Aks e Hayat عکس حیات

Aks e Hayat عکس حیات Free medical camps are organized to provide health services and create an environment where the underprivileged community gets sensitized about health issu

18/03/2026

عکسِ حیات — معصوم مسکراہٹوں کے ساتھ ایک خوبصورت افطار۔ الحمدللہ 🤍
#عکسِ_حیات


17/03/2026

الحمدللہ! عکسِ حیات کی جانب سے سول ہسپتال سکھر میں موجود مریضوں، ان کے تیمارداروں اور مسافروں کے لیے سحری کا خصوصی اور پروقار انتظام کیا گیا۔
اس مبارک اور فضیلت والی رات کے لمحات میں
اللہ پاک ہماری اس حقیر سی کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین!

#عکسِ_حیات


01/03/2026

عکسِ حیات کے زیرِ اہتمام، سول ہسپتال سکھر میں موجود مریضوں کے تیمارداروں اور مسافروں کے لیے سحری کا باوقار انتظام۔
سحری کے ان مبارک لمحات میں عکسِ حیات کے تمام خدمتگاروں اور تعاون کرنے والے مخلص بھائیوں کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ اللہ پاک تمام مریضوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے اور ہماری اس حقیر سی کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

#عکسِ_حیات

وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ اللَّهِ 🌙​(اور جو بھلائی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے، اسے اللہ ...
18/02/2026

وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ اللَّهِ 🌙
​(اور جو بھلائی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے، اسے اللہ کے ہاں پا لو گے)
​ہر گزشتہ سالوں کی طرح اس ماہِ رمضان میں بھی عکسِ حیات کی جانب سے سکھر کے مختلف مقامات پر ضرورت مندوں کے لیے سحری کا خصوصی انتظام کیا جا رہا ہے۔
​اس کے ساتھ ساتھ، الحمدللہ! بچیوں کے مدرسے میں ہفتہ وار بنیاد پر روزہ دار بچیوں کے لیے افطار کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ ان معصوم بچیوں اور مستحق روزہ داروں کی دعاؤں میں شامل ہونے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں، آپ سے تعاون کی اپیل ہے۔

الحمدللہ، ٹیم عکسِ حیات کے زیرِ اہتمام، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سکھر اور میلادِ مصطفیٰ کمیٹی سکھر کے خصوصی تعاون سے خوا...
08/02/2026

الحمدللہ، ٹیم عکسِ حیات کے زیرِ اہتمام، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سکھر اور میلادِ مصطفیٰ کمیٹی سکھر کے خصوصی تعاون سے خواتین اور بچیوں کے لیے منعقدہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا.کیمپ کی سب سے اہم خصوصیت فیری ہوم (Fairy Home) کی بچیوں کی صحت پر خصوصی توجہ تھی۔
ڈاکٹر علیزہ وجیہہ (ماہر امراضِ جلد): نے فیری ہوم کی بچیوں میں جلد کی بیماریوں (Skin Diseases) کا معائنہ کیا اور علاج تجویز کیا۔
ڈاکٹر محمد وجیہہ شیخ: نے بچیوں کی عمومی صحت (General Health) کا معائنہ کیا اور انہیں ضروری طبی مشورے دیے۔
کیمپ کے دوران معزز مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سعید اعوان اور یو سی چیئرمین میر عبدالرحمن مینگل نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کیمپ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ٹیم عکسِ حیات کی جانب سے کیے گئے طبی انتظامات اور خدمتِ خلق کے جذبے کا جائزہ لیا۔ معزز مہمانوں نے اس کارِ خیر کی بھرپور پزیرائی کی اور تمام منتظمین کو اس نیک کام میں حصہ ڈالنے پر سراہا۔

11/01/2026

⭐ مفت طبی کیمپ کی شاندار کامیابی - الحمدللہ! ⭐
عکسِ حیات کے زیرِ اہتمام اور محترم خورشید میرانی (صدر پاکستان مسلم لیگ ن، ڈسٹرکٹ سکھر) کے باہمی تعاون سے عوامی خدمت کا ایک بڑا قدم کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ اس ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں 250 سے زائد مریضوں کا ماہر ڈاکٹرز کے ذریعے طبی معائنہ کیا گیا۔ کیمپ کی خاص بات یہ رہی کہ مریضوں کے شوگر اور بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ جلد کے امراض کی تشخیص کے لیے مفت لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے اور معائنے و ٹیسٹ کے بعد تمام مریضوں کو ضرورت کے مطابق مہنگی اور معیاری ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ ہم بے حد مشکور ہیں ڈاکٹر وجیح شیخ (ماہرِ امراضِ قلب و ذیابیطس) اور ڈاکٹر علیزہ وجیح (ماہرِ امراضِ جلد) کے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے غریب و مستحق مریضوں کی خدمت کی۔ اس موقع پر نور الحسین کا کہنا تھا کہ ایسے فلاحی کاموں کا انعقاد ہماری سماجی ذمہ داری ہے تاکہ مستحق افراد کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آ سکیں اور انسانیت کی خدمت کا یہ مشن یونہی جاری رہے۔ محترم خورشید میرانی صاحب نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر مفت علاج، ٹیسٹ اور دواؤں کی سہولت پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس شاندار کامیابی پر ہم تمام والینٹیئرز اور ٹیم ممبران کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Address

Sukkur
65200

Telephone

+92 332 2931074

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aks e Hayat عکس حیات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Aks e Hayat عکس حیات:

Share