19/09/2025
امداد ویلفیئر آرگنائزیشن نے اپنی فلاحی سرگرمیوں کے تسلسل میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں چھومک، سوقگو اور شوپا گلاب پور کے 34 مستحق خاندانوں میں مجموعی طور پر 1,90,000 روپئے مالیت کا راشن تقسیم کیا۔ یہ راشن پیکجز ہر خاندان کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے، تاکہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔
اس کے علاوہ، چھومک، تسر، دوغرو اور شوپا گلاب پور کے 100 مستحقین و متاثرین میں گرم کمبل بھی تقسیم کیے گئے۔
یہ تمام امدادی سرگرمیاں امداد ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت چلائے گئے خصوصی مہم کے ذریعے ممکن ہوئیں، جس میں مخیر حضرات نے دل کھول کر حصہ لیا۔ اس مہم کے ذریعے 1,04,000 روپئے کی رقم جمع کی گئی، جبکہ بقیہ رقم آرگنائزیشن کے ذاتی فنڈ (اکاؤنٹ) سے فراہم کی گئی۔
خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں وہ معزز ڈونر جنہوں نے 100 گرم کمبل بطور عطیہ فراہم کیے، جو براہِ راست مستحقین میں تقسیم کیے گئے۔
امداد ویلفیئر آرگنائزیشن تمام مخیر حضرات، رضاکاروں اور کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جن کی کوششوں سے یہ امدادی مہم کامیابی سے مکمل ہوئی۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں مزید خدمتِ خلق کے مواقع عطا فرمائے۔آمین
(رجسٹرڈ