13/03/2025
Updates of ramadan drive 2025-
الحمداللہ۔
ینگ زروبی ویلفئیر آرگنائزیشن نے گاؤں زروبی میں اپنی ایکٹیویٹیز کو برقرار رکھتے ہوئے ہرسال کی طرح اس سال 2025 میں بھی مستحق خاندانوں، بیواؤں، یتیموں، معذوروں, مستقل مریضوں اور ضرورت مند گھرانوں میں نقد رقم تقسیم کرنے کا عمل خیر و عافیت سے کیمرے کے آنکھ سے اوجھل بنا کسی سفید پوش کی عزت مجروح کیئے بغیر الحمداللہ ثمہ الحمداللہ اپنے اختتام تک پہنچایا۔
ہم ینگ زروبی ویلفئیر آرگنائزیشن کے فلیٹ فارم سے اپنے مستقل ڈونرز کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سال 2025 کے رمضان کے اس بابرکت مہینے میں ہم نے آپ مخصوص مخیر حضرات کے تعاون سے 14 لاکھ 80 ہزار روپے مستحق، سفید پوش ، یتیموں، بیواؤں، معذوروں، مستقل مریضوں اور ضرورت مند گھرانوں میں نقد رقم تقسیم کئے۔
ینگ زروبی ویلفئیر آرگنائزیشن کی ٹیم اپنے کچھ ریگولر ڈونرز کے تعاون سے پچھلے ایک سال سے 4 بچوں کے سکول فیس کے ساتھ ساتھ کچھ مستحق اور عمر رسیدہ افراد کیلئے دواؤں (medicine) کا انتظام بھی کررہی ہے۔
ہمیشہ YZWO نے اپنے ڈونرز کے حکم پر کچھ ایکٹیوٹیز کو سوشل میڈیا کی زینت سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔
ہماری یہی خواہش ہوتی ہے کہ ہم کسی کی عزت کو مجروح کیئے بغیر ایسی خدمت کرے جس سے ہمارا دوسرا ہاتھ بھی بے خبر رہے۔ البتہ رکارڈ پر ہماری ساری ایکٹویٹیز ہمارے پاس ضرور موجود ہوتی ہے جو ہم کسی بھی وقت اپنے ڈونرز کے ساتھ شیر کرسکتے ہیں۔
ہماری کوشش ہمیشہ یہی رہی ہے کہ ہم ایسی ایکٹیوٹیز سالہ سال جاری رکھیں جس میں کسی سفید پوش ، یتیم ، غریب کا کچھ بھلا اور ہمارے ڈونرز کے ساتھ ساتھ ہمیں دلی سکون میسر ہو۔
ہمیں امید ہے کہ جو ڈونرز ہمارے ساتھ پچھلے کئی سالوں سے تعاون کرتے آرہے ہیں اور ہماری ریکوسٹ کے بغیر انہوں نے ہمیشہ پہل کی ہے کہ کسی ضرورت مند انسان کے سر پر دشت شفقت کا ہاتھ رکھے بلکل اسی طرح باقی مخیر حضرات سے بھی ہماری یہی درخواست ہے کہ آپ بھی ہمارے YZWO کا ساتھ دیجئے اور مجبور، بے سہارا اور ضرورت مند گھرانوں کے ساتھ مدد میں ہمارا ساتھ دیجیئے یا ہم سے ڈیٹا لیجئے اور خد اپنے ہاتھوں سے ان کے ساتھ تعاون کیجئے۔ تاکہ ہم ایسے گھرانوں کی خدمت سالہ سال جاری رکھ سکیں جس سے کسی انسان کا بھلا ہو اور آپ کی زندگی میں سکون ہو۔
انشاءاللہ اگلہ مرحلہ عیدی کا ہوگا۔ جس میں ہم یتیم بچوں میں عیدی تقسیم کرینگے۔ اگر آپ بھی یتیم بچوں کے سر پر دشت شفقت کا ہاتھ رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں انبکس کیجئے. شکریہ
از : ینگ زروبی ویلفئیر آرگنائزیشن ٹیم
Young Zarobi Welfare Organization