08/09/2024
سکھر( )تھانہ نیو پنڈ کی حد میں عمران علی مسلح موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ ، ایک شخص زخمی ، ملزمان فرار ، زخمی اسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو پنڈ کی حد نزد کوری ہوٹل کے قریب کراچی کے رہائشی عمران علی مسلح موٹر سائیکل سوار شخص نے گھر کے باہر کھڑے بنام ابرار حسین اعوان ولد الطاف اعوان کو گولی مار دی اور فرار ہو گئے ، گولی لگنے سے نوجوان ابرار حسین اعوا ن زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کی ، پولیس نے اطلاع ملنے پر واقعہ کی تحقیقات شروع کر تے ہوئے تفتیش کررہی ہے ۔