08/04/2026
الحمدللہ! آج مسجد نبوی ﷺ میں پاکستان کی کامیابی اور سربلندی پر شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ دل فخر سے بھر گیا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت اور کاوشوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کا مثبت اور مؤثر کردار سامنے آیا
یہ لمحہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہمارا پیاروطن پاکستان آج دنیا میں امن، استحکام اور وقار کی علامت بن کر ابھرا ہے
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ ترقی، سلامتی اور کامیابیوں سے نوازے۔ آمین
پاکستان زندہ باد!
پاک فوج پائندہ باد 🇵🇰