Jamia Umar Bin Abdul Aziz Amankot Swat

Jamia Umar Bin Abdul Aziz Amankot Swat ہمارا نصب العین ! علم کی روشنی پھیلانا اور انسانیت کا درس دینا ۔

11/03/2026
اپنے تمام متعلقین اور دوست احباب سے بھرپور تعاون کی درخواست ہے،جزاک اللہ
04/02/2026

اپنے تمام متعلقین اور دوست احباب سے بھرپور تعاون کی درخواست ہے،جزاک اللہ

15/01/2026

تقریب ختم بخاری شریف 2026/1447
کی ایک اور بہترین مختصر ویڈیو

13/01/2026

دوسرا جلسہ ختم بخاری شریف و دستار فضیلت جامعه عمربن عبدالعزیز سوات 12 جنوری 2026

فضلاء اجتماع جامعہ عمر بن عبد العزیز امانکوٹ سوات کے اساتذہ کرام اپنے قدیم فضلاء کو نصائح کرتے ہوئے تصویری جھلکیاں 💞
12/01/2026

فضلاء اجتماع جامعہ عمر بن عبد العزیز امانکوٹ سوات کے اساتذہ کرام اپنے قدیم فضلاء کو نصائح کرتے ہوئے تصویری جھلکیاں 💞

دوسرا عظیم الشان جلسہ دستار بندی و ختم بخآری شریف ان شاءاللہ 12 جنوری 💞
07/01/2026

دوسرا عظیم الشان جلسہ دستار بندی و ختم بخآری شریف ان شاءاللہ 12 جنوری 💞

الحمدللہ ثم الحمدللہ  کل آل سوات 65مدارس کے نعت خوانی کے عظیم الشان مقابلے میں ہمارے ادارے جامعہ عمر بن عبدالعزیز امانکو...
01/11/2025

الحمدللہ ثم الحمدللہ
کل آل سوات 65مدارس کے نعت خوانی کے عظیم الشان مقابلے میں ہمارے ادارے جامعہ عمر بن عبدالعزیز امانکوٹ منگورہ سوات کے ہونہار طالب العلم شھزادۂ ترنم، حافظ محمد ابرار تحمید صاحب نے نمایاں پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف ادارے کا بلکہ اپنے پورے علاقے کا نام روشن کر دیا۔

اس پُر مسرت موقع پر میں دل کی گہرائیوں سے
جامعہ عمربن عبدالعزیز کے تمام اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

اللہ رب العزت ہمارے ان ستاروں کو مزید چمک عطا فرمائے اور انہیں دین متین کا سچا خادم بنائے۔
آمین یا رب العالمین

ایڈمن

*_جو دیکھا وہ لکھا_* 😭😭😭  **طالب علم کی پہلی رات اور بہتے ہوئے آنسو* *(قربانی، جذبات اور امت کے لیے ایک خاموش پیغام)**را...
29/04/2025

*_جو دیکھا وہ لکھا_* 😭😭😭

**طالب علم کی پہلی رات اور بہتے ہوئے آنسو*
*(قربانی، جذبات اور امت کے لیے ایک خاموش پیغام)*

*رات کی خاموشی اپنے جوبن پر تھی۔ مدرسے کے کمروں میں معمول کے مطابق سونے کی ترتیب بنائی جا چکی تھی۔ طلباء بستر پر جا چکے تھے۔ ساڑھے گیارہ بجے کے قریب جب میں بھی تھکن سے چُور اپنے بستر کی طرف بڑھا، تو کچھ عجیب سی بےچینی دل میں جاگنے لگی۔ کمرے میں موجود ننھے چہرے، کچھ چپ، کچھ آنکھیں موندے، کچھ پہلو بدلتے ہوئے۔ مگر ان کے سکوت میں ایک آواز چھپی تھی—ماں کی یاد، گھر کی کمی، اور نئے ماحول کا اجنبیت بھرا بوجھ۔*

*ابھی انہی خیالات میں گم تھا کہ کمرے کا دروازہ آہستہ سے کھلا۔ پونے بارہ بجے کا وقت تھا، اور ایک چھوٹا سا طالب علم آنکھوں میں آنسو لیے اندر آیا۔ اس کے ہونٹوں سے جو جملہ نکلا، وہ دل میں پیوست ہو گیا:*

*"استاد جی... امی سے بات کروائیں نا... مجھے اُن کے پاس سونے کی *عادت* *ہے۔*"

*میرے لیے یہ فقط ایک فقرہ نہیں تھا، یہ ایک چھوٹے دل کی چیخ تھی، جو ماں کی آغوش سے جدا ہو کر اب تنہائی کی سردی میں لرز رہا تھا۔*
*میں نے اسے گلے سے لگایا، تسلی دی، اور پیار سے بستر پر لٹا دیا۔*
*مگر دل گوارا نہ کر سکا کہ پرسکون نیند سولی جائے، جب میرے ارد گرد ایسے معصوم بچے اپنے جذبات سے لڑ رہے ہوں۔*

*کمرے سے نکلا، باقی طلباء کا جائزہ لیا۔ کہیں مدھم سسکیاں، کہیں چپ چاپ آنکھیں، اور کہیں تکلیف کو ضبط کرتی خاموشی۔*
*میں نے ان کے سروں پر ہاتھ رکھا، دعائیں کیں، تسلی دی، مگر خود اندر سے ٹوٹ چکا تھا۔*

*جب بستر پر لوٹا تو نیند کوسوں دور تھی۔ ذہن میں بچپن کی وہ راتیں گھومنے لگیں، جب میں نے بھی ماں کی گود چھوڑی تھی، جب میں نے بھی انہی بستروں پر آنکھوں کے ساتھ دل کو سلایا تھا۔*
*آج اُنھی راہوں پر چلنے والے ننھے چراغوں کو دیکھ کر دل بھر آیا۔*

*یہ معصوم بچے، جنہیں دنیا "مدرسے کا طالب علم" کہہ کر عام سمجھتی ہے، درحقیقت وہ خاموش مجاہد ہیں، جو اپنے بچپن، اپنے آرام، اپنے جذبات کو قربان کر کے دین کے لیے جُت جاتے ہیں۔ نہ ان کے بستر پر ماں کی لوری ہے، نہ کھانے میں ناز نخرے، نہ رات کو گود، نہ صبح کو پیار*۔

*اک بوسیدہ بستر، اک روشن چہرہ،*
*اک سادہ سا طالب، اک مردِ صفا۔*

*یہ وہ چراغ ہیں جو اپنے حصے کی روشنی دے کر امت کے اندھیروں کو روشن کرنے والے ہیں۔*
*جن کی راتیں آنسوؤں میں گزرتی ہیں، اور دن تلاوت، سبق، حفظ، اور محنت میں۔*

*ان کے آنسو صرف یاد کا اظہار نہیں، یہ* *اُس سچے جذبے کی علامت ہیں جو دین سے عشق رکھنے والے دلوں میں ہوتا ہے۔*
*یہی آنسو دعاؤں کا رنگ بن کر آسمان پر بلند ہوتے ہیں۔ یہی بچے کل کے امام، مفتی، خطیب، اور راہبر ہیں۔*

*دنیا چاہے انہیں نہ جانے، مگر خدا جانتا ہے کہ یہ کن ویران راستوں سے گزر کر قوم کے لیے روشنی لاتے ہیں۔*

*یہ جو راتوں کو چپکے روتے ہیں،*
*کل یہی قرآن سناتے ہیں۔*

*تو اے امتِ مسلمہ!*
*اگر کبھی تیری راہوں میں روشنی نظر آئے،*
*تو جان لینا کہ وہ کسی ماں کی آنکھوں سے دور، کسی طالب علم کے آنسوؤں کی برکت تھی*۔

*تو ان کے لیے کم از کم دعا تو کر*۔
*تاکہ یہ ننھے مجاہد اپنے سفر میں تنہا نہ ہوں۔*
*تاکہ تیرے کل کے منبر محفوظ رہیں۔*
*تاکہ تیری نسلیں علم و دین کی روشنی سے آشنا رہیں۔منقول*

اعلان داخلہ ۔۔
06/04/2025

اعلان داخلہ ۔۔

Address

Saidu Sharif Road Amankot
Swat

Telephone

+923339485253

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Umar Bin Abdul Aziz Amankot Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamia Umar Bin Abdul Aziz Amankot Swat:

Share