Old Age Home Maskan Sialkot

Call Directions Contact the organization

Old Age Home Maskan Sialkot Old Age Home Sialkot MASKAN

مسکن اولڈ ایج ہوم، سیالکوٹ میں وہ بزرگ رہتے ہیںجو اپنوں کی راہ تکتے تکتے تنہائی کے سائے میں جی رہے ہیں۔آئیے… ان کے سنہرے...
22/08/2026

مسکن اولڈ ایج ہوم، سیالکوٹ میں وہ بزرگ رہتے ہیں
جو اپنوں کی راہ تکتے تکتے تنہائی کے سائے میں جی رہے ہیں۔
آئیے… ان کے سنہرے برسوں کو محبت، عزت اور سہارا لوٹا دیں۔

آپ کی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات
کسی لرزتے ہاتھ میں حوصلہ
اور کسی مدھم آنکھ میں ایک نئی چمک بن سکتے ہیں۔

📞 رابطہ نمبر:
0309-1738425
0309-1738426
0307-8135559

🏦 بینک تفصیلات:
Allied Bank
IBAN: PK04ABPA0010091500860016
Branch: Hamza Ghous, Sialkot
Swift Code: ABPAPKKAXX | Branch Code: 0552

Mobilink Microfinance Bank
Account Title: SHADE TRUST
Account Number: 142448173
IBAN: PK05JCMA0000000142448173
Branch Name: 2002-Sialkot

16/08/2026

شیڈ جہاں خدمت وہاں

آپ کی دی ہوئی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کسی کمزور وجود کے لیے سہارا،
کسی لرزتے ہوئے ہاتھ کے لیے ہمت،
اور کسی اُداس آنکھ کے لیے
امید کی ایک نئی کرن بن سکتے ہیں۔

آئیں! مل کر اُن چہروں پر مسکراہٹ لوٹائیں
جنہیں وقت نے خاموشی سے تھکا دیا ہے۔
آپ کا ایک قدم، کسی کی پوری زندگی بدل سکتا ہے۔

📞 رابطہ نمبر:
0309-1738425
0309-1738426
0307-8135559

🏦 بینک تفصیلات:

Allied Bank
IBAN: PK04ABPA0010091500860016
برانچ: حمزہ غوث، سیالکوٹ
Swift Code: ABPAPKKAXX | Branch Code: 0552

Mobilink Microfinance Bank
اکاؤنٹ ٹائٹل: SHADE TRUST
اکاؤنٹ نمبر: 142448173
IBAN: PK05JCMA0000000142448173
برانچ: 2002 – سیالکوٹ

#انسانیت #خدمت #پاکستان #سیالکوٹ

14/08/2026

مسکن اولڈ ایج ہوم سیالکوٹ کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو

10/06/2026

چیئرپرسن شیڈٹرسٹ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الحمدللہ! اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اُس نے مجھے ایسے خاندان میں پیدا کیا جہاں اسلام کے بعد خدمتِ انسانیت دوسرا درس ہے۔
میرے والدین اور بزرگوں سے یہ سلسلہ چلا، اور آج میں بھی اُنہی کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

ان بزرگوں کو دیکھ کر مجھے اپنے والدین کی یاد آجاتی ہے، اسی احساس کے تحت آج سے 14 سال قبل مسکن اولڈ ایج ہوم کا ادارہ قائم کیا تھا۔ یہ ادارہ اپنے حلقے میں نہیں بلکہ سیالکوٹ شہر کے عین وسط میں بنایا گیا تاکہ ہر وہ بزرگ جس کا کوئی سہارا یا ٹھکانہ نہیں، اُسے بلا جھجک عزت اور سکون کے ساتھ رہنے کی جگہ مل سکے۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنی جیتی جاگتی جنت کو گھر سے مت دھکیلیں، کیونکہ انسان کی کیا ہی اوقات ہے۔ آج اگر آپ اپنے والدین کے ساتھ ایسا کریں گے تو کل آپ کی اولاد بھی آپ کے ساتھ یہی سلوک کر سکتی ہے۔

A Project Of SHADE Trust

05/06/2026

شیڈ ٹرسٹ کے زیر انتظام مسکن اولڈ ایج ہوم

انتہائی افسوس کا مقام ہے اس بابا جی نے جب اپنی آپ بیتی سنائی تو دل بہت بوجھل ہو گیا، سن کر کہ کیسے اولاد نے بوڑھے باپ کو دربدر کر دیا… مگر مجال ہے کہ اس با ریش بزرگ کی زبان سے بد دعا بھی نکلی ہو 😢

جانے کیسے سادہ لوح ماں باپ ہیں، اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی اولاد کا ہی خیال دل میں لیے بیٹھے ہیں، اور اپنے زخموں کا بھی کوئی افسوس نہیں… یقین کریں دل یہ سوچ کر اور بھی ٹوٹ جاتا ہے کہ ایسے حالات میں بھی ان کے دل میں بچوں کے لیے محبت کم نہیں ہوتی۔

یقین کریں، ایسے بزرگوں کی دعا لینے سے بڑی دولت کوئی نہیں…

03/06/2026

پچیس سال بیرون ملک محنت کی تاکہ بچوں کی پرورش اچھی کر سکوں
بیرون ملک سے واپس لوٹا تو بچوں نے گھر سے نکال دیا
ایکُ دل دہلا دینے والی کہانی مسکن اولڈ ایج ہوم سیالکوٹ کے بزرگ کی زبانی
#

30/05/2026

چیئرپرسن شیڈ ٹرسٹ سابقہ وفاقی وزیر محترمہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے "عید کے رنگ شیڈ ٹرسٹ کے زیر انتظام مسکن اولڈ ایج ہوم کے بزرگ شہریوں کے سنگ" کا مقولہ سچ کر دکھایا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عیدالاضحی کے موقع پر اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد کو بطور مہمانان خصوصی اپنی رہائش گاہ مدعو کر رکھا تھا جہاں انہوں نے ان بزرگ شہریوں کے ساتھ کھانا کھایا نقد عیدی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے عید کا پہلا روز ان آزردہ چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے نام کیا جہاں اولڈ ایج ہوم کے مکینوں کی خوشی دیدنی تھی۔

گزشتہ چودہ سال سے شیڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام اولڈ ایج ہوم بزرگ شہریوں کی نا صرف قیام گاہ ہے بلکہ ان کی خوشیوں کو بہترین ٹھکانہ ہے جہاں ہر سال بطور چئیر پرسن ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ان کے ہمراہ عید مناتی ہیں لیکن اس بار روایات کے برعکس اولڈ ایج ہوم کے ان بزرگ مکینوں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کر کے انہیں زندگی کی نئی خوشی سے متعارف کرایا ہے

30/05/2026

قربانی صرف ایک عبادت نہیں، بلکہ انسانیت کی خدمت کا عظیم ذریعہ ہے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی سابقہ وفاقی وزیر چیئرپرسن شیڈ ٹرسٹ محترمہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ کی زیر سرپرستی شیڈ ٹرسٹ کی جانب سے انتہائی معیاری اور باکفایت اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا
قربانی کا گوشت مستحق اور سفید پوش خاندانوں تک پہنچایا گیا جو سارا سال اس کے منتظر رہتے ہیں۔



Address

Malkay Kalan Marala Road
Sialkot

Telephone

03177392571

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Old Age Home Maskan Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Old Age Home Maskan Sialkot:

Shortcuts

Share