REACH Official

REACH Official (Rural Education and Community Health)

اپنے ذہنی، سماجی اور تعلیمی مسائل پر بات کریں, آپ اکیلے نہیں ہیں۔📞 نیشنل یوتھ ہیلپ لائن: 0800-69457
27/04/2026

اپنے ذہنی، سماجی اور تعلیمی مسائل پر بات کریں, آپ اکیلے نہیں ہیں۔

📞 نیشنل یوتھ ہیلپ لائن:

0800-69457

A WAKE-UP CALL  |  Free The Sea Ocean Clean-up Campaign  |  REACH
19/02/2026

A WAKE-UP CALL | Free The Sea
Ocean Clean-up Campaign | REACH

Ramadhan Kareem 💖
19/02/2026

Ramadhan Kareem 💖

افرادباہم معذوری کے لیے زندگی آسان! وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خودمختار پنجاب وژن کے تحت افراد باہم معذوری کو ویل...
21/12/2025

افرادباہم معذوری کے لیے زندگی آسان!

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خودمختار پنجاب وژن کے تحت افراد باہم معذوری کو ویل چیئرز، آلہ سماعت اور دیگر معاون آلات کی فراہمی جاری ہے۔
📌 آن لائن درخواست دینے کے لیے وزٹ کریں:
adwc.punjab.gov.pk
حکومت پنجاب کا عزم:
تمام اہل افراد باہم معذوری اور بزرگ شہریوں تک معاون آلات کی فراہمی یقینی بنانا۔

☎️ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیےاپنے قریبی ضلعی دفترِ سوشل ویلفیئر سے رابطہ کریں یا
ہیلپ لائن 1312 پر کال کریں۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ میں “آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور فری لانسنگ” کے موضوع پر سیمینار کا کامیاب انعقادتلہ گنگ: گور...
11/12/2025

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ میں “آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور فری لانسنگ” کے موضوع پر سیمینار کا کامیاب انعقاد

تلہ گنگ: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ میں ریچ (REACH) کے زیر اہتمام یوتھ ڈیجیٹل آگاہی مہم – تلہ گنگ کے تحت ایک جامع اور پُراثر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ، جناب سلمان منشاءتھے۔

سیمینار میں چیف ایگزیکٹو AIMAN Solutions جناب سید ایمن عالی، صدر REACH جناب سید نجم الثاقب ہمدانی اور اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ نے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے مستقبل اور فری لانسنگ کے مواقع کے متعلق خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل سکلز وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں اور اس حوالے سے ضلع بھر میں جاری اس آگاہی مہم میں REACH اور AIMAN Solutions کے ایجوکیشنل ونگ AIMSAT انسٹیٹیوٹ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

سیمینار میں انٹرمیڈیٹ سے بی ایس لیول تک کی سینکڑوں طالبات نے بھرپور شرکت کی اور مقررین سے سوالات بھی کیے۔ طالبات نے اس سیشن کو نہایت معلوماتی، رہنمائی پر مبنی اور عملی زندگی کے لیے مددگار قرار دیا۔

پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ نے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ، ریچ اور AIMSAT کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس کوشش کو قابلِ قدر اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔

تقریب کی نظامت ریچ کے پریس سیکرٹری ملک عمران کریم نے بہترین انداز میں انجام دی، جبکہ انتظامات میں ریچ کے سیکرٹری جنرل ملک خرم شہزاد کی قیادت میں نوجوان رضاکاروں کامران حیدر، شیخ برہان شفقت اور محمد حسنین نے بھرپور معاونت فراہم کی۔

ضلع بھر میں جاری اس مہم کے تحت آئندہ بھی تلہ گنگ کے نوجوانوں کے لیے ایسے با مقصد اور مستقبل ساز پروگرامز جاری رہیں گے۔

11/12/2025

ریچ (REACH) آرگنائزیشن نے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کی سرپرستی میں جاری “یوتھ ڈیجیٹل آگاہی مہم – تلہ گنگ” کے تحت ایسپائر کالج تلہ گنگ میں ایک نہایت مفید اور کامیاب سیمینار منعقد کیا۔
’’آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور فری لانسنگ – نوجوانوں کے لیے مستقبل کی مہارتیں‘‘ کے موضوع پر ہونے والا یہ سیشن طلبہ کی بھرپور دلچسپی اور شاندار شرکت کے ساتھ مکمل ہوا۔

ہم ایمن سولوشنز اور ایسپائر کالج کی انتظامیہ کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس سیمینار کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا اور نوجوانوں کی ڈیجیٹل تعلیم و تربیت کے مشن میں ہمارا ساتھ دیا۔ ہم تمام طلبہ و طالبات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ سیمینار میں شرکت کی اور نئی ڈیجیٹل مہارتوں کے بارے میں سیکھنے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

آج کے پروگرام میں ایک اہم پیش رفت مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط بھی تھے، جو مستقبل میں ڈیجیٹل لٹریسی، اسکل ڈیولپمنٹ اور نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کی بنیاد ثابت ہوگا۔

ہم مل کر تلہ گنگ کے نوجوانوں کے لیے ایک بااختیار، باصلاحیت اور ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔

02/12/2025

Seminar Highlights – Youth Digital Awareness Campaign (YDAC) – Talagang

A glimpse of an impactful seminar on “Artificial Intelligence & Freelancing – Future Skills for Youth” in Govt Girls Degree College, Talagang.
Organized by REACH NGO, with knowledge support from AIMAN Solutions & AIMSAT, under supervision of District Social Welfare Council Talagang and in close coordination with the District Administration Talagang, the session empowered students with essential digital skills, AI awareness, and future career pathways.

Together, we are building a digitally confident and future-ready youth of Talagang.

AIMAN Solutions AIMSAT

Address

PO Box 36 Talagang
Talagang

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when REACH Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share