Singul Social Welfare Organization -SSWO

Singul Social Welfare Organization -SSWO Unity Faith Discipline
(1)

سنگل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرگرم کارکن، کامران استاد کو نائب صدر سنگل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن و صدر عوامی کمیٹی تھن...
26/04/2026

سنگل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرگرم کارکن، کامران استاد کو نائب صدر سنگل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن و صدر عوامی کمیٹی تھنگداس تا گوہر آباد ان کی بہترین خدمات پر تعریفی سند پیش کر رہے ہیں۔
ہم کامران بھائی کے انتہائی مشکور ہیں جو ہمہ وقت گاؤں میں سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ آئندہ بھی اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

Kudos to the Selfless Members of Singul Social Welfare Organization for their Tireless Efforts in Serving the Community ...
21/04/2026

Kudos to the Selfless Members of Singul Social Welfare Organization for their Tireless Efforts in Serving the Community

پریس ریلیزسنگل پاور ہاؤس سے بجلی کی ابتر اور ناقابلِ برداشت صورتحال کے خلاف عوام تھنگداس تا گوہر آباد میں شدید تشویش پائ...
28/03/2026

پریس ریلیز

سنگل پاور ہاؤس سے بجلی کی ابتر اور ناقابلِ برداشت صورتحال کے خلاف عوام تھنگداس تا گوہر آباد میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

محکمہ برقیات کے ذمہ داران تاحال اپنی ناقص حکمتِ عملی اور غیر سنجیدہ رویے سے باز نہیں آئے۔ پہلے سے جاری لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے بجائے، سنگل فیز II پر مزید ٹرانسفرز شامل کیے گئے ہیں، جس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

بجلی کی فراہمی میں ادارہ مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔
ان حالات کے پیشِ نظر، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سنگل نالے کا پانی مزید محکمہ برقیات کے پاور ہاؤسز کے لیے فراہم نہیں کیا جائے گا۔

عوامِ تھنگداس تا گوہر آباد کل اپنے نالے کا پانی اپنی زرعی زمینوں کے لیے استعمال کریں گے۔

تمام نوجوانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ متحد اور منظم رہیں۔ کل بروز اتوار صبح 9 بجے نالے کی جانب پرامن طور پر روانہ ہونے کے لیے تیار رہیں۔

Singul Social Welfare Organization flag rising high. A Symbol of Unity, Hope, and Strength Soaring above the Mountains o...
27/02/2026

Singul Social Welfare Organization flag rising high. A Symbol of Unity, Hope, and Strength Soaring above the Mountains of Singul Nala.

تھنگداس تا گوہر آباد کے نمبرداران کمیٹی و یوتھ نمائندگان کی ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمن سے ملاقات۔ملاقات میں عمائدین تھنگ...
17/02/2026

تھنگداس تا گوہر آباد کے نمبرداران کمیٹی و یوتھ نمائندگان کی ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمن سے ملاقات۔

ملاقات میں عمائدین تھنگداس تا گوہر آباد نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کہ پچھلے سال بندوق کی نوک پر داریل سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے مخصوص ٹولے کی سنگل نالے سے بکریوں کی چوری پر چار ماہ گزرنے کے باوجود ریاستی اداروں کی طرف سے کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کیے جانے پر آئندہ ہفتے عوام تھنگداس تا گوہر آباد ریاستی اداروں کی نااہلی کے خلاف گلگت شندور روڈ بلاک کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آب تک ریاستی اداروں کی طرف سے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر نے عمائدین سے گزارش کی کہ آئندہ ہفتے سے ماہ رمضان کی آمد ہیں انھیں ایک ماہ کی مہلت دی جائے جس میں وہ مال کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے، ناکامی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر بذات خود عوام کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونگے۔

عمائدین نے ڈپٹی کمشنر کی گزارش پر انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دی اور امید ظاہر کی کہ ریاستی ادارے ایک ماہ کے اندر مال کی بازیابی یقینی بنائے گے۔

فرزند سنگل پونیال محبت ولی اس وقت گلگت میں جاری 2nd ایف سی این اے کپ میں ٹیم NLI کے لیے کوچنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہ...
04/02/2026

فرزند سنگل پونیال محبت ولی
اس وقت گلگت میں جاری 2nd ایف سی این اے کپ میں ٹیم NLI کے لیے کوچنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، آپ پاکستان آرمی میں قومی سطح پر فٹ بال کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
نہ صرف فٹ بال بلکہ محبت صاحب باکسینگ رینگ میں بھی خاصا نام رکھتے ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ محبت صاحب کی سرکردگی میں ٹیم NLI ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا آج پھر ماورائے قانون گاؤں گیچ کی آبادیوں میں داخل ہونے کی کوشش۔تھنگداس تا گوہرآباد تک کے زمہ دا...
17/01/2026

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا آج پھر ماورائے قانون گاؤں گیچ کی آبادیوں میں داخل ہونے کی کوشش۔
تھنگداس تا گوہرآباد تک کے زمہ داران اور یوتھ ارکان نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مشینری کو اپنی آبادیوں سے بےدخل کردیا۔

مقامی زمہ داران نے این ایچ اے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی محکمے یا شخص نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر آبادیوں میں داخل ہونے کی کوشش کی تو تمام تر
نقصانات کی زمہ داری این ایچ اے پر عائد ہوگی۔

Youth Action Committee - Punial

بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے بعد آج مورخہ 9 جنوری 2026 کو عوامی کمیٹی تھنگداس تا گوہر آباد و یوتھ زمہ داران کی محکمہ برقی...
09/01/2026

بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے بعد آج مورخہ 9 جنوری 2026 کو عوامی کمیٹی تھنگداس تا گوہر آباد و یوتھ زمہ داران کی محکمہ برقیات کے زمہ دران کو نیند سے جگائے جانے کے بعد آج اچانک مرمتی کام یاد آگیا۔

دو دن تک متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی محکمے کی زمہ داری ہیں نہ کہ عوام کی۔

سنگل فیز 2 دو دن تک بند ہونے کی صورت میں سنگل فیز 3 سے تھنگداس تا گوہر آباد تک بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور جلد از جلد علاقے میں بدترین لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جائے۔
بصورت دیگر سنگل نالے کا پانی دونوں پاور ہاؤسز کے لیے مزید دستیاب نہیں ہوگا۔

متبادل ذرائع کا انتظام سرکاری کالونی والے کرے نہ کہ تھنگداس تا گوہر آباد کے عوام۔

پریس ریلیز آج مورخہ 18 نومبر 2025 کو صدر سنگل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن و کابینہ کا سول اسپتال کا دودہ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر...
18/11/2025

پریس ریلیز

آج مورخہ 18 نومبر 2025 کو صدر سنگل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن و کابینہ کا سول اسپتال کا دودہ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی سیف سے تفصیلی ملاقات۔

ملاقات میں ایم اؤ صاحب سے اسپتال میں موجود سہولیات اور درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے گفتگو شنید ہوئی۔

صدر صاحب نے مکمل یقین دہانی کروائی کہ سنگل سوشل ویلفیئر سول اسپتال کی بہتری اور درپیش مسائل کو حل کروانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گی۔

پریس ریلیز صدر ولیج کمیٹی تھنگداس تا گوہر آباد نظرب خان صاحب اور نائب صدر سنگل سوشل ویلفیئر قمر زمان صاحب نے کمیونٹی کنز...
09/11/2025

پریس ریلیز

صدر ولیج کمیٹی تھنگداس تا گوہر آباد نظرب خان صاحب اور نائب صدر سنگل سوشل ویلفیئر قمر زمان صاحب نے کمیونٹی کنزرویشن بیرئیر کا دودہ کیا اور موقع پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

08/11/2025

پورے وطن دار اٹ شیناکی ائے پونو تہوار
"رسم دومن خیا"
مبارک بوت

پریس ریلیز آج مورخہ 13 اکتوبر 2025 کو نائب صدر سنگل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن اور صدر ولیج کمیٹی تھنگداس تا گوہر آباد کی ز...
13/10/2025

پریس ریلیز

آج مورخہ 13 اکتوبر 2025 کو نائب صدر سنگل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن اور صدر ولیج کمیٹی تھنگداس تا گوہر آباد کی زیر قیادت حالیہ دنوں اسلحہ بردار دہشتگردوں کی سنگل نالے سے مال مویشیوں کی چوری اور سنگل ریسٹ ہاؤس کی گرین ٹورایزم نامی کمپنی کو حوالگی کے حوالے سے سنگل یوتھ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں شریک نوجوانوں نے سنگل نالے سے حالیہ دنوں چوری ہونے والی مال مویشیوں کی عدم بازیابی اور دہشتگرد چوروں کے خلاف سرکاری اداروں کی طرف سے کسی بھی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
حکومت کی طرف سے مقرر کردہ جرگے کی طرف سے معاملات کو ٹیبل ٹاک کے زریعہ حل کیے جانے کی یقینی دہانی اور کامیاب مذاکرات کے باوجود چوری کی واردات، کہی سوالات کو جنم دیتی ہیں۔

اجلاس میں شریک نوجوانوں نے معززین کی درخواست پر متعلقہ اداروں کو تین دنوں کا الٹی میٹم دیا ہیں تین دنوں کے اندر مذکورہ مال پوری کی پوری عوام سنگل کے حوالے کی جائیں۔
کسی بھی قسم کی پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں عوام تھنگداس تا گوہر آباد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

اجلاس میں شریک نوجوانوں نے سنگل ریسٹ ہاؤس کو گرین ٹورایزم نامی کمپنی کو دیے جانے پر شدید الفاظ میں اس اقدام کی مذمت کی۔

سنگل ریسٹ ہاؤس 1947 سے پہلے ڈوگرہ دور میں بغیر کسی معاوضے کے ان شرائط پر عوامی ملکیتی زمین پر تعمیر کیا گیا ہیں کہ عوام اپنے دستوری معاملات اور دیگر عوامی اجتماعات کے لیے سنگل ریسٹ ہاؤس کو استعمال کرینگے اور آج تک کرتے آرہے ہیں اگر آج سنگل ریسٹ ہاؤس متعلقہ سرکاری ادارے پر بوجھ بن چکا ہیں تو تاریخی اہمیت کے حامل سنگل ریسٹ ہاؤس کو عوام سنگل کے حوالے کیا جائے۔

عوام سنگل کو سنگل ریسٹ ہاؤس پر کسی بھی نیلی پیلی کمپنی کا قبضہ ہرگز منظور نہیں۔
عوام متعلقہ زمہ داران کو باور کرواتی ہے کہ اگر کسی نے بھی زبردستی پونیال کے اس تاریخی ریسٹ ہاؤس پر قابض ہونے کی کوشش کی تو تمام تر حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

سنگل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن

Address

Ajaib Market Near HBL
Singal
15160

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Singul Social Welfare Organization -SSWO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share