Dar-ul-Makam Foundation

Dar-ul-Makam Foundation Helping Humanity Is Our Only Focus
(1)

12/06/2025

AOA EVERYONE.... Kuch Time sy Main kisi wajah sy updates nae dy parha INSHALLAH jld Updates ana Start hongi
Jazak Allah

29/04/2025

السلام علیکم! امید کرتا ہوں آپ لوگ خیریت سے ہوں گے اس ویڈیو میں جس بھائی کی مدد کی جا رہی ہے ان بھائی کی بیوی ایک جان لیوا مرض میں مبتلا ہیں۔
ان کے علاج پہ کافی خرچہ ہو جاتا ہے علاج کے سلسلے میں بیرون شہر جانا پڑتا ہے۔ان کی آمدنی اس قدر نہیں کہ یہ اپنی بیوی کا علاج اور گھر کا خرچہ اکٹھا اٹھا سکیں۔ یہ گھر کے اکیلے کمانے والے ہیں۔
بعض اوقات گھر کا راشن بھی پورا کرنا انکے لئے دشوار ہو جاتا ہے۔
دار المقام فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 ہزار کی رقم سے چھوٹی سی مدد کی گئی تاکہ اس ماہ انکے لیے آسانی والا معاملہ بن سکے۔
اور اپ کے تعاون سےاگے بھی بھی ان کے ساتھ بھرپور مدد کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ جزاک اللّه!

السلام علیکم! ایک بہن جن کے بچے کی 6 ماہ کی اسکول فیس جو کے 24200 ہے دار المكام فاؤنڈیشن کی جانب سے ادا کی گئی! یہ بہن خ...
16/03/2025

السلام علیکم! ایک بہن جن کے بچے کی 6 ماہ کی اسکول فیس جو کے 24200 ہے دار المكام فاؤنڈیشن کی جانب سے ادا کی گئی! یہ بہن خود ایک چھوٹا سہ کھانے کا سٹال لگاتی ہیں۔ان کے شوہر دماغ کے مرض میں مبتلا ہیں۔یہ رینٹ کے گھر میں رہتی ہیں۔
انہیں یہ سٹال بھی ہماری فاؤنڈیشن کی جانب سے لگوايا گیا تھا۔یہ اس سٹال کی مدد سے شوہر کا علاج گھر کا رینٹ اور کچھ قرض بھی جو ان پر تھا وہ بھی ادا کر رہی ہیں۔
لیکن یہاں فیس ادا کرنے میں پریشانی کا سامنہ تھا۔

02/03/2025

السلام علیکم! اس ماہ رمضان دارالمكام فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 سفید پوش خاندانوں کے لئے راشن کا بندوبست کیا گیا۔جس پر 70 ہزار خرچ آیا!
تمام ان ممبرز کا شکریہ جو اس نیکی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں

12/10/2024

السلام علیکم! یہ فیملی جنکو 1 ماہ کا راشن دیا گیا۔انکے والد نشے میں مبتلا ہیں۔رینٹ کے مکان میں یہ چھوٹی سی 4 لوگوں کی فیملی رہتی ہے۔
والد انکے کام نہیں کررتے جس وجہ سے انکے بچوں کے لیے بہت دشواری بنتی ہے۔راشن اور 15 کلو آٹا پر خرچہ 5600 رہا۔
ایسے مزید ضرورت مند افراد کی مدد کے لئے ہمارا ساتھ دیں
جزاکﷲ!

07/10/2024

السلام علیکم! کچھ دن قبل ہمارے ایک جاننے والے ہمارے پاس تشریف لائے۔یہ بھائی فروٹس کا ایک چھوٹا سا سٹال لگاتے ہیں۔یہ کچھ دن بخار کی وجہ سے اپنا ٹھیلا نہ لگا سکے اور انہی دنوں میں انکی بیوی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔وہ پہلے بھی گلے کی بیماری میں مبتلا ہیں یہ بہن کھانے پینے میں بہت دشواری محسوس کرتی ہیں۔

ایکسیڈنٹ کے بعد ان کی بیوی کی پسلیوں کا بھی مسئلہ بن گیا ہے۔ ان بھائی کے پاس جو رقم تھی جس سے یہ تھوڑا سا فروٹ خرید کر بیچ لیتے تھے اس مسئلے کی وجہ سے ان سے یہ رقم خرچ ہو گئی اور مزید رقم کی ضرورت تھی جس کے لیے دار المقام فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 ہزار روپے کی چھوٹی سی رقم سے انکی مدد کی گئی۔

21/09/2024

السلام علیکم! دار المقام فاؤنڈیشن کی ٹیم کے ممبر جس بہن گھر میں راشن فراہم کر رہے ہیں۔ان کے شوہر فوت ہو چکے ہیں اور پانچ چھوٹے بچے ہیں ۔

یہ بہن ایک ہسپتال میں نوکری کر رہی ہیں انکی سیلری 18 سے 20 ہزار ہے۔کام پر آنے جانے میں اور وہاں کھانے پینے پر 6 ہزار کے قریب خرچہ آجاتا ہے اور ان کے پاس مہینے کے آخر میں اپنی تنخواہ سے صرف 12 سے 14 ہزار بجتا ہے۔

یہ رینٹ کے مکان میں رہتے ہیں اور ان کا رینٹ 11 ہزار روپے ہے۔یہ بہن کچھ عرصے سے کافی مشکلات میں ہیں دار المقام فاؤنڈیشن کچھ ماہ سے ان کو سپورٹ کر رہی ہے۔گزشتہ ماہ انکو 25 ہزار روپے نقد اور ساتھ کچھ راشن فراہم کیا گیا۔جلد دارالمقام فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کے لیے روزگار کا بندوبست کیا جائے گا

12/09/2024

السلام علیکم! دار المقام فاؤنڈیشن دو مختلف فیملیز کو کافی عرصے سے ادویيات فراہم کر رہی ہے۔ایک فیملی میں بزرگ میاں بیوی ہیں جن کی کوئی اولاد نہیں نہ ہی آمدنی کا کوئی ذریعہ ہے اور یہ دونوں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

دوسری فیملی میں بھی بزرگ میاں بیوی ہیں ان کے مالی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ ادویيات لینے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔دونوں فیملیز کی اس ماہ کی ادویيات 12,510 روپے میں آئی ہیں جو کہ انہیں فراہم کر دی گئی ہیں!

02/09/2024

السلام علیکم! پچھلے دنوں شدید بارشوں کی وجہ سے ایک بھائی کے گھر کی چھت گر گئی تھی۔ مسلسل بارش ان کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی تھی۔ چھت کو ریپیئر کروانے کے لیے جو رقم درکار تھی وہ رقم ان بھائی کے لیے کرنا مشکل تھی۔

یہ ایک معمولی سا کام کر کے گھر کے اخراجات مشکل سے پورے کرتے ہیں۔ دارالمقام فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کی سپورٹ کی گئی اور ان کی چھت کو اگلے ہی دن ریپیئر کروا دیا گیا۔
جس پر 17 ہزار خرچ آیا۔
ایسے ایسے ہی مزید نیکی کے کاموں میں اور سفید پوش افراد کی مدد میں ہمارا ساتھ دیں!

18/08/2024

السلام علیکم! جن بھائی کے گھر میڈیسن دی جارہی ہیں۔ یہ بھائی گھر کے اکیلے کمانے والے ہیں۔ ان بھائی کے والد اور والدہ دونوں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ان بھائی کی چار بہنیں بھی ان کے ہمراہ رہتی ہیں۔ یہ بھائی معمولی سی تنہا پر سیلزمین کی نوکری کرتے ہیں۔ساری فیملی کا اور گھر کے باقی تمام تر نظام چلانا انکے لیے بہت مشکل بن چکا ہے۔ یہ اپنے والدین کی ادویيات لینے سے بھی قاصر ہیں۔دار المكام فاؤنڈیشن جب تک ممکن ہو سکے گا انکے والدین کے لئے انہیں ادوایيات مہیا کرے گی۔ ادویيات جو کے 6480 میں آئی ہیں انہیں لے دی گئیں ہیں۔

11/08/2024

السلام علیکم! دار المقام فاؤنڈیشن کچھ عرصے سے ایک فیملی کو سپورٹ کر رہی ہے اس فیملی میں پانچ چھوٹے بچے ہیں۔ ان کے والد صاحب فوت ہو چکے ہیں۔ ان کا کمانے والا کوئی نہیں یہ رینٹ کے مکان میں رهتے ہیں۔ ان کی والدہ عدت میں تھیں۔ دارالمقام فاؤنڈیشن نے ان سے چار ماہ کا ان کا کرایہ بھرنے کا وعدہ کیا ہوا تھا۔ چوتھا کرایا جو کہ 12 ہزار تھا ادا کر دیا گیا ہے۔ ان بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ یہ عدت کے بعد خود کام کر کے بچوں کو پالیں گی۔

Address

Sialkot
052

Telephone

+923046236366

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dar-ul-Makam Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Dar-ul-Makam Foundation:

Share