TMQ Rawalpindi Division

TMQ Rawalpindi Division TMQ Talagang

الحمدللہ!تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ میں تنظیمی ذمہ داریوں کی تقسیم کے موقع پر محترم امتیاز طاہر صاحب کو صدر تحریک من...
04/06/2026

الحمدللہ!

تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ میں تنظیمی ذمہ داریوں کی تقسیم کے موقع پر محترم امتیاز طاہر صاحب کو صدر تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ اور محترم طاہر محمود صاحب کو ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو ان ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے، کارکنان کی بہترین رہنمائی کرنے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فکر و مشن کو مزید فروغ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ مزید فعال، منظم اور مضبوط ہو گی اور دعوت و تربیت کا سفر مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔

نئی ذمہ داریوں پر ایک مرتبہ پھر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔

تحریک منہاج القرآن راولپنڈی ڈویژن B








*تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ* کے زیرِ اہتمام تمام فورمز کے رفقاء و وابستگان کے اعزاز میں *عید ملن پارٹی* کا انعقاد کی...
31/05/2026

*تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ* کے زیرِ اہتمام تمام فورمز کے رفقاء و وابستگان کے اعزاز میں *عید ملن پارٹی* کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظم تنظیمات شمالی پنجاب محترم *سید محمود الحسن جعفری* صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی۔

اس موقع پر صدر راولپنڈی ڈویژن B محترم *پروفیسر شاہد بشیر طاہر* صاحب، نائب صدر محترم طیب رضا طاہر صاحب، ناظم محترم قاضی نصیر احمد نقشبندی صاحب اور ناظم سوشل میڈیا محترم ساجد مقبول صاحب سمیت ضلع و تحصیل کی تنظیمات اور فورمز کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

پروفیسر شاہد بشیر طاہر صاحب نے اپنے خطاب میں مصطفوی معاشرے کے قیام، تنظیمی استحکام اور فکری و عملی جدوجہد کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ محترم سید محمود الحسن جعفری صاحب نے تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور مشن کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین فرمائی۔

تقریب کے دوران تنظیمی امور کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کیے گئے، جن کے مطابق محترم *امتیاز طاہر صاحب* کو صدر اور *محترم طاہر محمود* صاحب کو ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

اس موقع پر سابق صدر محترم *محمد عمر قریشی* صاحب کی قائدانہ صلاحیتوں، تنظیمی خدمات اور گراں قدر کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی خدمت میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام ذمہ داران کو دین مصطفیٰ ﷺ کی خدمت اور تحریک کے مشن کے فروغ کے لیے مزید توفیق عطا فرمائے۔

راولپنڈی ڈویژن بی کے اضلاع کا مشترکہ اجلاس جس میں خصوصی شرکت سید محمود الحسن جعفری مرکزی ناظم تنظیمات شمالی پنجاب نے کی ...
01/05/2026

راولپنڈی ڈویژن بی کے اضلاع کا مشترکہ اجلاس جس میں خصوصی شرکت سید محمود الحسن جعفری مرکزی ناظم تنظیمات شمالی پنجاب نے کی اور صدارت محترم پروفیسر شاہد بشیر صدر راولپنڈی ڈویژن بی نے کی
میزبانی کی سعادت جہلم شرقی کو حاصل ہوئی جنہوں نے بہت ہی خوبصورت انتظامات کیے
اجلاس میں چکوال جہلم شرقی جہلم غربی راولپنڈی جنوبی کے ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی
اجلاس میں سابقہ سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا کہ سال بھر میں کارکردگی کے حوالے سے کیا کھویا کیا پایا
اجلاس میں آئندہ سال کا ورکنگ پلان بھی پیش کیا گیا اود اس پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر "قائد ڈے سیمینار" کا انعقاد تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ...
11/02/2026

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر "قائد ڈے سیمینار" کا انعقاد تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اس بابرکت تقریب میں ڈاکٹر انجینئر محمد رفیق نجم صاحب اور سید محمود الحسن جعفری صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
📅 16 فروری 2026
🕐 دوپہر 1 بجے
📍 قصرنورمارکی، تلہ گنگ
تمام رفقاء، وابستگان اور تنظیمی ذمہ داران کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔




سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپتحریک منہاج القرآن، ضلع تلہ گنگ کے زیرِ اہتمام سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی جائے گی، جس کا ...
08/02/2026

سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
تحریک منہاج القرآن، ضلع تلہ گنگ کے زیرِ اہتمام سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی جائے گی، جس کا مقصد تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنا ہے۔
خصوصی مہمان و ٹرینرز:
▪️ میاں عبدالقادر صاحب
مرکزی ہیڈ، سوشل میڈیا ورکنگ کونسل
▪️ محمد رضا طاہر صاحب
مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر، سوشل میڈیا ورکنگ کونسل
بروز: پیر، 9 فروری
وقت: صبح 10 بجے



اجلاسمورخہ: 14 دسمبر، بروز اتوار وقت: دن 10:00 بجےمقام : تلہ گنگصدارت: سید محمود الحسن جعفری صاحب ناظم تنظیمات، شمالی پن...
10/12/2025

اجلاس
مورخہ: 14 دسمبر، بروز اتوار
وقت: دن 10:00 بجے
مقام : تلہ گنگ
صدارت: سید محمود الحسن جعفری صاحب
ناظم تنظیمات، شمالی پنجاب۔
ایجنڈا :
1. اعتکاف مہم 2026
2. موجودہ صورتحال پر بریفنگ
3. دیگر امور با اِجازت صدرِ مجلس
نوٹ : تمام ضلعی، تحصیلات اور یوسی کے ذمہ داران کی شرکت لازمی ہے۔

📢 اہم اعلان – *سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراؑ سیرت کانفرنس* 📢الحمدللہ! منہاج القرآن ویمن لیگ تلہ گنگ کے زیراہتمام عظیم الشان ...
07/11/2025

📢 اہم اعلان – *سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراؑ سیرت کانفرنس* 📢

الحمدللہ! منہاج القرآن ویمن لیگ تلہ گنگ کے زیراہتمام عظیم الشان "سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراؑ سیرت کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو اتوار، 9 نومبر کو قصر نور مارکی، اقوال، تلہ گنگ میں منعقد ہوگی۔

🌸 *سلوگن*: اِتباعِ سیدہ فاطمہؑ ... پیغامِ حیاتِ جاوداں

✨ *خصوصی خطاب*: محترمہ ارشاد اقبال اعوان
(ممبر کوآرڈینیشن کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ)

🎤 *نعت خوانی*: محترمہ سدرہ انور (منہاج نعت کونسل)

*موضوعات* :
👩‍👧 ماں کا کردار
💍 بیوی کی ذمہ داریاں
👵 ساس کا مثبت رویہ
🤲 بہو کا کردار

اس کانفرنس کا مقصد خواتین کی شخصیت سازی، اخلاقی تربیت اور خاندانی زندگی میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

📅 *تاریخ* : 9 نومبر (اتوار)
🕘 *وقت* : صبح 9 بجے تا دوپہر 12 بجے
📍 *مقام* : قصر نور مارکی، اقوال، تلہ گنگ

✨ آئیں، سیرتِ فاطمہؑ سے روشنی حاصل کریں اور اپنی زندگی کو ایمان و کردار کی خوشبو سے منور کریں۔

05/09/2025
05/09/2025
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی ڈویژن B میں 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس ایوان اقبال لاہور برائے راست دیکھائے جا رہے ہیں۔ تحری...
05/09/2025

تحریک منہاج القرآن راولپنڈی ڈویژن B میں 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس ایوان اقبال لاہور برائے راست دیکھائے جا رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی ڈویژن کی تمام قیادت کو سلام۔

Address

Talagang

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TMQ Rawalpindi Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share