Dr. Qasim Umer Nephrologist ڈاکٹر قاسم عمر ماہر امراض گردہ

Dr. Qasim Umer Nephrologist ڈاکٹر قاسم عمر ماہر امراض گردہ Dr. Muhammad Qasim Umer is a consultant Nephrologist.He deals is Diabetes, Hypertension, Kidney diseases, and kidney transplant medicine.

12/02/2025

طب ہمیشہ سے اطلاقی سائنس کی ایک اہم شاخ رہی ہے۔ اور طب کے تصورات مروّجہ سائنسی اصطلاحات و انکشافات سے مربوط رہے ہیں۔
قدیم سائنس عناصر اربعہ آگ، پانی، ہوا، مٹّی پر یقین رکھتی تھی، اسی کے مماثل انسانی طبیعت کو بھی ممکنہ چار مزاجوں مثلاً گرم ،سرد، خشک، تر کا حامل قرار دیا گیا،( اس کی کافی تفصیل ہے، جو یونانی اطباء سے پوچھ سکتے ہیں), اس طرز پر غذا اور ادویات کے خواص ( تاثیر) کی درجہ بندی کی گئی۔ بیماری کی وجہ (pathogenesis) مزاج کا اعتدال سے ہٹنا قرار دیا گیا۔ مثلاً اگر کوئی مرض گرمی سے پیدا شدہ ہے، تو سرد تاثیر کی دوا اس میں مؤثر ہو گی۔ و علیٰ ہذا القیاس۔ بارہا تجربات ( ہٹ اند ٹرائل) کے طریقہ سے بیماریوں اور ادویات کے خواص کی درجہ بندی کی جاتی رہی۔ صدیوں تک یہ طریقہ علاج مستعمل رہا۔
خُرد بین کی ایجاد کے بعد جراثیم دریافت ہوئے، تو پتہ چلا کہ کچھ بیماریاں ان جراثیم کی وجہ سے ہوتی ہیں، جنہیں ہم انفیکشن کہتے ہیں۔ تو اس مفروضے پر آگے بڑھنے ہوئے آخر کار اینٹی بائیوٹک کی دریافت ہوئی۔
کیمسٹری میں ترقی ہوئی، مفرد عناصر کی پہچان ہوئی، تو انسانی جسم میں بھی سوڈیم، پوٹاشیئم، کیلشیئم، فاسفورس، کاربن، نائٹروجن کے تعلق سے ، اور اس سے آگے بڑھیں تو آرگینک کیمسٹری کے تعلق سے کاربوہائیڈریٹس، پروٹین وغیرہ انسانی غذائیت، اور صحت سے جُڑ گئیں۔ کیلشیئم کی کمی، پروٹین سے محرومی، شوگر کی زیادتی کی اصطلاحات جو آج کل زبان زد عام ہے، کیمسٹری کی موجودہ طب میں کردار کی گواہی ہیں۔
آگے بڑھیں، فزکس نے x-rays دریافت کیں، تو طب میں XRay کا استعمال روایتی جراح تک کرتے نظر آتے ہیں۔ اسی طرز پر الٹراساؤنڈ ، ایم آر آئی کہ استعمال۔
آگے بڑھیں، تو نیوکلیئر سائنس کی دریافتوں کے بعد میڈیکل میں تشخیص اور علاج میں نیوکلیئر سکین وغیرہ کا استعمال آ گیا۔
جینیٹکس میں ترقی ہوئی، تو کئی بیماریوں کو جینیاتی تبدیلیوں کا مرہون منت مانا گیا، مزید یہ کہ کئی دوائیاں ( جس کی سب سے عام مثال انسولین ہے) اس طریقے سے تیار کے جانے لگیں۔

مختصر یہ کہ، طب کا شعبہ ہمیشہ سے مروجہ سائنسی علوم کے ساتھ ساتھ ہی چلتا رہا ہے۔ ہوا یہ کہ وہ معاشرے، ( مثلاً ہمارا بر صغیر) جہاں خالص سائنس ترقی نہیں کر سکی، جدید طب سے فائدہ اٹھانے کے باوجود، قدیم طب کو فضیلت، پراسراریت، مذہبیت کے غلاف میں لپیٹ کر مقدس، بے ضرر وغیرہ باور کرانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔ حالانکہ وہ اس زمانے کا فن تھا اور یہ اس زمانے کا۔
گھریلو غذائی ٹوٹکوں اور جدید علاج کو حریف یا متبادل بنا کر پیش کرنا صرف اور صرف جہالت ہے یا سہل پسندی۔
باقی گڑ، شکر یا ٹھنڈا گرم کی بات ہے، تو موسم طبیعت اور ثقافت کے مطابق فرحت بخش اور عمدہ غذا استعمال کریں، اور یاد رکھیں، صحت مند انسان خوراک سے بیمار نہیں ہوتا، انشاءاللہ

Address

Ghazala Hospital And Cardiac Centre
Qila Sheikhupura

Telephone

+923201239907

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Qasim Umer Nephrologist ڈاکٹر قاسم عمر ماہر امراض گردہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Dr. Qasim Umer Nephrologist ڈاکٹر قاسم عمر ماہر امراض گردہ:

Share