میں ٹرافی کے ساتھ نقد انعام بھی دیا جائے گا

اس ٹورنامنٹ کا مقصد اُن معذور افراد کو
جو گھروں تک محدود ہیں،
معاشرے کے سامنے لانا، مثبت انٹرٹینمنٹ فراہم کرنا
اور یہ پیغام دینا ہے کہ
وہ معاشرے سے الگ نہیں بلکہ برابر کا حصہ ہیں۔

جو ٹیم اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینا چاہتی ہے
وہ ہم سے رابطہ کرے۔

💬 ہم تمام کھلاڑیوں کا ایک ہی پیغام:
معذوری کمزوری نہیں، ہمت اور حوصلہ اصل طاقت ہیں

Address

Talash

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Star dir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share