19/08/2026
نقیبِ منبر — اہلیت، کردار اور ذمہ داریاں
نقیبِ منبر محض مائیک سنبھالنے، مجلس کا آغاز کرنے یا چند اشعار و جملے بولنے والے شخص کا نام نہیں۔ منبرِ امام حسینؑ ایک عظیم دینی، اخلاقی اور فکری ذمہ داری ہے، اس لیے اس پر بیٹھنے یا اسے سنبھالنے والے شخص میں علم، کردار، شعور، گفتار اور ذمہ داری کا ہونا بنیادی تقاضا ہے۔
ایک بنیادی سوال
اگر کسی شخص کے پاس نہ دینی علم ہو، نہ دنیاوی شعور، نہ اخلاقی تربیت، نہ گفتگو کا سلیقہ اور نہ اپنے الفاظ کے نتائج کا احساس ہو، تو کیا وہ منبر کا نقیب بننے کے اہل ہو سکتا ہے؟
یقیناً صرف بلند آواز، جذباتی گفتگو، چند اشعار یا کسی خاص گروہ سے وابستگی کسی شخص کو نقیبِ منبر نہیں بنا دیتی۔ منبر کسی فرد کی ذاتی تشہیر، مخالفت کا میدان یا کردارکشی کا پلیٹ فارم نہیں؛ یہ اصلاح، شعور، اتحاد اور حق بات کی ذمہ داری ہے۔
دعا گو: سید غضنفر مہدی بخاری ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ❤️❤️🙏