03/01/2026
پاکستانی امن کمیشن برائے بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی ایک ایسا قومی پلیٹ فارم ہے جو پاکستان میں امن، برداشت، محبت اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ اس کمیشن کا بنیادی مقصد مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور نفرت، تعصب و انتہاپسندی کا خاتمہ کرنا ہے۔
اس کمیشن کے تحت سفیرِ امن و محبت بننے کا موقع ہر اس فرد کو حاصل ہے جو معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہو۔ سفیرِ امن معاشرے میں بھائی چارے، رواداری اور یکجہتی کا پیغام عام کرتے ہیں اور اختلافات کو گفت و شنید اور محبت کے ذریعے حل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
پاکستانی امن کمیشن میں شمولیت نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ یہ قومی خدمت کا عملی راستہ بھی ہے۔ آئیں، ہم سب مل کر سفیرِ امن و محبت بنیں اور پاکستان کو امن، اخوت اور باہمی احترام کا گہوارہ بنائیں۔
ڈاکٹر سعید اعوان