26/08/2026
📢 افراد باہم معذوری کے لیے ضروری معلوماتی سروے
Organization for Human Development (OHD) کی جانب سے ضلع شکارپور میں افراد باہم معذوری (Persons with Disabilities – PWDs) کی ضروریات، مسائل اور ترجیحات کو سمجھنے کے لیے ایک Disability Needs Assessment Survey کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس سروے کا مقصد یہ جاننا ہے کہ ضلع شکارپور میں معذوری کے حامل افراد کو معاون آلات، صحت، تعلیم، روزگار، سماجی تحفظ، رسائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے کن مشکلات اور ضروریات کا سامنا ہے۔
🔹 وہیل چیئر
🔹 سماعتی آلات (Hearing Aids)
🔹 بیساکھی (Crutches)
🔹 واکر (Walker)
🔹 معذور افراد کی ٹرائی سائیکل
🔹 سفید چھڑی (White Cane)
🔹 بصری معاون آلات (Visual Aids)
اور دیگر ضروری معاون سہولیات
سے متعلق معلومات بھی اس Assessment کا حصہ ہیں۔
ہم ضلع شکارپور کے تمام افراد، خاندانوں، کمیونٹی نمائندگان اور متعلقہ افراد سے گزارش کرتے ہیں کہ اس فارم کو پُر کرنے میں تعاون کریں تاکہ افراد باہم معذوری کی حقیقی ضروریات کو دستاویزی شکل دے کر مستقبل کے پروگرامز اور سہولیات کی بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے۔
📋 Assessment Form:
👉 https://forms.gle/H4DgEub8k8WnrtS78
آپ کا تعاون کسی مستحق فرد تک ضروری سہولت پہنچانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
Organization for Human Development (OHD)
Working for Inclusive and Sustainable Community Development
This assessment is being conducted to identify the needs, challenges, and priorities of persons with disabilities in Shikarpur District. The information collected will help us better understand the social, economic, educational, health, livelihood, accessibility, and support needs of persons with di...