17/08/2026
14 اگست، یومِ آزادی کے موقع پر اسلامی جمعیت سکھر کے زیرِ اہتمام حرا کالج سکھر میں ایک پُروقار اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 🇵🇰
تقریب میں طلبہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے وطنِ عزیز پاکستان سے اپنی محبت، عقیدت اور وفاداری کا اظہار کیا۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی سابق ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر زبیر حفیظ شیخ تھے، جبکہ پرنسپل حرا کالج سکھر سر عبدالحلیم تنیو نے بھی خصوصی شرکت کی۔
مقررین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آزادی کی قدر و قیمت، پاکستان سے وفاداری، قومی ذمہ داریوں اور نوجوان نسل کے کردار پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰💚