Bait Ul Zahra s.a Orphan House Farooqabad بیت الزہراء س یتیم خانہ

Call Directions Contact the organization

Bait Ul Zahra s.a Orphan House Farooqabad بیت الزہراء س یتیم خانہ یتیم بچوں کی مکمل کفالت اور تعلیم و تربیت کا بہترین ادارہ ہے اہل مخیر تعاون فرمائیں
03054525772

16/09/2026
🌹  #اظہارِ  #تحسین و حوصلہ افزائی 🌹 #خطیب  #جامع  #مسجد  #حیدریہ و  #صدر  #مجلس  #علماء مکتب اہلبیت پنجاب،  #علامہ  #گلز...
14/09/2026

🌹 #اظہارِ #تحسین و حوصلہ افزائی 🌹
#خطیب #جامع #مسجد #حیدریہ و #صدر #مجلس #علماء مکتب اہلبیت پنجاب، #علامہ #گلزار #حسین فیاضی صاحب نے مولانا سید شبیر الحسن صاحب کی بہترین کارکردگی، خلوصِ نیت اور قابلِ قدر دینی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر محترم سید صفدر علی شاہ صاحب، نائب صدر مرکزی #عزاداری کونسل تحصیل شیخوپورہ،جناب عارف حسین حیدری صاحب متولی امام بارگاہ، #سماجی شخصیت جناب سید وصی حیدر شاہ صاحب، سماجی شخصیت جناب ملک مظہر عباس ،سماجی شخصیت جناب رانا پرویز گل صاحب، عرفان حسین حیدری، نائب متولی امام بارگاہ، عابد حسین حیدری سمیت دیگر مومنین بھی موجود تھے۔
#خدمتِ #دین، #اتحادِ #امت اور #عزاداریِ #سیدالشہداء #حضرت #امام #حسینؑ کے لیے #خلوص، #محنت اور #جذبۂ #خدمت یقیناً قابلِ تحسین ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام خدمت گزار مومنین کی دینی و ملی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ان کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین 🤲
#علامہ #گلزار #حسین #فیاضی صاحب
#خدمت دین #
#حوصلہ افزائی

08/04/2026
درس اخلاق  شب جمعہ🌹موضوع " دعا خطاب آغا گلزار حسین فیاضی فلسفۂ دعا ایک بہت گہرا اور روحانی موضوع ہے، جس میں انسان اور ا...
27/03/2026

درس اخلاق شب جمعہ🌹
موضوع " دعا
خطاب آغا گلزار حسین فیاضی

فلسفۂ دعا ایک بہت گہرا اور روحانی موضوع ہے، جس میں انسان اور اللہ کے درمیان تعلق کی حقیقت ظاہر ہوتی ہے۔
🌙 دعا کیا ہے؟
دعا دراصل بندے کا اپنے رب سے ہمکلام ہونا ہے—اپنی حاجات، کمزوریاں اور امیدیں اللہ کے حضور پیش کرنا۔ قرآن میں اللہ فرماتا ہے:
"ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ"
(مجھے پکارو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا)
✨ فلسفۂ دعا کے چند اہم پہلو
1. 🤲 بندگی کا اظہار
دعا انسان کے عاجز ہونے اور اللہ کے قادرِ مطلق ہونے کا اعتراف ہے۔ جب بندہ دعا کرتا ہے تو وہ اپنی محتاجی اور اللہ کی ربوبیت کو تسلیم کرتا ہے۔
2. ❤️ اللہ سے قربت
دعا اللہ سے قریب ہونے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات میں دعا کو عبادت کی روح کہا گیا ہے۔
3. 🧠 روحانی تربیت
دعا انسان کے اندر صبر، توکل اور امید پیدا کرتی ہے۔ یہ دل کو سکون دیتی ہے اور انسان کو مایوسی سے بچاتی ہے۔
4. 📿 تقدیر اور دعا
اسلامی تعلیمات کے مطابق دعا تقدیر کو بدلنے کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔ یعنی بعض بلائیں دعا کے ذریعے ٹل جاتی ہیں۔
5. 🕊️ تعلقِ محبت
دعا صرف مانگنا نہیں بلکہ اللہ سے محبت کا اظہار بھی ہے۔ کبھی بندہ کچھ مانگتا ہے، کبھی صرف اپنے رب سے بات کرتا ہے۔
🌟 ائمہ معصومینؑ کی نظر میں دعا
حضرت امام علیؑ فرماتے ہیں:
"الدعاء مفتاح الرحمة"
(دعا رحمت کی کنجی ہے)
اور امام زین العابدینؑ کی دعائیں (صحیفہ سجادیہ) میں دعا کا اعلیٰ ترین روحانی انداز ملتا ہے۔
💫 خلاصہ
فلسفۂ دعا یہ ہے کہ:
دعا بندے کی عاجزی اور اللہ کی قدرت کا اعتراف ہے
یہ اللہ سے قربت کا ذریعہ ہے
روحانی سکون اور امید دیتی ہے
تقدیر میں تبدیلی کا وسیلہ بن سکتی ہے

18/03/2026

Follow ‎العصر چینل‎'s WhatsApp Channel. ‎*اسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ*


*دینی معلومات ، تمام مجتہدین کے فتاویٰ جات ، قومی و ملی امور میں آگاہی کے لیے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں نیز فلاحی و رفاعی خدمات کے لیے آرفن بچوں کی تعلیم وتربیت اور مکمل کفالت کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کے لیے رابطہ فرمایں* *03054525772*.‎ Join 36 followers for the latest updates.

18/03/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون(البقاء للہ )
اے عزیز اور سربلند ملتِ ایران!
اے مسلم اقوام اور دنیا کے آزاد انسانو!
“خدا کا ایک بندہ، اپنے رب سے جا ملا۔”
بے شک اللہ کے بندوں میں سے ایک بندہ اپنے رب سے شہادت کی حالت میں جا ملا۔
علی لاریجانی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان کی شہادت کا اعلان

انا للہ وانا الیہ راجعون(البقاء للہ )اے عزیز اور سربلند ملتِ ایران!  اے مسلم اقوام اور دنیا کے آزاد انسانو!“خدا کا ایک ب...
18/03/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون(البقاء للہ )
اے عزیز اور سربلند ملتِ ایران!
اے مسلم اقوام اور دنیا کے آزاد انسانو!
“خدا کا ایک بندہ، اپنے رب سے جا ملا۔”
بے شک اللہ کے بندوں میں سے ایک بندہ اپنے رب سے شہادت کی حالت میں جا ملا۔
علی لاریجانی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان کی شہادت کا اعلان

 #فلاحی  #ادارہ  #بیت  #الزہراء # میں  #امام  #حسینؑ کی  #ولادتِ # باسعادت کے پُرمسرت موقع پر ایک نہایت خوبصورت اور روح ...
24/01/2026

#فلاحی #ادارہ #بیت #الزہراء # میں #امام #حسینؑ کی #ولادتِ # باسعادت کے پُرمسرت موقع پر ایک نہایت خوبصورت اور روح پرور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس بابرکت محفل کی میزبانی معروف دینی شخصیت علامہ گلزار حسین فیاضی اور ممتاز سماجی رہنما ڈاکٹر سید سخی حسن شاہ نے کی۔
تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں میں اتحادِ امن کونسل فاروق آباد کے رہنما جناب میاں پرویز صاحب، حافظ عثمان ہاشمی صاحب، جبکہ الیکٹرانک میڈیا فاروق آباد کے صدر جناب عبد الخالق ورک صاحب، جنرل سیکرٹری جناب ڈاکٹر فرمان علی مرزا صاحب سید صفدر علی شاہ صاحب حاجی مصور صاحب انور مہدی صاحب عزادار حسین جعفری صاحب زاکر نذرعباس مقدر صاحب عدنان حسین حیدری صاحب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت فرما کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
آخر میں امام حسینؑ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی ترقی، امن و سلامتی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس میں تمام شرکاء نے اجتماعی طور پر شرکت کی۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم جشنِ ولادتِ شہزادہ علی اصغرؑالحمدللہ!آج کی یہ بابرکت محفل اس نورانی ہستی کی ولادت کے جشن میں سجی...
30/12/2025

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
جشنِ ولادتِ شہزادہ علی اصغرؑ
الحمدللہ!
آج کی یہ بابرکت محفل اس نورانی ہستی کی ولادت کے جشن میں سجی ہے
جو اگرچہ عمر میں سب سے کم
مگر مقام و عظمت میں اہلِ بیتؑ کے عظیم ترین مظاہر میں شمار ہوتی ہے۔
آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے
کہ امام حسینؑ کے گھر میں آنے والا ہر فرد
صرف خاندان کا فرد نہیں
بلکہ امت کے لیے ایک پیغام،
ایک دلیل اور ایک حجت بن کر آتا ہے۔
شہزادہ علی اصغر علیہ السّلام
وہ خوش نصیب فرزند ہیں
جن کی ولادت نے حسینی گھرانے میں خوشیوں کی فضا قائم کی،
ماں کی گود کو نور عطا کیا
اور بابا کے دل کو رحمتِ خداوندی کی ایک جھلک دکھائی۔
یہ وہ گھرانہ ہے
جہاں بچے بھی عام نہیں ہوتے،
جہاں ولادت بھی عبادت بن جاتی ہے
اور جہاں مسکراہٹیں بھی دین کی خدمت کرتی ہیں۔
اہلِ بیتؑ کے بچوں کی ولادت
ہمیں یہ درس دیتی ہے
کہ دین کی بنیاد صرف تلوار سے نہیں
بلکہ پاکیزہ تربیت،
خالص نیت اور کامل یقین سے بھی مضبوط ہوتی ہے۔
شہزادہ علی اصغرؑ کی آمد
اگرچہ ظاہری طور پر ایک بچے کی آمد تھی،
لیکن حقیقت میں یہ
صبر، رضا، توکل اور تسلیمِ خدا
کا ایک عظیم مظہر تھا۔
امام حسینؑ کی آغوش میں پلنے والا یہ بچہ
آنے والے وقت میں
باطل کے سامنے حق کی ایسی گواہی بنے گا
جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
اے اہلِ ایمان!
جشنِ ولادت مناتے ہوئے
ہم یہ عہد کریں
کہ ہم بھی اپنے گھروں کو حسینی بنائیں گے،
اپنی اولاد کی تربیت
اہلِ بیتؑ کے اسوہ پر کریں گے،
اور اپنی خوشیوں کو
اطاعتِ خدا اور محبتِ اہلِ بیتؑ سے جوڑیں گے۔
آج کا جشن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے
کہ اللہ کی بارگاہ میں
اخلاص کی کوئی عمر نہیں ہوتی،
اور قربانی کے لیے
بڑے ہونے کی شرط نہیں ہوتی۔
آئیے!
اس نورانی ولادت کے صدقے
اپنے دلوں کو بغض، نفرت اور غفلت سے پاک کریں،
امتِ محمدی ﷺ کے اتحاد،
امن اور بیداری کے لیے دعا کریں،
اور شہزادہ علی اصغرؑ کی محبت کو
اپنی نجات کا وسیلہ بنائیں۔
آخر میں
اس بابرکت ولادت کی خوشی میں
بارگاہِ رسالت ﷺ اور اہلِ بیتؑ کی خدمت میں
درود و صلوات پیش کریں۔
صلوات محمد و آلِ محمد ﷺ

*دعاگو گلزار حسین فیاضی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پنجاب*

Address

Farooqabad City
Sheikhupura

Telephone

+923054525772

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bait Ul Zahra s.a Orphan House Farooqabad بیت الزہراء س یتیم خانہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Bait Ul Zahra s.a Orphan House Farooqabad بیت الزہراء س یتیم خانہ:

Shortcuts

Share