Dhoke Musahib ڈھوک مصاحب

Dhoke Musahib ڈھوک مصاحب Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dhoke Musahib ڈھوک مصاحب, Community Organization, Dhoke Musahib, Talagang.

14/06/2024

please give a positive review on my google map location

Post a review to our profile on Google

Direct on WhatsAppwa.me/03004064531کیش آن ڈلیوری پیمنٹ بھی وصول کی جائے گی ، چارجز آپکے ذمہ ھونگے ، کوالٹی اور مقدار و م...
11/11/2023

Direct on WhatsApp
wa.me/03004064531
کیش آن ڈلیوری پیمنٹ بھی وصول کی جائے گی ، چارجز آپکے ذمہ ھونگے ، کوالٹی اور مقدار و معیار کے ہم ذمہ دار ہیں ،

29/06/2023
18/05/2023

*ڈھوک مصاحب کے الیکٹریشن حضرات کی فہرست درجہ ذیل ہے*

*تمام معزز ممبران اور ان کے علاوہ بھی تمام افراد کس کس شعبے میں اور کتنے لوگ ہیں ۔ ان کی تفصیل ذکر کی جائیگی۔*

1. الیکٹریشن محمد اعجازالحق منتال
فون:03315858266

2. الیکٹریشن محمد عدیل خان منتال
فون:03219764367

3. الیکٹریشن محمد شعیب منتال
فون:03338244048

4. الیکٹریشن محمد نصیر احمد منتال
فون:03075100035

5. الیکٹریشن محمد شبیر احمد منتال
فون:03035254900

6. الیکٹریشن محمد وقاص سعید منتال
فون:03029863676

7. الیکٹریشن محمد یاسر منتال واپڈا
فون:03025357007

8. الیکٹریشن محمد شیراز عالم منتال
فون:03055963138

9. الیکٹریشن محمد سعد منتال
فون:03095185694

10. الیکٹریشن محمد ذکریا احمد منتال
فون:03035382454

11. الیکٹریشن محمد جواد حیدر منتال
فون:03055330147

12. الیکٹریشن ملک محمد نور منتال
فون:03035148613

13. الیکٹریشن محمد توقیر اسلم منتال
فون:03005068095

14. الیکٹریشن محمد گل ریز منتال
فون:03001052444

15. الیکٹریشن محمد وقار اسلم منتال
فون:03023423421

16. الیکٹریشن محمد حماد امیر منتال
فون:03241571642

17. الیکٹریشن محمد ابوبکر منتال
فون:03025497783

18. الیکٹریشن محمد شاہد اقبال میال
فون:03025082215

19. الیکٹریشن محمد توصیف میال
فون:03009734663

20. الیکٹریشن محمد الیاس میال
فون:03002049913

21. الیکٹریشن محمد تیمورمیال
فون:03034852560

22. الیکٹریشن سیف الراحمن سیفی دڑوٹی میال
فون:03002508012

23. الیکٹریشن ویلڈر محمد صغیر مسرال
فون:03025704250

24. الیکٹریشن محمد شفقت میال واپڈا
فون:03025705346

25. الیکٹریشن محمد نثار میال واپڈا
فون:03005691999

26. الیکٹریشن حافظ محمد ابوبکر حیات خیل
فون:03005136395

27. الیکٹریشن محمد عثمان حیات خیل
فون:03012343195

28. الیکٹریشن ویلڈر محمد اقدس حیات خیل
فون:03022795383

29. الیکٹریشن محمد ہارون حیات خیل واپڈا
فون:03005469257

30. الیکٹریشن محمد عاقب حیات خیل
فون:03058683527

31. الیکٹریشن میاں محمد حیات خیل واپڈا
فون:03085809105

32. الیکٹریشن شمس الدین صابری تجال
فون:03025782551

33. الیکٹریشن محمد عالم تجال
فون:03075615775

34. الیکٹریشن محمد امیر عالم تجال
فون:03075614375

35. الیکٹریشن محمد ارسلان تجال
فون:03260403845

36. الیکٹریشن محمد وقاص تجال
فون:03075093592

37. الیکٹریشن محمد امجد فاروق تجال
فون:03007206404

38: الیکٹریشن محمد نصیر بابر تجال
فون:03005036948

39. الیکٹریشن محمد نواز بلوچ واپڈا
فون:03004485840

40. الیکٹریشن محمد شہزاد شیخ
فون:03025416460

41. الیکٹریشن محمد عمران شیخ درزی
فون:03025772743

42. الیکٹریشن محمد ریاض ہنر مند
فون:03059339565

43. الیکٹریشن محمد عثمان مونڈ
فون:03055087065

44. الیکٹریشن محمد غفران مونڈ
فون:03065062769

45. الیکٹریشن الہی بخش مسرال
فون:03035544052

46. الیکٹریشن محمد جاوید بلاولی
فون:03042091439

47. الیکٹریشن محمد علیم دروٹی میال
فون:03230403421

48. الیکٹریشن عبد الستار دروٹی میال
فون:03049419873

49. الیکٹریشن محمد فضل الٰہی دروٹی میال
فون:03075560126

50. الیکٹریشن محمد سلطان مقرب خیل
فون:03040057114

*اگر مزید کوئی رہ گیا ہوتو ایڈ کرواسکتے ہیں شکریہ...!*

*الحمدللہ رب العالمین**ڈاکٹر محمد طاہر  ۔ ڈھوک مصاحب کی دھرتی کا ایک اور پھول  اور ایک حسین تارا ۔  جس کے دل میں آج بھی ...
31/01/2023

*الحمدللہ رب العالمین*
*ڈاکٹر محمد طاہر ۔ ڈھوک مصاحب کی دھرتی کا ایک اور پھول اور ایک حسین تارا ۔ جس کے دل میں آج بھی اپنی مٹی کا قرض چکانے کا جذبہ موجود ھے ۔* *الحمد للّہ آپ کو اس گروپ کے توسط سے معلومات کے علاوہ لوگوں کی زندگی کے ترش و تلخ ایام کے ساتھ ساتھ بلندیوں تک جانے کی ساری تاریخ اور جدوجہد کی حقیقتیں بھی ملیں گی ۔*

*آج جس شخصیت کا تعارف پیش کیا جا رھا ھے آپ بھی حیران ھونگے کہ مالی حالات اور تعلیمی سہولیات کے ناپید ھونے کے باوجود آپ نے اپنی زندگی کو بہتر سے بہترین بنانے میں کمال محنت لگن اور شوق سے اپنی مرحومہ ماں کا خواب پورا کیا ۔ انکی یہ زندگی اہلیان ڈھوک مصاحب کی نسل نو کے لیے بھی ایک سبق آموز کہانی ھے اور قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر کے ایک اعزاز اپنے نام کیا اور ملک وقوم کی خدمت اب تک جاری رکھی ھوئی ھے ۔ اس ڈگری کے حامل ھمارے گاؤں میں تین شخصیات موجود ہیں ۔*
*آپ میاں احمد خیل قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔*
*آپ کا نام محمد طاہر ولد محمد اسلام المعروف ملک اسلام ھے۔*
*جن کی حویلی شہر کی جامع مسجد کے ساتھ اب بھی موجود ہے لیکن اس مکاں میں مکین اب نہیں رھتے ۔*
*تاریخ پیدائش 6 ستمبر 1966*
*ڈھوک مصاحب*
*پیدائش کے بعد پرائمری تک آپ کی تعلیم اپنے گاؤں کے سکول میں مکمل ہوئی اور دینی تعلیم استاد الحفاظ حافظ میاں عباس رحمۃ اللّٰہ علیہ استاد شمس الدین صاحب سے حاصل کی ۔*
*اس وقت تک کوئی باقاعدہ سکول نہیں تھا بلکہ مختلف گھروں میں شفٹ ہوتا رہا ان کے اساتذہ میں استاد نذر حسین مرحوم اور استاد سلطان خان صاحب مرحوم قابل ذکر ہیں*
*پرائمری کے بعد چھٹی ساتویں اور آٹھویں کلاس کے لیے اپ نے ونہار میں داخلہ لیا اور اس کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول ٹمن سے میٹرک میں دوسری پوزیشن حاصل کی*
*اور اس وقت وقت پہلی پوزیشن ان کے ماموں زاد بھائی فتح محمد ولد حافظ فدا محمد مرحوم نے حاصل کی تھی جو کہ اب کینیڈا کے ایک بینک میں اعلی عہدے پر فائز ہیں اور بمعہ فیملی وہیں رھائش پذیر ہیں*
*ان کے ہم جماعتوں میں محمد حنیف مسرال صاحب ، صوبیدار خان محمد صاحب ، فتح محمد اور عبد الحق ولد استاد شمس الدین صاحب نمایاں ہیں*
*ڈاکٹر محمد طاہر کے علاوہ انکے دو بھائی محمد شوکت جو کہ پاکستان نیوی میں بطور سویلین فورمین کام کر رہے ہیں اور محمد مشتاق ہائی سکول ٹمن میں ٹیچر ہیں اور آپکی 1 بہن ہیں*
*آپ کے سسرال کا تعلق مصریال سے ہے اور پشاور میں رہائش پذیر ہیں اور محکمہ تعلیم سے وابستہ ہیں*
*ان کی اولاد میں ایک بیٹی میٹرک اور ایک بیٹا محمد عبداللہ جوکہ ابھی چھٹی کلاس میں زیر تعلیم ہے۔*
*آپ کو اللہ تعالی نے حج بیت اللہ کی ایک بار اور عمرہ کی دو بار سعادت نصیب فرمائی ۔*
*میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد 16 سال کی عمر میں پاکستان نیوی میں بطور اپرنٹس جوائن کیا اور چار سال کی تربیت کے بعد جاب کے ساتھ ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور کراچی یونیورسٹی سے قانون میں بی اے ایل ایل بی اسکے بعد ایم اے ایل ایل ایم اور قانون میں ہی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی جو کہ سب سے اعلی اور آخری ڈگری ھے ۔*
*پاکستان نیوی میں تعلیم کی قابلیت کی وجہ سے 2002 میں کمیشن حاصل کیا اور کمانڈر (لیفٹیننٹ کرنل)کے عہدے سے 2016میں میں ریٹائرڈ ہو گئے*
*ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی تعلیم کے شعبے سے منسلک ہوگئے اور 2008 سے ایل ایم کے بعد مختلف لاء کالجز میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد تعلیم کے شعبے سے مستقل طور پر وابستہ ھو چکے ہیں۔*
*اس وقت پاکستان کوسٹ گارڈ کے تحت چلنے والے تین سکول دو کالجز ان کی زیر نگرانی چل رہے ہیں جن میں پانچ ہزار بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس کے علاوہ پاکستان کوسٹ گارڈ کے لیے ایک یونیورسٹی کے قیام کی نگرانی بھی ان کے فرائض منصبی میں شامل ہے اور ان شاء اللہ تعالی تکمیل کے بعد اسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بننے کے قوی امکان ہیں*
*آپ نے پاکستان نیوی میں بھی سروس کے دوران تقریبا 25 ممالک کا دورہ کیا*
*جن میں امریکا انگلینڈ* *آسٹریلیا فرانس پرتگال برمودا*
*تمام مڈل ایسٹ کے ممالک*
*مصر مشرقی افریقی ممالک*
*جنوبی افریقی ممالک ڈی جبوتی ایران ایمسٹرڈیم*
*جرمنی اورخط استوا کو بھی دو بار عبور کیا ھے ۔*
*اور بیرون ممالک مختلف کورسز میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے ہمیشہ منفرد مقام حاصل کیا*
*اس کے علاوہ دادا بھائی جو کہ ایک پرائیویٹ یونیورسٹی ہے اس میں قانون کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی ہیں*
*اور سکول اف لا کراچی* *یونیورسٹی سے بھی منسلک ہیں آپ کے زیر نگرانی 4 طالبعلموں نے پی ایچ ڈی لاء کی ڈگری مکمل کی اور ایم فل یعنی ایل ایل ایم کے بھی 8 اسٹوڈنٹس کامیاب ہو چکے ہیں*
*آپ کے 6 مقالے ( آرٹیکل) بھی مختلف رسالوں میں شائع ہو چکے ہیں اور آپ نے لاء کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور مزید ابھی جاری ہیں*
*ڈھوک مصاحب میں ان کی رشتہ داریاں محمد ناصر اور محمد اشرف کے والد نور محمد عرف ملک نور انکے ابو کے کزن ہیں باقی رشتہ دار مختلف شہروں میں روزگار کے لئے رہائش پذیر ہیں*
*جن میں سکوارڈن لیڈر محمد فاروق پی ایف سے ریٹائر ہو کر اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور محمد طارق جو کہ قطر میں انجینئر ہیں اور ابھی بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں*
*آپ کے دو ماموں حافظ فدا محمد اور نیاز محمد تھےجو کے اب اس دنیا میں نہیں ہیں ۔*
*اور نیاز محمد جو کہ واپڈا کے محکمہ سے اعلی عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے اور ان کی اولاد راولپنڈی میں واپڈا کے محکمہ سے ہی وابستہ ہے*
*آپ کے والد گرامی محمد اسلام 2007 میں اس دنیا سے انتقال کر گئے اور اس کے بعد 2011 میں آپ کی والدہ محترمہ ممتاز بیگم بھی آپ کو داغ مفارقت دے گئیں ۔*
*تعلیم کی وجہ سے شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب آپ اپنے والدین کے نام پر ایک رفاعی ادارے کا قیام عمل میں لا رھے ہیں ۔ جس کانام اپنے والدین کے نام سے منسوب کیا گیا ھے*
*( ممتاز الاسلام ویلفیئر ٹرسٹ )*
*جس کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں اور انشاءاللہ جلد ہی اس کا قیام عمل میں آ جائے گا*
*اس ضمن میں اس ادارے کی ایک برانچ اپنے گاؤں میں بھی قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس برانچ کے بنیادی خدوخال اور دیگر قابل عمل منصوبہ جات کے لیے مشاورت آخری مراحل میں ھے ۔*
*جس سے ان شاءاللہ تعالیٰ اہلیان ڈھوک مصاحب بھی مستفید ھونگے*

*ڈھوک مصاحب کے لیے پیغام*

*ڈاکٹر صاحب کے بقول اہلیان ڈھوک مصاحب انتہائی پرامن محبت کرنے والے اور ایک دوسرے کے لئے خلوص کا جذبہ رکھنے والے افراد ہیں ۔ گاؤں کے تمام لوگ ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں اور بلا غرض و غایت ایک دوسرے کے کام آتے ہیں*
*ڈاکٹر صاحب نے ڈھوک مصاحب کے تمام نوجوانوں کو ایک پیغام دیا ھے کہ وہ تعلیم حاصل کریں خواہ کتنی ہی مشکلات کیوں نہ ہوں ۔ اور ایک دوسرے کا احترام کریں اور اللہ تعالی ہم سب کو مشکل میں ایک دوسرے کے کام آنے کی توفیق عطاءفرمائے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ بھت پسندیدہ عمل ھے*
*ڈاکٹر صاحب بنیادی طور پر ایک سوشل ویلفیئر اور بھت سی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ہمیشہ سے ہمارے گاؤں کے ویلفیئر کے کاموں میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ ہوتے ہیں اور جب بھی ہم نے ان کو کسی کام کا کہا تو انہوں نے کمال شفقت و محبت سے ہماری حوصلہ افزائی کی جس پر ہم انکے مشکور ہیں ۔ آمین

*پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد عبداللہ ملک ولد حاجی شیر محمد ولد حاجی میاں محمد مرحوم*   *زندگی کی مختصر جھلک*   *27 مارچ 1954...
13/01/2023

*پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد عبداللہ ملک ولد حاجی شیر محمد ولد حاجی میاں محمد مرحوم*

*زندگی کی مختصر جھلک*

*27 مارچ 1954 کو پیدا ہوئے، آپ کے والد حاجی شیر محمد، ڈھوک مصاحب گاؤں کے ایک متمول زمیندار ہونے کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی کرتے تھے*

*ابتدائی تعلیم کا آغاز گاؤں کے پرائمری اسکول سے کیا گاؤں میں اس وقت سکول کی کوئی باقاعدہ عمارت نہیں تھی اس وقت افتخار حسین ولد امیر حسن میال کی جو حویلی ہے اس میں سکول ہوا کرتا تھا*

*اور بعد میں کچھ عرصہ کے لئے حوالدار امیرمحمد اور اس کے بعد سردار محمد کی پرانی حویلی میں منتقل ہوگیا ،*

*سکول کے اساتذہ میں سید امیر انور حسین شاہ صاحب ھیڈ ماسٹر کے علاوہ ماسٹر محمد روز اور ماسٹر عبدالخالق شامل تھے ماسٹر عبدالخالق سابق ہیڈ ماسٹر شیخ کرم شاہ کے صاحبزادے اور میاں اسماعیل کے بھانجے تھے جو کہ بعد میں تلہ گنگ منتقل ہوگئے۔*

*سرکاری سکول کے لئے جگہ*

*موجودہ سرکاری سکول کی عمارات کے لیے بھی ڈاکٹر صاحب کے والد حاجی شیر محمد صاحب بابا گل محمد دڑوٹی میال کزن{ حاجی شیر محمد } جو محمد آصف محمد ساجد محمد عابد کے دادا اور ضیاء الدین عباسی کے نانا تھے ان دونوں بزرگوں نے بنیادی طور پر 15 کنال زمین سکول کو منتقل کی تھی جس پر پرائمری سکول کی بلڈنگ کی تعمیر ھوئی تھی*

*اسی خاندان کی کوششوں سے موبی لنک کا ٹاور لگا جس سے گاؤں کے لوگوں کو جدید وسائل اور رابطے کے ذرائع ابلاغ تک پہنچ ھوئی کیونکہ ڈھوک فتح شاہ میں ابھی تک سگنل کا مسئلہ ھے لیٹی میں بھی ابھی ٹاور لگے ہیں ڈھیر مونڈ میں بھی حالیہ برسوں میں ٹاور لگا ھے ۔*

*جامع مسجد بلال بھی اسی خاندان کے بزرگوں کی وقف شدہ مسجد ھے اور جدید توسیع میں بھی مزید زمین ساتھ ملائی گئی ۔ جس کی نگرانی ڈاکٹر بشیر احمد اور اس کاوش میں حاجی فضل حسین میال مرحوم کی بھی نمایاں کاوشیں شامل ہیں*

*ابتدائی ہم جماعتوں میں ملک گل محمد فوجی غلام محمد ولد دین محمد مرحوم ، حاجی نور خان مسرال ، غلام محمد تاج حاجی عبدالغفار ، محمد اقبال ولد سلطان مبارز ، صوبیدار محمد اقبال ولد غلام ربانی، اور محمد اقبال ولد حیات بدھوڑ بھی شامل تھے ۔*

*آ پ نے اسکول کے ساتھ ساتھ مسجد میں حفظ قرآن کا بھی سلسلہ جاری رکھا*

*1960 میں چوتھی کلاس سے سکول کا سلسلہ منقطع کرکے ہمہ وقتی حفظ قرآن کا سلسلہ شروع کیا ، اسی دوران مولانا کرم حسین مرحوم صاحب سے ابتدائی دینی کتب بشمول گلستان بوستان شیخ سعدی کا علم بھی حاصل کیا ۔ 1965 میں 11 سال کی عمر میں اپنے ماموں حافظ غلام محی الدین صاحب سے قرآن مجید حفظ مکمل کیا۔*

*حفظ قرآن کی تکمیل کے بعد والد صاحب چونکہ کاروبار کے سلسلے میں تلہ گنگ منتقل ہو چکے تھے اس لیے تلہ گنگ میں دوبارہ چوتھی جماعت سے تعلیم کا سلسلہ جاری کیا پرائمری کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول تلہ گنگ میں چھٹی کلاس میں داخلہ لیا لیکن جلد ہی گاؤں واپس آکر 1970 میں گورنمنٹ مڈل سکول ونہار میں آ ٹھویں کا امتحان پاس کیا*

*یہاں پر ہیڈ ماسٹر محمد عثمان صاحب لاوہ اور محمد یار صاحب تھے جبکہ اساتذہ میں ماسٹر نور عالم ، ماسٹر سلطان خان صاحب ڈھرنال ماسٹر لال خان لاوہ سید افضل حسین شاہ بخاری اور مسٹر سردار علی صاحب شامل تھے۔*

*ہم جماعتوں میں نور احمد ،میاں محمد ولد فیض اللہ مرحوم ،محمد زمان ،فتح خان ولد محمد اور سردار محمد شامل تھے۔*

*مڈل کے بعد ایک بار پھر گورنمنٹ ہائی سکول تلہ گنگ میں داخلہ لیا اور 1972 میں میٹرک اول پوزیشن میں پاس کیا،*

*اس کے بعد زرعی یونیورسٹی{ لائل پور} فیصل آباد میں داخلہ لیا ، ان سے پہلے گاؤں سے ملک خدا بخش مرحوم ملک محمد زمان پسران حافظ غلام ربانی اور ملک گل محمد زیر تعلیم تھے جبکہ ملک اللہ بخش ولد غلام ربانی گورنمنٹ کالج فیصل آباد سے اور جنرل فیض جیلانی زرعی یونیورسٹی سے پہلے ہی فارغ التحصیل ہو چکے تھے ،*

*1979 کے اوائل میں بی ایس سی کرنے کے بعد لائیو سٹاک فارم خیری مورت فتح جنگ سے عملی زندگی اور ملازمت کا آغاز کیا*
*1980 میں حبیب بینک میں شمولیت اختیار کی لیکن 1983 میں وہاں سے بھی استعفیٰ دیا اور دوبارہ زرعی یونیورسٹی میں ایم ایس سی میں داخلہ لے لیا*

*اسی دوران میں 1983 میں یونیورسٹی کے شعبہ امور حیوانات میں لیکچرار تعینات ہو گئے۔*

*1991 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے اسکالر شپ پر امریکہ چلے گئے اور 1994 میں آ ئیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی اسی دوران 1992 میں آپکے والد محترم اس دار فانی سے کوچ کر گئے ،*

*واپس آکر 2004 تک زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں درس و تدریس کا کام جاری رکھا اور2004 میں ویٹرنری یونیورسٹی لاہور میں بطور پروفیسر تعینات ہوئے*

*یونیورسٹی میں تدریس کے علاوہ مختلف انتظامی عہدوں پر بھی کام کیا اور یونیورسٹی میں کئی ایک ترقیاتی اور تحقیقاتی منصوبے مکمل کیے ،*
*تین درجن کے لگ بھگ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے میں بطور سپروائزر طالبعلموں کی رہنمائی کی۔*
*آپ کے دو سو کے لگ بھگ تحقیقاتی مقالے مختلف قومی اور بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں پانچ نصابی کتب اور ابواب کے مصنف ہیں۔*
*بین الاقوامی کانفرنسوں اور دیگر منصوبوں میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے دورے کئے جن میں امریکہ کینیڈا برطانیہ جرمنی سپین ہالینڈ سوئٹزرلینڈ فرانس ترکی چین جنوبی کوریا ویت نام تھائی لینڈ نیپال سمیت 20 ممالک شامل ہیں*

*چین کے چھ ہفتے کے ایک تربیتی پروگرام میں شرکت کے حوالے سے ایک سفرنامہ " چین کا چلہ" بھی تحریر کیا ۔*

*تین بار حج اور ایک بار عمرہ کرنے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔*

*2011 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی طرف سے بہترین یونیورسٹی استاد کا آیواڈ دیا گیا*
*اسی طرح دو بار پاکستان سائنس ٹیکنالوجی کونسل کی طرف سے بہترین تحقیقاتی سائنسدان کا ایوارڈ بھی دیا گیا*

*2014 میں باقاعدہ ملازمت سے سبکدوشی کے بعد یونیورسٹی نے تدریس و تحقیق جاری رکھنے کا کہا جہاں آپ نے 2021 تک اپنے فرائض منصبی سر انجام دیئے*
*آجکل رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور میں بطور پروفیسر کام کر رہے ہیں اور لاہور بحریہ ٹاؤن میں رہائش پذیر ہیں*

*آپ کے دو بیٹے اور بیٹیاں ہیں،*
*بڑے صاحبزادے نذیر احمد ملک اس وقت پاکستان نیوی میں کموڈور (برگیڈیئر ) کے عہدے پر کام کر رہے ہیں جن کو انکی اعلی کارکردگی پر ایک بار ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے ،*

*اپنے زمانے میں علاقہ کے مشہور مدرس قرآن حافظ میاں عباس صاحب آپ کے نانا تھے آپ کے دوسرے بھائی نور محمد 2015 میں وفات پا چکے ہیں جو کہ ڈاکٹر بشیر احمد اور ڈاکٹر سعید احمد کے والد محترم تھے*

*والد کی طرف سے ایک بہن اور والدہ کی طرف سے ایک بھائی حافظ حاجی نورمحمد ہیں۔*

*گاؤں میں آپ کی وسیع رشتہ داریاں موجود ہیں، آپ کی 5 پھوپیاں 6 ماموں اور ایک خالہ تھیں اس طرح گاؤں کی تقریبا ہر برادری میں ان کے قریبی رشتہ داروں کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے*

*ملک منظور الہی منتال ، ملک مطیع الرحمن دڑوٹی میال مرحوم سلطان محمد ڈرائیور مرحوم قاری محمد حسین منتال کے علاوہ حاجی عبدالغفار اور احسان الحق دکاندار کے والدین آپکے پھوپھی زاد*

*جبکہ ملک نذر حسین خالہ زاد* *جبکہ ماسٹر ضیاءالدین برادر، جان محمد، محمد نور مرحوم برادرز میاں حاجی آپ کے ماموں زاد بھائیوں میں شامل ہیں*

آج ڈھیرمونڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ڈھوک مصاحب کی ٹیم مارخور 11 نے اپنے پول کے دنوں میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ ب...
06/01/2023

آج ڈھیرمونڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ڈھوک مصاحب کی ٹیم مارخور 11 نے اپنے پول کے دنوں میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی.... جس میں پہلے میچ میں جنید ہاشم اور محمد شہباز کی اچھی بیٹنگ کر کے 76 رنز کا ٹارگٹ دیا. جس میں فضل حسین ' جنید ہاشم ' محمد ظہور 'عاطف سہیل نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 رنز سے میچ ون کیا
اور دوسرے میچ میں محمد شہباز نے اچھی بیٹنگ کی اور 62 رنز کا ٹارگٹ دیا جس میں فضل حسین۔محمد ظہور۔ جنید ہاشم اور عاطف سہیل نےاچھی بولنگ کی اور 34 رنز سے میچ جیت لیا ۔۔۔۔۔۔
Well Played All Team Markhor XI.......
Best Of Luck .....

Address

Dhoke Musahib
Talagang
48481

Telephone

+923004064531

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dhoke Musahib ڈھوک مصاحب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Dhoke Musahib ڈھوک مصاحب:

Share