Sakeena Jehan Foundation -SJF

Sakeena Jehan Foundation -SJF "Educate, Elevate, Empower"

Rights
Challenges
. & SME'S Development

🌙✨ عیدالاضحیٰ مبارک ✨🌙سکینہ جہان فاؤنڈیشن کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔یہ بابرکت...
26/05/2026

🌙✨ عیدالاضحیٰ مبارک ✨🌙

سکینہ جہان فاؤنڈیشن کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
یہ بابرکت دن ہمیں قربانی، ایثار، محبت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں، عبادات اور نیک دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمارے دلوں کو اخوت، امن اور محبت سے بھر دے۔ 🤍

آئیے اس عید پر ضرورت مندوں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کی خوشیوں میں شریک ہوکر حقیقی عید منائیں۔

🌸 عید خوشیوں، برکتوں اور رحمتوں کے ساتھ آپ سب کی زندگی میں بار بار آئے۔
عید مبارک! 🌙🐐

08/04/2026


A New Hope For The People Of Shangla

02/04/2026

سر!
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہےساقی 🌱
ہمیں خوشی ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں،
فواد علی نور صاحب
We are pleased to have you on board,
Fawad Ali Noor!








ایک  #مخلص  #ساتھی، ایک  #روشن  #امیدسکینہ جہان فاؤنڈیشن نہایت قدر اور احترام کے ساتھ جناب ڈاکٹر شفیع اللہ دورانی صاحب ک...
01/04/2026

ایک #مخلص #ساتھی، ایک #روشن #امید
سکینہ جہان فاؤنڈیشن نہایت قدر اور احترام کے ساتھ جناب ڈاکٹر شفیع اللہ دورانی صاحب کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے، جو 2020 سے ہمارے مشن کا ایک مضبوط سہارا بنے ہوئے ہیں۔
ان کی مسلسل معاونت اور خلوص نے نہ صرف ہمارے موجودہ اقدامات کو تقویت دی بلکہ ہمیں مستقبل کے خواب دیکھنے کا حوصلہ بھی دیا۔ ہمیں یقین ہے کہ سکینہ گرلز کالج کے قیام جیسے عظیم منصوبے میں بھی ڈاکٹر صاحب ہمارے شانہ بشانہ رہیں گے۔
انشاء اللہ، شانگلہ کی بچیوں کے روشن مستقبل کا خواب، آپ جیسے مخلص محسنین کے تعاون سے ضرور تعبیر پائے گا۔
ہم ڈاکٹر شفیع اللہ دورانی صاحب کا ہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعاگو اور شکر گزار ہیں
جزاک اللہ خیراً

آج ارشد خان یوسفزئی نے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سکینہ جہان فاؤنڈیشن، معروف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیت اور ایف جی سی گ...
31/03/2026

آج ارشد خان یوسفزئی نے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سکینہ جہان فاؤنڈیشن، معروف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیت اور ایف جی سی گروپ آف کمپنیز کے مالک جناب فواد علی نور صاحب کے ساتھ اہم ملاقات کی۔
اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فلاحی سرگرمیوں کے فروغ، اور مستحق افراد کی معاونت کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ارشد خان یوسفزئی نے فواد علی نور صاحب کو سکینہ جہان فاؤنڈیشن کے موجودہ اور مستقبل کے تمام پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ خصوصی طور پر انہیں کفالت یتیم پروگرام (ارفن کیئر پروگرام) اور سٹوڈنٹ سپانسرشپ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سکینہ گرلز کالج کے قیام کے منصوبے پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔
فواد علی نور صاحب نے ان تمام کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، خصوصاً انہوں نے ارفن کیئر پروگرام کو بے حد سراہا اور اس میں مالی امداد کے ساتھ ساتھ مستقل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ہم سکینہ جہان فاؤنڈیشن کی جانب سے فواد علی نور صاحب اور ایف جی سی گروپ آف کمپنیز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری دعوت پر لبیک کہا اور اس سماجی مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔
سکینہ جہان فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی ایسے مخلص اور بااثر افراد کے ساتھ مل کر انسانیت کی خدمت کے مشن کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔


📢 د ویاړ او خوښۍ یوه لحظه 🎓نن ورځ ښاغلي ارشد خان یوسفزۍ (ایګزیګیټو ډایریکټر، سکینه جهان فاؤنڈیشن او چیئرمین، ککس ایجوکیش...
28/03/2026

📢 د ویاړ او خوښۍ یوه لحظه 🎓
نن ورځ ښاغلي ارشد خان یوسفزۍ (ایګزیګیټو ډایریکټر، سکینه جهان فاؤنڈیشن او چیئرمین، ککس ایجوکیشن سسټم) د خپل زوړ شاګرد ډاکټر ناصر کبیر او د هغه د ترنو زامنو ډاکټر خوشنود علي خان او ډاکټر عصمت الله د فراغت (Graduation) په خوشحالۍ کې ګډون وکړ.
په دې موقع ښاغلي ارشد خان یوسفزۍ وویل: "زه د دغو تکړه ماشومانو او د هغوی درنو کورنیو ته د زړه له کومې مبارکي وړاندې کوم. یقیناً دا زموږ د ټولنې او په ځانګړي ډول د شانګلې ویاړ دی. دا ځوانان زموږ د سبا روښانه ستوري دي او د راتلونکي مستقبل ضمانت دی. الله تعالی دې وکړي چې دوی په خپل مسلک کې لوړ مقامونه ترلاسه کړي او د انسانیت خدمت په رښتینې معنا ترسره کړي."
💫 همدارنګه، په دې موقع د یادونې وړ ده چې په انځور کې ښکاره ماشوم د ښاغلي ارشد خان یوسفزۍ د خوږ ملګري او نظریاتي همکار، محترم بابر کبیر صاحب (پخوانی ډایریکټر، ککس ایجوکیشن سسټم) زوی ، سلطان کبیر دی، چې موږ ټولو ته ډېر ګران دی.
✨ موږ ټولو ډاکټر صاحبانو ته د دې سترې لاسته راوړنې مبارکي وایو او هیله لرو چې دوی به د خپلې پوهې او مهارتونو له لارې د ټولنې خدمت ته دوام ورکړي.
🙏 نیکې هیلې او درناوی
Babar Kabir
Nasar Kabir
Asmat Ullah Khan
Khushnood Ali Khan

آج (سکینہ جہان فاؤنڈیشن) کے ڈائریکٹر جناب ارشد خان یوسفزئی نے فاؤنڈیشن کی ترقی، علاقائی ضروریات اور آنے والے منصوبہ جات ...
27/03/2026

آج (سکینہ جہان فاؤنڈیشن) کے ڈائریکٹر جناب ارشد خان یوسفزئی نے فاؤنڈیشن کی ترقی، علاقائی ضروریات اور آنے والے منصوبہ جات کے سلسلے میں معزز شخصیت ملک امیر گوہر صاحب سے اہم ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر صاحب نے سکینہ گرلز کالج اور سکینہ ارپن کیئر پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں فاؤنڈیشن کی کارکردگی، مستقبل کے اہداف اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔
محترم ملک امیر گوہر صاحب نے ڈائریکٹر صاحب کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
ہم (سکینہ جہان فاؤنڈیشن) کی جانب سے محترم ملک امیر گوہر صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ہم ان کی اعلیٰ ظرفی، خدمتِ خلق کے جذبے اور تعلیمی و سماجی میدان میں دلچسپی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ معاشرے کی خدمت کرتے رہیں۔
شکریہ ملک امیر گوہر صاحب!
ایڈمن

سکینہ جہان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ارشد خان یوسفزئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز سماجی و سیاسی رہنما محترم مسعود خان صاحب سے ا...
26/03/2026

سکینہ جہان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ارشد خان یوسفزئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز سماجی و سیاسی رہنما محترم مسعود خان صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ایک اہم ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فاؤنڈیشن کے آئندہ منصوبوں پر گفتگو کے ساتھ خصوصی طور پر سکینہ گرلز کالج کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کالج کے لیے درکار تعاون کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، تاکہ علاقے کی بچیوں کو بہتر اور معیاری تعلیم کے مواقع میسر آ سکیں۔
ہم سکینہ جہان فاؤنڈیشن کی جانب سے محترم مسعود خان صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے نہ صرف ہماری بات کو غور سے سنا بلکہ اس نیک مشن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
سکینہ جہان فاؤنڈیشن اپنی اس جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے تعلیم اور خدمتِ انسانیت کے میدان میں مزید مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی، ان شاء اللہ

24/03/2026

🌟 سکینہ جہاں فاؤنڈیشن (SJF) — خدمتِ انسانیت کا ایک اور قدم 🌟
الحمدللہ!
آج ایک مستحق اور ضرورتمند خاندان کی درخواست پر ان کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کا عمل منعقد کیا گیا، جس میں KICS Education System کے طلبہ اور ان کے معزز والدین نے دل کھول کر حصہ لیا اور اپنی استطاعت کے مطابق عطیات پیش کیے۔
اس موقع پر بچوں کا جذبۂ ایمانی، ہمدردی اور احساسِ ذمہ داری واقعی قابلِ دید تھا۔ خاص طور پر ہم تحصیل چیئرمین عبدالمولا خان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے اینول پرائز ڈسٹریبیوشن کے موقع پر بچوں کے لیے جو نقد انعامات اعلان کیے تھے، ان بچوں نے وہی رقم اس ضرورتمند خاندان کی مدد کے لیے عطیہ کر دی۔ یہ عمل یقیناً ایک روشن مثال ہے کہ ہماری نئی نسل خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہے۔
جمع شدہ عطیات کو KICS Education System کے معزز پرنسپل اور سکینہ جہاں فاؤنڈیشن کے دیرینہ کارکن محمد روشن خان صاحب نے بذریعہ مولانا جواد صاحب اس مستحق خاندان تک پہنچایا۔
ہم اس موقع پر KICS Education System کے تمام طلبہ، ان کے والدین اور پوری KICS کمیونٹی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سکینہ جہاں فاؤنڈیشن کا بھرپور ساتھ دیا۔
🤲 اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

سکینہ جہان فاؤنڈیشن کو ککس ایجوکیشن سسٹم الوچ پورن کی جانب سے عطیہ کیا گیا فرنیچر، فاؤنڈیشن نے آگے بڑھاتے ہوئے شاہین پبل...
23/03/2026

سکینہ جہان فاؤنڈیشن کو ککس ایجوکیشن سسٹم الوچ پورن کی جانب سے عطیہ کیا گیا فرنیچر، فاؤنڈیشن نے آگے بڑھاتے ہوئے شاہین پبلک سکول پورن کو عطیہ کر دیا، تاکہ تعلیم و تدریس کے عمل کو مزید بہتر اور سہل بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ہم ککس ایجوکیشن سسٹم الوچ پورن کے معزز چیئرمین اور پرنسپل صاحب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے نہایت خلوص کے ساتھ اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالا۔
اس باہمی شراکت سے نہ صرف وسائل کا بہترین استعمال ممکن ہوا بلکہ تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون اور یکجہتی کی ایک خوبصورت مثال بھی قائم ہوئی، جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔
سکینہ جہان فاؤنڈیشن اپنے اس عزم پر قائم ہے کہ وہ اسی طرح خدمتِ خلق اور تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی اور جہاں ممکن ہو، سہولتوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک فائدہ پہنچائے گی۔
ایڈمن

Address

Shangla

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 15:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923449551265

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sakeena Jehan Foundation -SJF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share