Al Falah Welfare Foundation Talagang

Al Falah Welfare Foundation Talagang دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش قدم۔۔۔!

جنرل سیکرٹری الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ اساور ملک نے آج الفلاح بلڈ بنک میں بلڈ ڈونیٹ کیا…! ٹیم الفلاح کا یہ اعزاز ہ...
19/05/2026

جنرل سیکرٹری الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ اساور ملک نے آج الفلاح بلڈ بنک میں بلڈ ڈونیٹ کیا…!
ٹیم الفلاح کا یہ اعزاز ہے کہ تمام ممبران ہر چار ماہ بعد باقاعدگی سے بلڈ ڈونیٹ کرتے ہیں…! الحمد للہ

08/05/2026

🩸❤️ ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے کے موقع پر پروفیسر عمران رضا منہاس نے الفلاح بلڈ بنک میں خون عطیہ کر کے انسانیت کی خوبصورت مثال قائم کی۔ ✨

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تھیلیسیمیا کے بچوں کو مسلسل خون کی ضرورت ہوتی ہے، اور ہم سب کو چاہیے کہ آگے بڑھ کر خون عطیہ کریں تاکہ کسی معصوم زندگی کی امید قائم رہ سکے۔ ❤️

آئیں، ہم بھی اس نیکی کے سفر میں شامل ہوں اور الفلاح بلڈ بنک آ کر خون عطیہ کریں۔ 🩸

08/05/2026

🌍❤️ ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے ❤️🌍

“میں تھیلیسیمیا کی مریضہ ہوں، اور میری زندگی ہر چند ہفتوں بعد لگنے والے خون سے جڑی ہوئی ہے۔
الحمدللہ، الفلاح بلڈ بنک کے تعاون سے مجھے بروقت خون مل جاتا ہے، جس کی وجہ سے میں اپنے خوابوں کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں۔ ❤️

آج ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے پر میری آپ سب سے اپیل ہے کہ
🩸 خون عطیہ کریں
🩸 اور الفلاح بلڈ بنک آ کر تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون دیں۔

آپ کا ایک بیگ خون کسی بچے کی زندگی میں امید، مسکراہٹ اور نئی سانسیں لا سکتا ہے۔ ✨

الفلاح بلڈ بنک ۔۔۔ کامیابی کے دو سال مکمل۔۔۔ الحمد للہ 24 اپریل — ایک نہ بھولنے والی تاریخالحمدللہ!الفلاح ویلفیئر فاؤنڈی...
24/04/2026

الفلاح بلڈ بنک ۔۔۔ کامیابی کے دو سال مکمل۔۔۔ الحمد للہ

24 اپریل — ایک نہ بھولنے والی تاریخ

الحمدللہ!
الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام "الفلاح بلڈ بینک" کو فعال ہوئے دو سال مکمل ہو گئے۔

گزشتہ دو سال کے دوران:
خون کے عطیات کے ذریعے 3169 افراد کو زندگی کی امید ملی۔
یہ وہ 3169 افراد ہیں جنہیں بلڈ بنک سے پہلے صرف بلڈ نہ ملنے کی وجہ سے یا تو چکوال یا پنڈی ریفر ہونا پڑتا یا پھر مجبوراً موت کو گلے لگانا پڑتا۔
ہم ان تمام' بلڈ ڈونرز ' والنٹیرز ، اور خیرخواہوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں
جنہوں نےنہ صرف خون دیا،بلکہ اپنا قیمتی وقت دیا، اور ہماری کوششوں کا حصہ بنے۔
مزید برآں ان ڈونرز کا بھی شکریہ جنہوں نے الفلاح بلڈ بنک کی بنیاد رکھنے میں مالی سپورٹ فراہم کی اور اب بھی ان کی احباب کی سپورٹ سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو ہم مفت سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

ٹیم الفلاح آپ سب کے لیے دعا گو ہے۔
آئیں، انسانیت کی خدمت کا یہ سفر یونہی جاری رکھیں۔
ایڈریس۔۔
بلمقابل الممتاز ہسپتال (اندر گلی میں) میانوالی روڈ تلہ گنگ ۔

آفیشل نمبر الفلاح بلڈ بینک
03135678624
مینیجنگ ڈائریکٹر الفلاح بلڈ بینک
03015693393

ماہانہ کارکردگی رپورٹ الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ (رجسٹرڈ)
10/04/2026

ماہانہ کارکردگی رپورٹ الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ (رجسٹرڈ)

23/03/2026

الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ (رجسٹرڈ) کے خدمتِ خلق کے 6 چھے سال مکمل…
الحمد للہ

آئیں اپنے فطرانہ کی رقم الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ (رجسٹرڈ) کو دیں اور مستحق افراد کی خوشیوں میں حصہ ڈالیں۔آپ کا دی...
20/03/2026

آئیں اپنے فطرانہ کی رقم الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ (رجسٹرڈ) کو دیں اور مستحق افراد کی خوشیوں میں حصہ ڈالیں۔
آپ کا دیا ہوا ہر روپیہ کسی ضرورت مند کے چہرے پر مسکراہٹ بن سکتا ہے۔
🤲 اس بابرکت موقع پر آگے بڑھیں،
💖 کسی کے لیے آسانی پیدا کریں،
🌙 اور اپنی آخرت سنواریں۔

17/03/2026

"Giving blood, Saving lives 🌟

Every drop counts, every life matters. At Al Falah Blood Bank Talagang, a project of Al Falah Welfare Foundation Talagang, we're dedicated to saving lives, one donation at a time.

Watch this video to see how we're making a difference:

- Selfless donors give the gift of life
- Precise testing ensures safe transfusions
- Careful separation maximizes every donation
- Swift distribution reaches those in need

Be a hero. Donate blood today! 💉

"

*🩺 فری آئی کیمپ 🩺*عوام الناس کی خدمت کے جذبے کے تحت فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔*📌 بمقام: دی ارقم سکولز الصادق ...
08/03/2026

*🩺 فری آئی کیمپ 🩺*

عوام الناس کی خدمت کے جذبے کے تحت فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

*📌 بمقام: دی ارقم سکولز الصادق کیمپس ٹہی، تلہ گنگ*
📍بتاریخ: 10 مارچ 2026 بروز منگل
🕘صبح 9 تا دن 1 بجے ان شاء اللہ

یہ کیمپ الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ (رجسٹرڈ) کے زیر انتظام منعقد کیا جا رہا ہے جبکہ *الشفاء آئی ٹرسٹ* کے ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے۔

خصوصیات:
👁️ آنکھوں کا مفت معائنہ
👨‍⚕️ ماہر آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی رہنمائی
🔍 کمپیوٹرائزڈ چیک اپ
💊 مستحق مریضوں کے لیے مفت ادویات
👓 ضرورت مند افراد کے لیے مفت عینک (منتخب مریضوں کے لیے)
📋 فری آپریشن کے مستحق مریضوں کی رجسٹریشن اور رہنمائی

*اہلیانِ ٹہی، مصطفی آباد، ترگڑ، جسیال، کوٹسارنگ، نکہ ریحان، مرجان ، نرگھی اور تمام اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس پیغام کو پہنچائیں۔*

🤝 انسانیت کی خدمت ہمارا مشترکہ فرض ہے۔

منجانب:
انتظامیہ دی ارقم سکولز الصادق کیمپس تلہ گنگ
03348887988, 03327577111

🌙✨ الفلاح افطار الصائم دسترخوان – خدمت کا خوبصورت سلسلہ ✨🌙الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام الفلاح ...
25/02/2026

🌙✨ الفلاح افطار الصائم دسترخوان – خدمت کا خوبصورت سلسلہ ✨🌙
الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام الفلاح افطار الصائم دسترخوان الحمدللہ جاری و ساری ہے۔
ہر روز سینکڑوں مستحق افراد، مسافر حضرات اور روزہ دار انتہائی باعزت اور منظم انداز میں افطار کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ دسترخوان پر افطاری اور مکمل کھانے کا باقاعدہ انتظام کیا جاتا ہے تاکہ کوئی بھی روزہ دار محروم نہ رہے۔
یہ سلسلہ آپ کے تعاون اور اعتماد سے ممکن ہے۔ آئیے اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کریں اور اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔
📞 مزید معلومات اور تعاون کے لیے رابطہ کریں۔
03348887988, 03003338072




🌙 الفلاح افطار الصائم دسترخوان 2026 🌙الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ (رجسٹرڈ) حسبِ روایت اس سال بھی افطار الصائم دسترخوا...
18/02/2026

🌙 الفلاح افطار الصائم دسترخوان 2026 🌙

الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ (رجسٹرڈ) حسبِ روایت اس سال بھی افطار الصائم دسترخوان کا اہتمام کر رہی ہے۔
ہر روز سینکڑوں مستحق افراد یہاں باعزت طریقے سے مکمل افطاری اور کھانے سے مستفید ہوتے ہیں۔

💰 ایک دن کا خرچ: 20,000 روپے
🤝 آپ اپنے یا اپنے پیاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک دن یا اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈال سکتے ہیں۔

آئیں اس بابرکت مہینے میں بھوکوں کو کھانا کھلا کر اپنی آخرت سنواریں اور خوشیاں بانٹیں۔

📞 تعاون اور معلومات کے لیے رابطہ کریں۔
03347577111, 03003338072

Address

Madni Market Mohallah Haider Town, Mianwali Road
Talagang

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Falah Welfare Foundation Talagang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al Falah Welfare Foundation Talagang:

Share