21/03/2026
مولانا محمد اسحاق ثاقب، امام و خطیب جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ منٹھل، سکردو نے عید کے خطبہ میں کہا کہ یہود و نصاریٰ کبھی مسلمانوں کے حقیقی دوست نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں اور انہیں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اس سال عید سادگی کے ساتھ منائی جائے گی۔ مزید برآں، انہوں نے اہلِ تشیع بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا اور رہبرِ معظم علی خامنہ ای سمیت دیگر تمام شہداء کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور امتِ مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہیے، جبکہ وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔