27/11/2025
محترم CM صاحبہ ڈاکٹر ذلیل ہو گئے اور ادارے تباہ ہوکئے۔
موجودہ حکومت پنجاب سے جان کی امن پائیں تو یہ ارض کرنا چاہتے ہیں کہ آپکی ڈاکٹر کش پالیسیاں اپنا اسر دکھا رہی ہیں۔
پنجاب بھر کے BHU’s RHC’s پرائیوٹ کرنے سے دو نقصان فورا ہوے ایک توان مراکز پر جو کچھ مریض اپنا علاج کروا لیتے تھے اب وہ بھی ذلیل ہو رہے ہیں۔ نا تجربہ کار عملہ اور ناقص انتظامات نے ان مراکز کا بھیڑہ گرک کر دیا ہے۔
دوسرا اور بڑا نقصان ان مراکز کے مستقل ڈاکٹرز کی سرکاری نوکری بھی خطرے میں ہے۔ مرد و خواتین ڈاکٹرز کو ذلیل بھی کیا جا رہا ہے اور شہر سے باہر دوسرے اضلاع میں بھیجا جا رہا ہے۔جو کہ خصوصی طور پر خواتین کیلئے ناممکن ہے۔
اس میں کسی حد تک قصوروار ہمارے ڈاکٹر اور انکا ڈر بھی ہے مگر اس سے زیادہ ریاست کا سب سے ذیادہ پڑھی لکھی کمیونٹی سے نا انصفانہ اورہتک آمیز رویہ بھی ہے۔
کوئ بھی ماں اپنے بچے نہیں کھاتی۔
ڈاکٹر زندہ آباد
YDA زندہ آباد
ظلم زیادتی مردہ آباد