Mahar Muhammad Yar Official

Mahar Muhammad Yar Official (اسیرِ امن🕊️)

🚦 Public Demand 🚦Instead of issuing challans and FIRs for driving without a license, the Government of Punjab should pro...
01/12/2025

🚦 Public Demand 🚦

Instead of issuing challans and FIRs for driving without a license, the Government of Punjab should provide an on-spot driving license facility.
This system will save time, reduce hassle, and create a more cooperative environment between citizens and traffic authorities.

Here are our key demands:

1️⃣ Provide an on-spot driving license service at checkpoints.
2️⃣ Stop unnecessary challans and FIRs for minor issues.
3️⃣ Make the system modern, fast, and citizen-friendly.
4️⃣ Encourage compliance instead of punishment.
5️⃣ Introduce mobile licensing units in all districts.

Together, we call on the Government of Punjab and all relevant departments to take immediate action.








لائسنس نہ ہونے پر چالان اور مقدمہ نہیں…
بلکہ عوام کو وہیں موقع پر ڈرائیونگ لائسنس مہیا کرنے کی سہولت دی جائے۔

یہ قدم نہ صرف عوامی آسانی کا ذریعہ بنے گا بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعاون کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

ہماری حکومتِ پنجاب اور متعلقہ اداروں سے پرزور گزارش ہے کہ
اس نظام کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔






#مطالبہ

جھنگ ضلع بھر میں نوجوان طبقہ اس مرتبہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گاان شاءاللہ عزوجل ہم اپنے مخلص دوست بھائیوں کی بھرپور حم...
22/10/2025

جھنگ ضلع بھر میں نوجوان طبقہ اس مرتبہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گا

ان شاءاللہ عزوجل
ہم اپنے مخلص دوست بھائیوں کی بھرپور حمایت و سپورٹ کریں گے

اپنے مسائل کے حل کیلئے اپنے جیسوں کا انتخاب کریں

کون کیا ہے ہم نہیں جانتے پارٹیوں اور قیادتوں کے پیچھے لڑنے جھگڑنے نعرے لگانے اور آخر میں مایوس ہونے کے بجائے
اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں اور خود خودمختار بنائیں

والسلام

مہرمحمدیار
اسیرامن

20/10/2025
بلکل یہ جلاد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہم دین سے وابستہ لوگ یہ مُطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں سرعام سزا دیکر نشان عبرت بنایا جا...
28/07/2025

بلکل یہ جلاد کسی رعایت کے مستحق نہیں

ہم دین سے وابستہ لوگ یہ مُطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں سرعام سزا دیکر نشان عبرت بنایا جائے

#پوسٹ
#مہرمحمدیار

نادر صدیقی صاحب کی پوسٹ پر تبصرہ
27/07/2025

نادر صدیقی صاحب کی پوسٹ پر تبصرہ

(پیغامِ پاکستان معاہدہ اور حالیہ واقعات)حکومت پاکستان و صوبائی حکومتوں اور پاکستان محافظ سیکورٹی اداروں کے نام •••••••••...
27/07/2025

(پیغامِ پاکستان معاہدہ اور حالیہ واقعات)

حکومت پاکستان و صوبائی حکومتوں اور پاکستان محافظ سیکورٹی اداروں کے نام
•••••••••••••••••••••••کُھلا خط•••••••••••••••••••••••

پیغام میں تمام مسالک بڑے علماء نے دستخط کیئے اور یہ عزم کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور مقدسات اسلام کی توہین و تکفیر اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی
________________
لیکن :
جن وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے پیغام پاکستان کی ضرورت پیش آئی اور معاہدہ تشکیل پایا
آج اس معاہدے کی خلاف ورزی دھوم دھام سے جاری ہے ایک طرف مخصوص سازش کے تحت علماء کرام کا قتل عام ہو رہا ہے بجائے قاتلوں کی گرفتاریوں کے ہمیشہ پیار محبت سے امن و استحکام کی بات کرنے توحید وسنت کی دعوت دینے والے علماء کے خلاف ہی بے بنیاد مقدمات کرکے گرفتار
کرلیا جاتا ہے
••
جبکہ مقدسات اسلام نا صرف تقاریر وڈیوز کے زریعے بلکہ سوشل میڈیا پر توہین انبیاء توہین صحابہ کرام توہین اہلبیت رض کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں حالیہ محرم الحرام میں کئی واقعات ریکارڈ ہوئے جس پر متعلقہ تھانوں میں قانونی کارروائی کیلئے درخواستیں دی گئیں جن میں چند گرفتار ہوئے لیکن اُنہیں بھی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے کئی لوگوں ماضی کی طرح سخت اور منظم سیکورٹی سسٹم کے باوجود بحفاظت بیرون ملک فرار کروا دیا گیا
••
پیغام پاکستان پر دستخط کرنے والے علماء کا ایک مرتبہ حکومت پاکستان اجلاس طلب کرلے تمام علماء کو حالیہ واقعات پر شدید تحفظات ہیں اور اس کا اظہار کریں گے
••
یاد رہے ہم تو وطن عزیز پاکستان کے وسیع تر مفاد میں امن و امان کے قیام کیلئے خود اپنے جذبات کو قربان کر بیٹھے ہیں
••
اور پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمن عناصر کے خلاف اپنے وطن کے ہر ادارے اور اس میں شامل ہر سپاہی کے شانہ
بشانہ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے
لیکن:
••
ہمارے نزدیک بنیادی مسئلہ
مقدسات اسلام کی توہین ہے اور جب تک توہین کے مرتکب ملزمان کو قانونی کارروائی سے استثنیٰ دیا جائے گا یعنی مسئلہ کی جڑ کو جب تک ختم نہیں کیا جائے گا
امن و امان کا قیام مُمکن نہیں
••
باقی مسلکی اختلافات اور اس پر خلوص نیت سے قرآن وحدیث سے دلائل کے ساتھ علمی تحقیقی بات چیت اور اظہارِ رائے کا حق ہر ایک کو ہونا چاہیے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں
••
میں امید کرتا ہوں معاملے کی حساسیت کو دیکھتے اور سمجھتے ہوئے
حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ تمام صوبائی حکومتیں اور
پاکستان محافظ تمام سیکورٹی ادارے
ہمارے نکتہ نظر پر غور فکر کرتے ہوئے توہین مقدسات کے مرتکب ملزمان کے خلاف بلا تفریق عادلانہ منصفانہ
کاروائیوں کا آغاز کرکے ناصرف شدت پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ یقینی بنائیں گے بلکہ اس سے آگے بڑھ کر
پیدا ہونے والی دہشت گردی کا بھی ہمیشہ کیلئے سدِباب کریں گے

••••••••والسلام
••••••••••••••••••••العارض
(اسیرِ امن🕊️)
مہرمحمدیار

Address

محلہ گلشن توحید ٹبہ سیداں بیروالی منڈی شاہ جیونہ
Shah Jiwana
35550

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mahar Muhammad Yar Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share