22/08/2026
والدین و اساتذہ کی مؤثر شراکت، بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت!
پاسبان ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر فیصل آباد میں شعبہ آفس مینجمنٹ اینڈ گرافکس ڈیزائینگ ڈیپارٹمنٹ میں Parents Meeting کا انعقاد کیا گیا، جس میں والدین اور ادارے کی انتظامیہ کے درمیان طلباءکی تعلیمی کارکردگی، تربیت اور مستقبل کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد والدین کو طلباء کی تعلیمی پیش رفت سے آگاہ کرنا، ان کے مسائل و تجاویز سننا اور بہتر تربیتی ماحول کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ پاسبان ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر نوجوان نسل کو جدید فنی و عملی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین تربیت اور روشن مستقبل کے لیے مسلسل کوشاں ہے-