12/07/2026
شہدائے امامیہ ڈسٹرکٹ سرگودھا
8ویں برسی برادر سید عرفان حیدر شیرازی مرحوم سابق صدر یونٹ جھگیاں سیداں ضلع سرگودھا
کچھ لوگ دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں، مگر ان کی مسکراہٹ، اخلاق، محبت اور خدمت ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتی ہے۔ مرحوم سید عرفان حیدر شیرازی بھی انہی خوبصورت کرداروں میں سے ایک تھے۔
آج ان کی یاد میں بس یہی دعا ہے کہ پروردگارِ عالم، انہیں امام حسینؑ کے صدقے اپنی بے پایاں رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اور ہمیں بھی ایسا کردار عطا کرے کہ ہمارے جانے کے بعد لوگ ہمیں بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
"موت انسان کو دنیا سے جدا کرتی ہے، مگر نیک کردار اور اچھی یادیں کبھی نہیں مرتیں۔"
الفاتحہ برائے ایصالِ ثواب 🤲
*شعبہ اطلاعات*
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈسٹرکٹ سرگودھا