10/06/2026
چیئرپرسن شیڈٹرسٹ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ
الحمدللہ! اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اُس نے مجھے ایسے خاندان میں پیدا کیا جہاں اسلام کے بعد خدمتِ انسانیت دوسرا درس ہے۔
میرے والدین اور بزرگوں سے یہ سلسلہ چلا، اور آج میں بھی اُنہی کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
ان بزرگوں کو دیکھ کر مجھے اپنے والدین کی یاد آجاتی ہے، اسی احساس کے تحت آج سے 14 سال قبل مسکن اولڈ ایج ہوم کا ادارہ قائم کیا تھا۔ یہ ادارہ اپنے حلقے میں نہیں بلکہ سیالکوٹ شہر کے عین وسط میں بنایا گیا تاکہ ہر وہ بزرگ جس کا کوئی سہارا یا ٹھکانہ نہیں، اُسے بلا جھجک عزت اور سکون کے ساتھ رہنے کی جگہ مل سکے۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنی جیتی جاگتی جنت کو گھر سے مت دھکیلیں، کیونکہ انسان کی کیا ہی اوقات ہے۔ آج اگر آپ اپنے والدین کے ساتھ ایسا کریں گے تو کل آپ کی اولاد بھی آپ کے ساتھ یہی سلوک کر سکتی ہے۔
A Project Of SHADE Trust