All Nts Teachers Association Swabi

All Nts Teachers Association Swabi یہ پیج وائس آف ٹیچر صوابی کا آفیشل پ?

🌟 ستارہِ خدمت: عبدالجلیل صاحب کی تعلیمی و سماجی خدمات کو سلام 🌟​آج کا دن ہمارے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے! گورنمنٹ پرائم...
31/12/2025

🌟 ستارہِ خدمت: عبدالجلیل صاحب کی تعلیمی و سماجی خدمات کو سلام 🌟
​آج کا دن ہمارے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے! گورنمنٹ پرائمری سکول دالوڑی بالا کے مایہ ناز استاد، عبدالجلیل صاحب (PST) کی بے مثال کارکردگی اور جذبہِ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے انہیں خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔
​عبدالجلیل صاحب کی چند نمایاں خدمات:
​بے مثال نظم و ضبط: گزشتہ تین سالوں سے سکول سے ایک دن بھی رخصت نہ لے کر آپ نے فرض شناسی کی نئی مثال قائم کی ہے۔
​بچوں کا روشن مستقبل: آپ نہ صرف بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، بلکہ ان کی ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے عملی اقدامات کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔
​انسانی ہمدردی کا جذبہ: آپ نے "گدون ٹیچرز سوسائٹی" کے نام سے ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا، جس کے تحت اس سال 50 سکولوں کے 200 یتیم طلبہ میں موسمِ سرما کا خصوصی پیکج تقسیم کیا گیا۔
​اعزاز:
انہی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں آج تقسیمِ انعامات کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں تنظیمِ اساتذہ پاکستان کی جانب سے محترم گل نوبت شاہ صاحب نے اپنے دستِ مبارک سے عبدالجلیل صاحب کو تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
​ہم عبدالجلیل صاحب کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کا یہ سفرِ خیر یونہی جاری رہے گا۔

29/08/2025
وفاقی بجٹ 2025-2026
10/06/2025

وفاقی بجٹ 2025-2026


*خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا**پرائمری سکول 1...
21/05/2025

*خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا*
*پرائمری سکول 1 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے جبکہ مڈل ہائی و ہائیر سکینڈری سکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے*
*پہاڑی علاقوں میں سکول 1 جولائی سے 31 اگست تک بند رہیں گے*

اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر عثمان خان کا ٹوپی بازار میں نقل مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، لاکھوں مالیت کے پاکٹ گائیڈز برآمد، ج...
10/05/2025

اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر عثمان خان کا ٹوپی بازار میں نقل مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، لاکھوں مالیت کے پاکٹ گائیڈز برآمد، جس کی مقدار ٹرالی بھر سے ذیادہ تھی۔

اسسٹنٹ کمشنرصاحب نے ٹوپی بازار میں متعدد دکانوں سے ہزاروں کی تعداد میں پاکٹ گائیڈ برآمد کر لئے،جسکو ضبط کر کے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا، اور اس غیر قانونی سرگرمی میں ملؤث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت کی جانب سے امتحانات میں نقل کے رجحان کے تدارک،امتحانی ہالوں کے معائنےاور نقل کیلئے مواد فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری ہوا تھا، جن کی روشنی میں ڈاکٹر عثمان خان نے منظم کاروائی کرتے ہوئے ٹیسٹ پرچیز کے ذریعے پتہ چلایا،کہ دوکانداروں نے انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے غیر قانونی مواد قریبی ٹیلر اور کارپٹ کے دوکانوں /گوداموں میں چھپائے رکھے ہیں۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں پاکٹ برآمد کئے گئے، جو انٹر کلاسز کے جاری امتحانات میں استعمال کیلئے لائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر عثمان خان نے ان دوکانداروں کو اس سے پہلےحالیہ منعقدہ میٹرک امتحانات کے دوران بھی خبردار کیا تھا، لیکن یہ دوکاندار زیادہ منافع اور طلباء و طالبات کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے اور نظام تعلیم کو مفلوج کرنے سے باز نہیں آئے۔

ضلعئ انتظامیہ صوابی کا نوجوانوں کےلئے یہی پیغام ہے کہ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمی سے خود کو بچائیں اور محنت کو اپنا شعار بنائیں۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا شیخ مزمل اسلم سے اہم ملاقات – پنشن اصلاحات پر تفصیلی بریفنگآج خیبر پختونخوا کے اساتذہ اور سرکار...
08/05/2025

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا شیخ مزمل اسلم سے اہم ملاقات – پنشن اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ

آج خیبر پختونخوا کے اساتذہ اور سرکاری ملازمین کے نمائندوں کی مشیر خزانہ شیخ مزمل اسلم سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مشیر خزانہ نے وفاق اور دیگر صوبوں میں کی جانے والی پنشن اصلاحات کے باعث خیبر پختونخوا کے ملازمین میں پیدا ہونے والی بے چینی اور غلط فہمیوں پر بریفنگ دی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور کوئی بھی اصلاح ایسی نہ ہو جو ان کے مفادات کے خلاف ہو۔ اصلاحات کا عمل شفاف اور مشاورتی انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

ہم حکومت کے اس مثبت رویے کو سراہتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ ہم اپنے اساتذہ اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

عبدالوکیل
صوبائی صدر وائس آف ٹیچرز خیبر پختونخواہ
صدر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (AGEGA) خیبر پختونخواہ






08/05/2025

Address

Swabi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Nts Teachers Association Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to All Nts Teachers Association Swabi:

Share